تعارف ہما کی آمد

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

خوش آمدید ہما،
ہم امیدکرتے ہیں کہ آپ اس محفل کے لئے ہما ہی ثابت ہوں گی(انشاء اللہ)

والسلام
جاویداقبال
 
شمشاد

لائبریرین
huma نے کہا:
شمشاد نے کہا:
huma نے کہا:
میرا تعارف!

ہما میرا خود ساختہ نام ہے، یعنی اِسے دوسرے لفظوں‌میں pen nameکہا جا سکتا ہے۔ میں اپنی شاعری اِسی نام سے کرتی ہوں۔ شاعری اور لکھنا لکھانا یوں تو کافی عرصے سے ہے لیکں باقاعدہ لکھنے کا آغاز 2004 سے کیا۔۔انشاءاللہ آپ سے شئیر کرتی رہوں گی میرا تعلق پاکستان سے ہے اور نا چیز کے پاس کُچھ خاص تعارف کے لیئے نہیں۔۔شکریہ !

ایک بار پھر خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ کے “ تعارف “ کا شکریہ، بس ذرا مستقل ہو جائیں، باقی کا تعارف ہم خود ہی حاصل کر لیں گے۔ :wink:

ہم تو مُستقل ہیں؟ :roll: :eek: بہر حال آپ کے ایک بار پھر خوش آمدید کہنے کا ایکبار پھر شکریہ

کہاں مستقل ہیں؟ آپ نے یہاں 21 فروری کو قلم رنجہ فرمایا تھا اور اب تک آپ کے صرف 21 خطوط پوسٹ ہوئے ہیں۔ یہ تو بہت کم ہیں۔
 
ہما

در اصل کُچھ دِن‌ہم‌خود سے بھی بے خبر رہے۔۔لیکن انشاءاللہ اب آنا جانا رہے گا،،،،
 
ویسے تو جہانگیر نے تحقیق کی تھی کہ ہما کے سایہ سے کوئی بادشاہ نہیں بنتا مگر عوام میں ایسی مقبول نہ ہو سکی تو ہم بھی فرض کر لیتے ہیں کہ آپ کا سایہ ایک نیک شگون ہوگا محفل کے لیے ۔

خوش آمدید اور محفل میں فعال ہونے پر مبارکباد۔

آپ نے کہا کہ آپ کا تعلق پاکستان سے ہے ، کس شہر سے ؟ ویسے آپ نے لکھا تو کینیڈا ہے مقام میں کیا اب پاکستان سے باہر رہتی ہیں۔ تعلیم کے بارے میں کچھ بتانا پسند کریں گی آپ اور پھولوں میں گلاب سے پسندیدگی کی خاص وجہ یا جلدی میں یہی تصویر ہاتھ لگی :)
 
ہما

محفلین
آداب!
ہما کو اِس یا کِسی بھی تحقیق سے انحراف نہیں
مگر یہ ضرور جانتی ہ‌ کہ ہما کو اِس تحقیق سے کوئی فائدہ یا نقصان نہیں اُس کو اپنے لیئے سب کُچھ خود ہی تلاشنا ہے۔۔:) باقی پیدائشی طور پے پاکستانی ہوں ۔ کشمیر سے تعلق قائم ہو گیا، ابو ظہبی میں رہی ، اب کیننڈا میں آئے ہوئے چند ماہ ہوئے ہیں۔ اب رہا گُلاب کا معاملہ تو قُدرت نے اُسے ہما کا سنگ دیا ہے نام کی صورت۔۔یقین مانئے کافی ڈھونڈنے پر مِلا:)ہر گُلاب تو ہما کے ساتھ جُڑ نہیںسکتا۔۔! ویسے اتنی تفصیل بتانے پر کیا ایوراڈ مَلتا ہے یہاں؟
 
اتنی تفصیل بتانے پر ایک بھرپور شاباش ملتی ہے یہاں پر :zabardast1:

ویسے ملکوں ملکوں گھومی ہیں آپ تو ۔ یہ بتائیں کہ تجربہ کیسا رہا اور کشمیر میں کہاں سے تعلق ہے۔

وطن یاد آتا ہے کیا یا مصروفیت میں وقت نہیں ملتا
 
ہما

محفلین
محب علوی نے کہا:

اجی وطن کی یاد ۔۔کیا غضب کا سوال پوچھ لیا آپ نے، “ہم بھولیں گر اُسے تو یاد کریں“والی بات ہے نا، باقی اُسی خوبصورتی کو ذہن میں لئے اپنی ہم زُبان دُنیائیں ضرور ڈھونڈتے ہیں اور یہ محفل میں موجودگی اُسی کاوش کا نتیجہ ہے۔۔۔بہرحال شاباش کا شکریہ:) آپ تو برے دیالو نِکلے ۔۔۔واہ صاحب! واہ:)
 
فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم
مس ہُما آپ کو میں اس پیاری اور اس خوشگوار محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔۔اور اُمید کرتا ہوں کہ آپ اس محفل کی رونق میں اصافہ بخش ثابت ہوگی
 
فرحت کیانی

لائبریرین
خوش آمدید ہُما جی۔۔ مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ آپ بھی یہاں ہیں۔۔وہ تو زندگی پر آپ کا شعر دیکھ کر شک ہُوا کہ ہو نہ ہو یہ آپ ہی ہیں۔۔ :) اتنی خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر۔۔
6.gif
امید ہے کہ یہاں بھی آپ کے زبردست شعر پڑھنے کو ملیں گے۔۔:)
 
Top