ہمت بھائی اور دیگر صاحبان اقتدار سے اپیل

خرم

محفلین
ہمت بھائی آپکی عوامی حکومت نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے پاکستان کی جانے والی ہر کال پر دس سینٹ فی منٹ کا ٹیکس ڈال دیا ہے جس کے وجہ سے پاکستان بات کرنا اب انتہائی مہنگا کام بن گیا ہے اور جو کارڈ پہلے چار سینٹ پر دستیاب تھے اب پندرہ سینٹ پر بھی کم ہی مانتے ہیں۔ اس طرح تین گنا اضافہ ہوگیا پاکستان بات کرنے کے جرمانہ میں۔ ہمیں علم ہے کہ پاکستانی حکومتیں اپنے عوام سے سہولتیں واپس لینے کے نت نئے طریقے ایجاد کرتی رہتی ہیں لیکن آپ سے تعلق کے بھروسے پر ہم آپ سے اپیل کرنا چاہیں گے کہ اگر آپ اپنے خصوصی تعلقات استعمال کرکے بیرون ملک پاکستانیوں کو عطا گیا یہ تحفہ کرم واپس کروا دیں تو ہم مشکور ہوں گے۔
ہم اپنی عرضی کی شنوائی کی امید رکھیں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
خرم، ہمت سے یہ کہنے سے کیا حاصل ہوگا۔ ہم نے تین گنا زیادہ رقم ادا کرنے کی بجائے اپنی گفتگو کا دورانیہ ایک تہائی کر لیا ہے۔ آپ بھی یہی نسخہ آزمائیں۔ :)
 
دوست

محفلین
بھائی انٹرنیٹ‌ سے استفادہ کیوں نہیں کرتے۔ وائس چیٹ جیسی کئی چیزیں دستیاب ہیں۔
 
خرم

محفلین
نبیل بھائی کیوں کچھ نہیں کروا سکتے؟ آخر ان کی پارٹی کی حکومت ہے۔ اگر یہ بھی کچھ نہیں کروا سکتے تو پھر کیا فائدہ ایسی "عوامی" حکومت کا؟
ہمت بھائی اب تو بات کریڈیبلٹی کی ہے۔;)
 
خرم

محفلین
فیصل بھائی کونسا وی او آئی پی استعمال کریں؟ برین کا وی او آئی پی تو صرف پاکستان کے اندر استعمال کے لئے ہے شائد۔ بیرون ملک سے استعمال کرنا تو غلط ہوگا۔ اور کوئی سروس ہے جس میں کوئی ناجائز کام نہ ہو تو ہمیں بھی بتائیے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
خرم، ہمت سے یہ کہنے سے کیا حاصل ہوگا۔ ہم نے تین گنا زیادہ رقم ادا کرنے کی بجائے اپنی گفتگو کا دورانیہ ایک تہائی کر لیا ہے۔ آپ بھی یہی نسخہ آزمائیں۔ :)

اور اگر ہمت بھائی نے یہ کہہ دیا کہ ایک تہائی بھی رہنے دیں ، بس دعائیں بھیج دیا کریں وہیں سے بیٹھے بیٹھے ہوا کے رُخ :)
 
گرو جی

محفلین
ہمت بھائی آپکی عوامی حکومت نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے پاکستان کی جانے والی ہر کال پر دس سینٹ فی منٹ کا ٹیکس ڈال دیا ہے جس کے وجہ سے پاکستان بات کرنا اب انتہائی مہنگا کام بن گیا ہے اور جو کارڈ پہلے چار سینٹ پر دستیاب تھے اب پندرہ سینٹ پر بھی کم ہی مانتے ہیں۔ اس طرح تین گنا اضافہ ہوگیا پاکستان بات کرنے کے جرمانہ میں۔ ہمیں علم ہے کہ پاکستانی حکومتیں اپنے عوام سے سہولتیں واپس لینے کے نت نئے طریقے ایجاد کرتی رہتی ہیں لیکن آپ سے تعلق کے بھروسے پر ہم آپ سے اپیل کرنا چاہیں گے کہ اگر آپ اپنے خصوصی تعلقات استعمال کرکے بیرون ملک پاکستانیوں کو عطا گیا یہ تحفہ کرم واپس کروا دیں تو ہم مشکور ہوں گے۔
ہم اپنی عرضی کی شنوائی کی امید رکھیں گے۔

بھائی کن سے کس چیز کی امید کر رہے ہو
خیر کال سے اچھاہے کہ آپ مسنجر استعمال کر لیا کریں‌
نہیں تو کچھ اور طریقے بھی ہیں‌
 
قیصرانی

لائبریرین
جی زیک۔ میں نے دیکھا ہے۔ مگر یہ سروس فن لینڈ کو بطور Origin رکھ کر استعمال نہیں کی جا سکتی :( امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ کو اوریجن مانتی ہے :(
 
شمشاد

لائبریرین
ہمارے ساتھ بھی یہی ظلم ہوا ہے۔ اور گرو جی جن کے پاس پاکستان میں کمپیوٹر ہی نہ ہو وہ کیا کریں، کہاں سے چیٹ کریں مزید یہ کہ بجلی کا بحران موجود ہے، اس کا کیا کریں گے۔

خرم بھائی آپ ایسا کریں کہ کوئی کوڈ ورڈ رکھ لیں، مثلاً ایک کہا تو اس کا مطلب ہے، سب کا کیا حال ہے، جواب میں دو آیا تو اس کا مطلب ہے سب ٹھیک ٹھاک ہیں، اللہ کا شکر ہے۔ اسطرح کے کوڈ ورڈ بنا لیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہو گا۔
 
جناب نہ کمپیوٹر مہنگا ہے اور نہ ہی یو پی ایس
اب وہاں کے پیسے بچانے ہیں تو یہاں انوسٹ کر دیں‌ ایک بار
پھر مسئلہ نہیں‌ رہے گا کیوں‌کہ نہ حکومت شامل ہو گی اور نہ ہی کوئ اور
 
تو بھائی گلہ کرنا بھی بند کر دو کیوں کہ قانوں کی آنکھیں نہیں‌ہوتیں
اور حکومت کے کان
لہذا دونوں سے انصاف کی توقھ فضول ہے

اللہ والیو بزرگوں کو کمپیوٹر سکھانے میں حکومت یا قانون کا کیا قصور ۔۔۔۔؟
ہیں جی ۔۔۔؟
 
شمشاد

لائبریرین
گروجی میں کوئی پچاس جگہ فون کرتا ہوں تو اب پچاس عدد کمپیوٹر اور پچاس عدد یو پی ایس خریدوں؟

ویسے ایک کمپیوٹر اور ایک یو پی ایس کتنے میں ملتا ہے؟ مزید یہ کہ نیٹ کے لیے فون بھی تو ہونا چاہیے ناں تو اس کے کتنے پیسے لگتے ہیں؟
 
Top