ہمت مرداں مدد خدا سیالکوٹ کے تاجر

عسکری

معطل
ایسے کام کرو صرف حکومت کو مت کوسو دوستو :applause:

up20.gif
 

محمد وارث

لائبریرین
واقعی یہ ایک خوش آئند بات ہے، سیالکوٹ کے صنعتکار واقعی بہت اچھے کام کر رہے ہیں، ایئر پورٹ کے علاوہ سیالکوٹ کی سڑکوں کی تعمیر بھی پچھلے چند سالوں میں انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کی ہے، اور سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ بھی سیالکوٹ کے صنعتکار ہی چلا رہے ہیں!
 

عسکری

معطل
بیس بڑے صنعتکاروں نے 50 لاکھ فی تاجر کے حساب سے انٹرنیشنل ائیر پورٹ بنایا ساتھ میں ہماری ائیر فورس کو ایک بہت ہی فاروڈ ائیر بیس مل گیا انڈیا پر سرپرائز اٹیک کے لیے فری میں۔اب بجلی گھر لگیں گے سارے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ہو گی اور سیالکوٹ میں 24-7 بجلی ہو گی۔

پی آئی اے کے دو جمبو جیٹ بوئنگ 747 سیالکوٹ میں

PIA_B747s_stored_SIAL.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
سیالکوٹ کی تاجر برادری واقعی میں بہت احسن اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بجلی پیدا کرنے والا منصوبہ بھی ایک رول ماڈل ہو گا۔
 

arifkarim

معطل
کچھ عرصہ بعد یہی تاجر برادری ایک نئے ملک "سیالکوٹستان" کا مطالبہ بھی کر سکتی ہے:)
 

محمد وارث

لائبریرین
کچھ عرصہ بعد یہی تاجر برادری ایک نئے ملک "سیالکوٹستان" کا مطالبہ بھی کر سکتی ہے:)

شکر ہے آپ نے نیا ملک ہی لکھا وگرنہ آپ تو یہ بھی لکھ سکتے تھے کہ سیالکوٹی ایک نئے مذہب کا بھی مطالبہ کر سکتے ہیں 'کٹ اسلام' :cool:
 

فخرنوید

محفلین
سیالکوٹ والے اپنی مدد آپ کے تحت 90 فی صد لگائیں گے اور بے شرم حکومت بس 10 فی صد

ٹیکس تو چھینتے ہوئے سب سے آگے ہوتی ہے یہ حکومت
 

arifkarim

معطل
سیالکوٹ والے اپنی مدد آپ کے تحت 90 فی صد لگائیں گے اور بے شرم حکومت بس 10 فی صد

ٹیکس تو چھینتے ہوئے سب سے آگے ہوتی ہے یہ حکومت

ٹیکس تو بھائی سیاست دانوں‌کی عیاشیوں کیلئے لیا جاتا ہے۔ عوام کے کام کو کچھ نہیں آتا!
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
زبردست
بہت خوش آئند بات ہے
ہمارے شہر فیصل آباد میں‌تو بڑے انڈسٹریلسٹ بنگلہ دیش منتقل ہورہے ہیں نشاط گروپ کی مل آہستہ آہستہ بند ہوتی جارہی ہے ۔ فیکٹریوں نے گیس جنریٹر لگائے لیکن پھر گیس بند ہوگئی ایک ماہ تک یہ صورتحال رہی پھر خادمی اعلی صاحب نے قدم رنجہ فرمایا تو کہا گیا کہ اب شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ ہوگی۔ وہ شیڈول یہ ہے کہ 24 گھنٹوں میں 8 گھنٹے بجلی بند اور منگل کو شیڈول کے بغیر سارا دن بند۔ ہر ایک گھنٹے بعد 15منٹ یا 30 منٹ کے لیے بجلی ملتی ہے۔
 
Top