ہمزہ کا استمال، املا یا ٹائپنگ کی غلطیاں

الف عین

لائبریرین
میں نے اکثر مشاہدہ کیا ہے کہ ارکان ہمزہ ہ کا صحیح استعمال نہیں کرتے۔ شایدان پیج میں اسے چھوٹی ہ اور پھر ہمزہ سے ٹائپ کیا جاتا ہے اور تب بھی صحیح شکل نہیں آتی۔اردو ویب پیڈ کا معلوم نہیں (کہ نہ یہ اوپیرا میں صحیح کام کرتا ہے میرے پاس اور نہ مجھے اس کی ضروت ہے فائر فاکس اور فلاک میں کام کرتا ہے تو ان میں پیغامات پوسٹ نہیں ہوپاتے، حال کا معلوم نہیں مگر ماضی میں تلخ تجربات رہے ہیں کہ پیغامات کھو گئے ہیں) کہ اس میں ’ۂ‘ ہے یا نہیں لیکن ’پردۂ ساز‘ کو پردہءساز‘لکھا اچھا نہیں لگتا۔
ایک اور یہ بھی پتہ چلا کہ کچھ لوگ ’ؤ‘ کو ’ئو‘ لکھ رہے ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ ان پیج سے یونی کوڈ می تبدیل کرنے پر ایسا ہو جاتا ہو، لیکن میں نے شعر و سخن، مانسہرا (رسالے) کی ان پیج فائل میں بھی ایسا ہی ٹائپ کیا دیکھا ہے۔ میں اسے غلط سمجھتا ہوں۔
اس کے علاوہ ’ئے‘ کی بجائے محض ’ے‘ کا استعمال ھی دیکھنے میں آیا ہے۔جیسے ’ موئے آتش ديدہ ہے‘ کی جگہ ’ موے آتش ديدہ ہے‘۔
یہ ساری غلطیاں میں الف ردیف میں میرے پاس پہلے سے موجود (ڈاؤن لوڈ کی ہوئی) غزلوں میں دور کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ دوسرے جو ارکان ٹائپ کر رہے ہیں اس کا خیال رکھیں۔
 

جیسبادی

محفلین
اس لیے سیانے کہتے ہیں کہ ایک "معیاری" تختے پر متفق ہو، اور اسے اچھی طرح سیکھو۔ یہ نہ ہو کہ نبیل کے فورم پر کوئی اور تختہ چل رہا ہو، ونڈوز کا اپنا صوتی ہو، لینکس کا تیسرا صوتی، جیسا کہ "لینکس پاکستان ڈاٹ نیٹ" کے "ماہرین" نے X کو "سبمٹ" کیا ہے۔
 
Top