منیر نیازی ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں، ہر کام کرنے میں
ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو
اسے آواز دینی ہو، اسے واپس بلانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
مدد کرنی ہو اس کی، یار کی ڈھارس بندھانا ہو
بہت دیرینہ رستوں پر کسی سے ملنے جانا ہو
بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو
کسی کو یاد رکھنا ہو، کسی کو بھول جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
کسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو
حقیقت اور تھی کچھ اس کو جا کے يہ بتانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

منیر نیازی
 
عرفان سعید

محفلین

بہت خوبصورت انتخاب!
 
شمشاد

لائبریرین
عمدہ انتخاب ہے۔

ایک مشاعرے میں انہوں نے یہ غزل پڑھنی شروع ہی کی تھی

ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں

تو سامعین میں سے ایک نے آوازہ کسا کہ دوسری شادی کرنے میں تو بالکل بھی دیر نہیں کی۔
 
Top