بہت خوب ! واہ واہ
ﭼﻠﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﭘﺘﮭﺮ
ﭘﮭﯿﻨﮏ ﮐﺮ ﻟﮩﺮﻭﮞ
ﮐﻮ ﻣﺤﻮﺭ ﺳﮯ ﻧﮑﻞ ﮐﺮ
ﺩﻭﺭ ﺗﮏ ﺍِﮎ ﺩﺍﺋﺮﮮ ﻣﯿﮟ
ﭘﮭﯿﻠﺘﺎ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ
ﭼﻠﻮ ﺍﺱ ﺩﻟﻨﺸﯿﮟ ﻣﻨﻈﺮ
ﮐﻮ ﮨﻢ ﺍِﮎ ﻧﻈﻢ ﻣﯿﮟ
ﺗﺼﻮﯾﺮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
تشکر بسیار۔ ۔سلامت رہیےبہت عمدہ اور معیاری کلام پر مبارکاں سر جی۔
ممنونم جناب. بہت شکریہ. سلامت رہیےواہ واہ واہ
بہت خوبصورت گاتی گنگناتی نظم!
بہت سی داد اس عمدہ نظم کے لئے۔
خوبصورت نظم۔ایک تازہ نظم احباب کی بصارتوں کی نذر
چلو ہم بات کرتے ہیں
کہ شاید بات بن جائے
سُنا ہے بات کرنے سے ہی اکثر بات بنتی ہے
چلو ساحل پہ چلتے ہیں
وہاں کی نرم گیلی ریت پرکچھ خواب بُنتے ہیں
چلو ساحل کی جانب رقص کرتی جھوم کر بڑھتی ہوئی موجوں
کے نظّارے سے لُطف اندوز ہوتے ہیں
چلو سورج کی زردی کو سمندر کے چمکتے صاف پانی میں
اتر کر رنگ بھرتا دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں
چلو پانی میں پتھر پھینک کر لہروں
کو محور سے نکل کر دور تک اِک دائرے میں پھیلتا دیکھیں
چلو اس دلنشیں منظر کو ہم اِک نظم میں تصویر کرتے ہیں
چلو اس خوبصورت نظم کو اب خوبصورت سا کوئی عنوان دیتے ہیں
"ہمیں تم سے محبت ہے"
فقط یہ بات کہنی تھی
جو آخر ہم نے کہہ ڈالی
"ہمیں تم سے محبت ہے"
بہت خوب ہے جناب
پسند آوری کا شکریہ. سلامت رہیےخوبصورت نظم۔
زبردستایک تازہ نظم احباب کی بصارتوں کی نذر
چلو ہم بات کرتے ہیں
کہ شاید بات بن جائے
سُنا ہے بات کرنے سے ہی اکثر بات بنتی ہے
چلو ساحل پہ چلتے ہیں
وہاں کی نرم گیلی ریت پرکچھ خواب بُنتے ہیں
چلو ساحل کی جانب رقص کرتی جھوم کر بڑھتی ہوئی موجوں
کے نظّارے سے لُطف اندوز ہوتے ہیں
چلو سورج کی زردی کو سمندر کے چمکتے صاف پانی میں
اتر کر رنگ بھرتا دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں
چلو پانی میں پتھر پھینک کر لہروں
کو محور سے نکل کر دور تک اِک دائرے میں پھیلتا دیکھیں
چلو اس دلنشیں منظر کو ہم اِک نظم میں تصویر کرتے ہیں
چلو اس خوبصورت نظم کو اب خوبصورت سا کوئی عنوان دیتے ہیں
"ہمیں تم سے محبت ہے"
فقط یہ بات کہنی تھی
جو آخر ہم نے کہہ ڈالی
"ہمیں تم سے محبت ہے"
بہت نوازش
پسند آوری کا بہت شکریہ، سلامت رہیےبہت خوب!
بہت پیاری نظم ہے۔
داد قبول فرمائیں۔
بہت نوازش شاہ جی، سلامت رہیںبلاشبہ بہت خوبصورت نظم
بہت دعائیں
حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہو سر، سلامت رہیےسادہ و پر کار!!