ہم آپ کے ہیں کون ؟!

باذوق

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ہم آپ کے ہیں کون ؟!

ہم آپ کے دوست ہیں۔۔۔۔۔۔ اگر آپ کی غلط باتوں کو صحیح مان لیں۔
ہم آپ کے دوست ہیں ۔۔۔۔۔۔ اگر آپ کی خواہش کے مطابق آپ کو مشورہ دیں۔
ہم آپ کے دوست ہیں ۔۔۔۔۔۔ اگر آپ کی پسند کو اپنی پسند سمجھیں اور ہاں میں ہاں ملائیں۔
ہم آپ کے دوست ہیں ۔۔۔۔۔۔ اگر آپ کو اپنے کندھے پر بندوق رکھ کر چھوڑنے دیں۔
ہم آپ کے دوست ہیں ۔۔۔۔۔۔ اگر ساری دنیا سے رشتہ توڑ کر صرف آپ کے ہو جائیں۔
ہم آپ کے دوست ہیں ۔۔۔۔۔۔ اگر آپ کی سولی پر ہنستے ہوئے چڑھ جائیں۔
اور پھر ۔۔۔۔۔۔
ہم آپ کے لیے یہ سارے کام ہمیشہ کرتے رہیں ،
مگر ۔۔۔۔۔۔
کسی ایک مرتبہ ، اِن میں سے کوئی ایک کام بھی نہ کریں تو ہم آپ کے دشمن ہیں۔
کیا مذکورہ بالا باتیں درست ہیں؟
۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ ؟؟
اگر نہیں ۔۔۔۔۔۔ تو پھر ہمیں یہ احساس کیوں ہے؟
 
Top