زیک
مسافر
محفل پر آپکو کیا پسند ہے؟
*پڑھنا
* ٹاپک پوسٹ کرنا
* کمنٹ دینا
ٹاپک پوسٹ کرنا مگر افسوس کہ اس میں وقت بہت لگتا ہے۔
*محفل کا وہ کونسا سیکشن ہے جس کا وزٹ کیے بغیر آپ رہ نہیں سکتے اور کس ممبر کے جواب/کمنٹ پڑھنے میں بہت مزا آتا ہے ؟
پرائیویٹ فورمز، اردوویب پراجیکٹس، اردو کمپیوٹنگ اور تصاویر کو ضرور دیکھتا ہوں۔ شاعری کو اکثر نہیں پڑھتا۔
*محفل پر ایسا لمحہ جب خود پر رشک آیا ہو؟
ایسا ابھی تک تو نہیں ہوا۔
*کوئی ایسا لمحہ جب محفل سے بھاگ جانے کو دل کیا ہو؟
بھاگ جانے کا تو کبھی ارادہ نہیں کیا مگر کئ دفعہ مصروفیت کی وجہ سے یہاں کچھ کرنے کو وقت نہیں ملتا۔
کوئی ایسا پل جب بہت شرمندگی ہوئی ہو؟
کوئ نہیں۔
*وہ تھریڈ جو آپ بار بار پڑھنا چاہیں۔ ایسا تھریڈ جو آپ کے لیے بہت خاص ہو؟
ایک تو یہ رہا اور دوسرا
*محفل کی آپکی نظر میں کیا اہمیت ہے؟
اردو کی دنیا میں منفرد ہے۔
*محفل میں آپ پہلے دن کیسے تھے اور اب کیسے ہیں۔ محفل میں رہتے ہوئے آپ میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں اور آپ نے کیا کیا سیکھا؟دوسرے معنوں میں محفل کی آپکی زندگی مین کیا اہمیت ہے ؟[/COLOR
محفل میں شروع مین صرف تکنیکی کاموں میں مصروف ہوتا تھا اور اب زیادہ گپ شپ میں۔
*کوئی سے تین ممبرز جن سے لڑنے میں مزا آتا ہے؟
ہر کسی سے لڑنے کا مزہ آتا ہے سوائے نبیل کے۔
*اب تک کس ممبر سے فون پر بات ہو چکی ہے؟
نبیل، آصف، فاروق سرور اور بوچھی۔
*اگر کسی ممبر کا کچھ چرانے کا موقع دیا جائے تو آپ کیا چرائینگے؟[/COLOR
وقت چراؤں گا کہ میرے پاس کمی ہے۔
*کس کا نک بہت پسند ہے؟
سپینوزا اور سمیگول۔
(کیا کوئی نیا سیکشن اور ہونا چاہیے اور کونسا سیکشن نہیں ہونا چاہیے ۔ یا کس سیکشن کو merge کرنا چاہیے؟)
سیکشن میرے خیال سے کم کرنے کی ضرورت ہے کہ بہت زیادہ ہیں اور نیا قاری شاید گم ہی ہو جاتا ہو۔