ہم اِس لڑی میں بات کریں گے کہ ٭عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعدپاکستان میں٭ کیا کیا تبدیل کیا !

عمران خان کی حکومت آئندہ پانچ سالوں میں کیا کیا تبدیلی لے کر آئی ؟
  1. کیا اِس حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پا لیا ؟
  2. کیا اِس حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرائی ؟
  3. کیا اِس حکومت نے پانی کے مسئلے کوحل کرادیا ؟
  4. کیا یہ حکومت ڈالر کی قیمت میں کمی لے کر آئی ؟
  5. کیا اِس حکومت نے پچھلی حکومت کے مقابلے میں مزدور کی اُجرت میں اضافہ کیا ؟
  6. کیا اِس حکومت نے گورنمنٹ اور پرائیوٹ کے کچے ملازمین کو پکا کرایا ؟
  7. کیا اِس حکومت نے ملک سے بیروزگاری ختم کرادی ؟
  8. کیا اِس حکومت نے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ؟
  9. کیا اس حکومت نے پکی سڑکیں اور پُل تعمیر کرائے ؟
  10. کیا اس حکومت نے بسوں کا نظام ٹھیک کرایا ؟
  11. کیا اس حکومت نے بیرونِ ملک سے لئے گئے قرضے اُتار دئیے ؟
  12. کیا اس حکومت نے ملاوٹ سے پاک خالص چیزیں بنائیں ؟
  13. کیا اس حکومت نے کالا باغ ڈیم کا مسئلہ حل دیا ؟
  14. کیا اس حکومت نے مسئلہ کشمیر کو حل دیا ؟
  15. کیا اس حکومت نے غریبوں کیلئے مفت ادویات اور ہسپتال کا انتظام کرایا ؟
  16. اِس حکومت نے تعلیم کا نظام بہتر کیا ؟
  17. کیا اِس حکومت نے معزور افراد کے لئے وظیفہ مقرر کیا ؟
  18. کیا عمران خان نے گاڑیوں اور بے انتہا گارڈز کو ساتھ لے کر چلنے والی پرانی روایت کو ختم کردیا ؟
کیا پی ٹی آئی کی حکومت ہمارے اِن مسئلوں کو حل کررہی ہے ۔ کیا آپ حکومت کو اِن مسئلوں میں حل کی بہتر تجاویز دے سکتے ہیں ۔کہ یہ مسئلے کِس طرح حل کئے جاسکتے ہیں کیا آپ کے پاس کوئی فارمولا ہے۔ تو بتائیں ہو سکتا ہے حکومت کو آپ کے مشورے سے فائدہ ہوجائے ۔
 
آخری تدوین:
یہ آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان میں کیا کیا تبدیلی لائے گی ؟ کیا تبدیلی آئے گی پاکستان میں ؟
  • کیا یہ بجلی کے بحران پر قابو پا لے گی ؟
  • کیا یہ حکومت پیٹرول کی قیمت کم کراسکے گی ؟
  • کیا یہ حکومت پانی کے مسئلے حل کراسکے گی ؟
  • کیا یہ حکومت ڈالر کی قیمت میں کمی لاسکے گی ؟
  • کیا یہ حکومت مزدور کی اُجرت میں اضافہ کرسکے گی َ؟
  • کیا یہ حکومت کچے ملازمین کو پکا کراسکے گی ؟
  • کیا یہ ملک سے بیروزگاری ختم کراسکے گی ؟
  • کیا یہ حکومت دہشت گردی کا خاتمہ کرسکے گی ؟
  • کیا یہ حکومت پکی سڑکیں اور پُل تعمیر کراسکے گی ؟
  • کیا یہ حکومت بسوں کا نظام صحیح کراسکے گی ؟
  • کیا یہ حکومت بیرونِ ملک سے لئے گئے قرضے اُتار سکے گی ؟
  • کیا یہ حکومت ملاوٹ سے پاک خالص چیزیں بنانے میں کامیاب ہوجائے گی ؟
  • کیا یہ حکومت کالا باغ ڈیم کا مسئلہ حل کرسکتی ہے ؟
کیا پی ٹی آئی کی حکومت ہمارے اِن مسئلوں کو حل کرسکتی ہے ۔ کیا آپ حکومت کو اِن مسئلوں میں حل کی بہتر تجاویز دے سکتے ہیں ۔کہ یہ مسئلے کِس طرح حل کئے جاسکتے ہیں کیا آپ کے پاس کوئی فارمولا ہے تو بتائیں ہو سکتا ہے حکومت کو آپ کے مشورے سے فائدہ ہوجائے ۔


4.jpg
 
دوسری تبدیلی وزیراعظم ہاوس میں عمران خان نے رہائش کرنے سے منع کردیا پہلی بار میرے خیال میں کسی وزیراعظم نے یہ قدم اُٹھایا ہے۔
 

وجی

لائبریرین
کسی نے کہا ہے کہ
الیکشن میں وہ جگت ہوگئی ہے :bighug:کہ اگلے پانچ سالوں:nailbiting: میں کوئی مذاق نہیں ہوگا۔:thinking::doh:
 

اکمل زیدی

محفلین
سب ہوپ فار دی بیسٹ رکھیں۔۔۔ہمیں صرف ملکی بہتری مقصودہے وہی ہمارے سر آنکھوں پر۔۔۔۔چاہے وہ کوئ بھی ہو۔۔۔۔
 

فرقان احمد

محفلین
کم از کم ایک برس بعد عمران خان صاحب اور اُن کی ٹیم کی کارکردگی کا کافی بہتر انداز میں جائزہ لیا جانا ممکن ہو گا۔ تب تک ہمیں ان کی غلطیوں اور کوتاہیوں سے صرفِ نظر کرنا ہو گا۔ نواز شریف اینڈ کمپنی کی پچھلی حکومت کی کارکردگی مجموعی لحاظ سے ابتر نہیں تھی۔ تاہم، کپتان کا اصل امتحان تو اب ہے۔ انہیں وقت ضرور دیا جانا چاہیے۔ شروع میں بہت زیادہ امیدیں وابستہ کر لینا فاش غلطی ہو گی۔
 

آصف اثر

معطل
ذیل کا انٹرویو بہت سی غلطی فہمیوں کا ازالہ کرتا ہے جو بہت خوش آئند ہیں۔ خصوصا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، امہات المؤمنین اور تمام خلفائے راشدین کے حوالے سے مسلمانوں ہی کا عقیدہ رکھتے ہیں جن کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری زندگی گزاری اور ان پر اعتماد کیا۔ اگر بعد میں کسی خاص فرقے یا لابی کے زیرِ اثر نہ آئے تو یہ پاکستان اور پاکستان کے مسلمانوں کی ترقی ہی کا ذریعہ بنے گا۔ وگرنہ اب تک اقلیتوں کو اکثریت پر مسلط کرنے کا جو سلسلہ جاری رکھا گیا اس نے 70 برسوں میں ملک کو تباہ وبرباد کردیا ہے۔
 
عمران خان اقتدار میں آکر کیا کرنا چاہتے ہیں ، عمران خان اقتدار میں کیوں آنا چاہتے تھے سب سے پہلا خطاب عمران خان کا اِس ویڈیو میں
 
Top