ہم بجلی کے بحران کاحل جانتے ہیں

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
بجلی کامسئلہ ہمارادردسربن چکاہے ایک تکلیف دہ صورتحال سے ہرروز ہرجگہ گھروں, مساجد, دفاتر
ہسپتالوں, تعلیمی اداروں اورکاروباری مراکز میں دوچارہوتے ہیں- زندگی کانظام درہم برہم ہے تو
ذہنی اذیت اورکوفت کی انتہاہے ۔ میں اور آپ اس سے ناخوش ہیں ہماری شکایتیں طویل اورمسلسل ہیں-
دوستو شکایت اورمسئلہ کاادراک ہونا چاہیے مگر صرف شکایات سے کیاہوگا محض غم وغصے کااظہار تو ضرور کریں مگر کوئی عملی قدم مثبت، کوئی سمت کوئی لائحہ عمل بھی ہو
آئیں پاکستان میں بجلی کے بحران کاحل تلاش کریں غوروغوض کریں اورجب حل مل جائے تو اہلیان محفل
اس کاتذکرہ اپنے گھر, محلے اوردیگراحباب سے کریں ایک شہر کی اکثریت تک اس حل کو جان لیں پھر ملک
کے گوشے گوشے سے صدائیں بلند ہوں کہ ہم بجلی کے بحران کاحل جانتے ہیں توایوان اقتدارکو حیلہ سازی
اوربہانہ بازی کاموقع نہ ملے ۔ آئیے اپنے مسائل کاحل تلاش کریں مثبت سوچ وعمل کی راہ پرگامزن ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
بجلی کے بحران کا حل یہ ہے کہ حکومت پوری ایمانداری سے بجلی پیدا کرنے کے ذرائع استعمال کرے اور پوری ایمانداری سے کُنڈا سسٹم ختم کروائے اور پوری ایمانداری سے نادہندگان سے وصولیاں کروائے۔ یقین کریں ہم اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی مہیا کر سکیں گے۔

سیاسی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار میں کمی، کنڈا سسٹم اور نادہندگان کو چُھوٹ - جس دن یہ ختم ہو گیا، سب ٹھیک ہو جائے گا۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
ہمارے ملک کا سب سے سنگین مسئلہ کرپشن ہے ۔ جس دن اس لعنت پر کنٹرول کر لیا جائے گا۔ بجلی کی مسئلی کیا ہمارے بڑے بڑے مسئلے حل ہو جائیں گے۔ ہمارا ملک بہترین زرعی زمین رکھتا ہے۔ بہترین قدرتی خزانوں سے مالا مال ہے۔ ہمارے ملک کو صرف اور صرف ایک ،صرف ایک اور صرف ایک نیک، ذہین، ایماندار ،مخلص اور ملک و قوم کا درد رکھنے والا حکمران جس دن میسر آجائے گا۔ ترقی میں ہمارا ملک پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دے گا۔ میں موضوع کی طرف آتا ہوں۔ ہمارے پاس دنیا کا بہترین نہری نظام موجود ہے۔ بڑی بڑی نہروں پر جگہ جگہ چھوٹے چھوٹے ڈیم بنا کر قریبی دیہات کو آسانی سے بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔ ایسا نجی شعبے سے بھی کروایا جاسکتا ہے۔ جس سے گورنمنٹ کو ٹیکس کی مد میں معقول آمدنی کا ایک ذریعہ میسر آ جائے گا ۔اگر ایسا کر لیا جائے تو بجلی سستی بھی ہو جائے گی اور لوڈشیڈنگ کے عفریت سے بھی جان چھوٹ جائے گی بلکہ اشیاء کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔
 
Top