ہم بنے ڈیجیٹل مارکٹنگ ایکسپرٹ

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے بھئی آنکھیں تو واقعی کھل گئیں مگر نیند سے نہیں خواب غفلت سے اتنا ٹائم ضائع ہو گیا پہلے ہی کچھ کر لیتے تو اب تک کسی نہ کسی مقام پر پہنچے ہوئے ہوتے ۔۔خیر دیر آئید درست آئید والی مثال یہاں کام کر جائے۔۔۔
چلیں ایک بات کی خوشی ہوئی اور پتہ چلا کہ ہم توجہ ہٹانے کا ہنر جانتے ہیں اور توجہ بٹورنے کا بھی :cool: ۔۔۔ باقی چائے تو پی ہی لی ہوگی باقی ۔۔۔واپسی کا انتظار کرینگے۔۔۔۔ :D
وہ تو کل کی چائے پینے کی بات تھی۔ آج کی چائے پی کر آتے ہیں تو پھر اس سے آگے کی داستان آپ سے سنتے ہیں کہ اور کیا سیکھا۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
بہت شکریہ ۔۔بس زیادہ نہیں 8 ہفتوں کا ہے یہ عائشہ منر ل پر ہے وہاں سے کر رہا ہوں ۔۔باقی آپ کا لنک بھی نوٹ کرلیا ہے انشاء اللہ اسے بھی کوشش کرینگے ۔۔
باقی یہ بتائیں یہ صاحب یہاں پر یعنی اردو محفل پر بھی ہوتے ہیں کیا؟
میں ان کے بارے میں اتنا ہی جانتی ہوں جتنا آپ جانتے ہیں! :D
بس یہ معلوم ہے کہ یہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے جانے مانے استاد ہیں۔ کووڈ کے زمانے میں ڈی جی اسکلز سے کچھ کورسسز کیے تھے۔ اس لیے ان کا لنک آپ کو بھیج دیا۔ اللہ آپ کو کامیابی عطا فرمائیں۔۔ آمین
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آخر میں کنکلوزن میں چونکہ نثر کے ساتھ کچھ نظم سے بھی واسطہ ہے تو کچھ عجیب سا لگ رہا ہے کہ کوئی تک بندی شامل نہیں کی ابھی ابھی کچھ آمد ہوئی ہے اسی کے ساتھ بات بھی مکمل ہو جا ئے گی بلاگ بھی اختتام پذیر ہو جائے گا اور ہمارا یہ فن بھی نظر میں آجائے گا تو ملاحظہ کیجے –

زاویہ تھا سوچ کا جو یکسر بدل گیا
نظر بدل گئی تو سارا منظر بدل گیا
منزل کا تعین جو تھاوہی رہا لیکن
رستہ صحیح ملا اکمل سفر بدل گیا
اکمل ، اچھی روداد لکھی آپ نے ! اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں اور علم و فضل میں ترقی نصیب فرمائیں ، مقصد پورا فرمائیں! آمین

یہ اچھی بھلی نثر کی کھچڑی پر آپ نے آ خر میں جو نظم کا تڑکا لگایا ہے وہ مزیدار لگا اور" وجہِ تڑکا" بھی دلچسپ لگی۔ آپ کا فن نظر میں آگیا ۔ تڑکے کا وزن گڑبڑ ہے لیکن خیال خوب ہے ۔
سو تڑکے پر بھی داد قبول فرمائیے! :)
 
اکمل زیدی

محفلین

ظہیر بھائی سب سے پہلے تو بہت شکریہ آپ کی نظرِ التفات کا ہماری اس کھچڑی پر اب آپ کی ماہرانہ رائے کے بعد اسے بریانی بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ ۔ ۔ :)
آپ کی دعاوں کا ممنون باقی تڑکا اس لیے لگایا کہ اگر کھچڑی ثقیل ہو گئی تو تڑکے سے اتر جائے گی یا اگر تڑکا سمجھ نہ آیا تو کوئی کھچڑی کا شوقین گوارا کر لے گا ۔۔۔اور جہاں تک رہی وزن کی بات تو آپس کی بات ہے وہ تو ہمیں بھی لگ رہا تھا مگر ہم نے سوچا اور کون باقی ترتیب میں ہے یہ بھی سہی۔۔۔آگے انشاءاللہ ۔۔۔اور بہتر کوشش کرینگے ۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
میں ان کے بارے میں اتنا ہی جانتی ہوں جتنا آپ جانتے ہیں! :D
بس یہ معلوم ہے کہ یہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے جانے مانے استاد ہیں۔ کووڈ کے زمانے میں ڈی جی اسکلز سے کچھ کورسسز کیے تھے۔ اس لیے ان کا لنک آپ کو بھیج دیا۔ اللہ آپ کو کامیابی عطا فرمائیں۔۔ آمین
میں تو خیر کچھ بھی نہیں جانتا تھا خیر اب جان لینگے رجسٹر کروا لیا ہے جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گا کورس۔ ۔ ۔اور جان کر خوشی ہوئی کہ آپ نے بھی کچھ کیا ہوا ہے اس میں باقی بہت شکریہ ایک بار پھر۔۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ اچھی بھلی نثر کی کھچڑی پر آپ نے آ خر میں جو نظم کا تڑکا لگایا ہے وہ مزیدار لگا اور" وجہِ تڑکا" بھی دلچسپ لگی۔ آپ کا فن نظر میں آگیا ۔ تڑکے کا وزن گڑبڑ ہے لیکن خیال خوب ہے ۔
یعنی تڑکے میں مصالحہ جات ذائقے کے مطابق نہیں ڈالے گئے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

صابرہ امین

لائبریرین
میں تو خیر کچھ بھی نہیں جانتا تھا خیر اب جان لینگے
اس ایک جملے میں سادگی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے آپ نے!!
بھئی جتنا آپ ان کو ڈی جی اسکل کے پورٹل پر دیکھ کر جانتے ہیں بس ہمیں بھی اتنا ہی معلوم ہے۔۔ یہ مطلب تھا۔۔ اب یہ صاحب اردو محفل پر ہیں یا نہیں۔۔ہمیں قطعی معلوم نہیں۔۔:)
رجسٹر کروا لیا ہے جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گا کورس۔ ۔ ۔اور جان کر خوشی ہوئی کہ آپ نے بھی کچھ کیا ہوا ہے اس میں باقی بہت شکریہ ایک بار پھر۔۔۔
شکریے کی کوئی ٍضرورت نہیں اکمل بھائی ۔۔ڈی جی اسکل کا فیسبک پیج بھی جوائن کر لیجیے۔۔ کافی مفید معلومات مل سکتی ہے۔

Top