مبارکباد ہم بھی مشاق ہو گئے۔

ایم اے راجا

محفلین
ارے ہم نے تو آج توجہ دی ہیکہ ہم بھی مشاق ہو گئے ہیں یہ الگ بات ہے کہ ہمیں نہ کسی نے بتایا اور نہ مبارک باد دی چلیں خود کو خود ہی مبارک دے لیتے ہیں:) مبارک ہو راجا:)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت مبارک ہو راجا صاحب۔
یہ بھی ایک اچھی روایت ہے کہ خود ہی اپنے آپ کو مبارک دے لی جائے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مبارک ہو راجا صاحب!

خرم کو ڈھونڈنا چاہیئے ;)


جی جی آپ نے ٹھیک فرمایا لیکن مجھے تو نظر ہی نہیں‌آیا ورنہ میں پہل کر دیتا
اور کیا لازم ہے دوست ہی دوست کو مبارک باد میں پہل کر:grin:

بہت خوب راجا بھائی یہ طریقہ اچھا ہے ویسے مجھے بھی مشاق ہونے پر کسی نے مبارک نہیں دی تھی صرف ماہر ہونے پر اعجاز صاحب نے مبارک دی تھی میں نے تو صبر کر لیا تھا:grin: ہا ہاہا بہت مبارک ہو
 

ایم اے راجا

محفلین
تمام دوستوں کا ممنون ہوں، خیر مبارک۔
زہرا علوی صاحبہ کا بے حد ممنون ہوں جنھوں نے جذبات کو سمجھنے کی بات کی۔
اصل میں میرا مقصود آپ سے گلہ نہیں تھا آپ سب لوگ بہت مصروف لوگ ہیں میرا مقصد تھا کہ ایک نئی روایت ڈالی جائے، مگر ایسی نہیں جس میں کہا جائے کی مجھے مبارک دو:) میں آپ تمام دوستوں کا ایک بار پھر ممنون ہوں کہ آپ نے میرے لیئے اتنا وقت نکالا ( یہ الگ بات ہیکہ مجبور میں نے کیا:) )
وارث بھائی خرم صاحب آجکل مصروف رہتے ہیں:)، سب کا شکریہ، بس بہانہ تھا کہ میری تھریڈز میں اضافہ ہو سو اس طرح ایک دھاگہ بڑھا لیا:)
 

محمداحمد

لائبریرین
راجہ بھیا

چونکہ وہ بےزار ہیں تو ہم بھی مشتاق ہونا چاہ رہے تھے لیکن دو نقطوں سے رہ گئے۔ :)

رہی بات آپ کی مشاقیت کی تو اس سے کسے انکارہے اور نہ ہی پہلے تھا، اور ہاں مبارک باد وہ البتہ حاضر ہے۔ قبول کیجے۔
 
Top