ہم دشتِ جنوں کے سودائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فرخ

محفلین
السلام و علیکم دوستو
یہ میری پسندیدہ نظموں میں سے ایک منتخب شدہ نظم ہے۔
اسکے شاعر کا مجھے معلوم نہیں۔ اور اگر یہ نا مکمل ہو تو برائے مہربانی اسکو مکمل کر دیجیے گا۔

ہم دشتِ جنوں کے سودائی۔۔۔۔۔۔۔
ہم گردِ سفر، ہم نقشِ قدم۔۔
ہم سوزِطلب، ہم طرزِ فغان---
ہم رنج چمن، ہم فصل خزاں ۔۔۔
ہم حیرت و حسرت و یاس و الم---
ہم دشت جنوں کے سودائی

یہ دشتِ جنوں، یہ پاگل پن ۔۔
یہ پیچھا کرتی رسوائی---
یہ رنج و الم، یہ حزن و ملال۔۔۔
یہ نالہء شب، یہ سوزِ کمال---
دل میں کہیں بے نام چبھن۔۔
اور حدِ نظر تک تنہائی ---
ہم دشتِ جنوں کے سودائی---

اب جان ہماری چُھوٹے بھی۔۔
یہ دشتِ جنوں ہی تھک جائے --
جو روح و بدن کا رشتہ تھا۔۔
کئی سال ہوئے وہ ٹوٹ گیا --
اب دل کا دھڑکنا رک جائے۔۔
اب سانس کی ڈوری ٹوٹے بھی --
ہم دشتِ جنوں کے سودائی۔۔۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ فرخ صاحب، میرادماغ اس وقت کام نہیں کررہا ، ویسے میں تلاش کرتا ہوں، ہو سکے تو ’’ سودای ‘‘ کو ’’ ی ‘‘ کا شرف عطا کر کے ’’ سودائی ‘‘ کر دیجے ۔انتخاب پر متشکر ہوں ، بہت خوب
 

فرخ

محفلین
شکریہ فرخ صاحب، میرادماغ اس وقت کام نہیں کررہا ، ویسے میں تلاش کرتا ہوں، ہو سکے تو ’’ سودای ‘‘ کو ’’ ی ‘‘ کا شرف عطا کر کے ’’ سودائی ‘‘ کر دیجے ۔انتخاب پر متشکر ہوں ، بہت خوب
جو حُکم جناب کا۔
پسندیدگی کا شُکریہ جناب۔
شرف عطا کر دیا گیا ہے۔:battingeyelashes:
 

فرخ

محفلین
بہت خوب فرخ جی میرا دماغ تو کام کرر ہا ھے مگر شاعر کا نام یاد نہیں آ‌رہا

شکریہ فخ صاحب، میرادماغ اس وقت کام نہیں کررہا ، ویسے میں تلاش کرتا ہوں، ہو سکے تو ’’ سودای ‘‘ کو ’’ ی ‘‘ کا شرف عطا کر کے ’’ سودائی ‘‘ کر دیجے ۔انتخاب پر متشکر ہوں ، بہت خوب

آپ دونو‌ں کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ شاعر کے نام کا تعلق دماغ کے کام کرنے سے نہیں ہے۔۔۔:)
 

وقار حسین

محفلین
السلام و علیکم دوستو
یہ میری پسندیدہ نظموں میں سے ایک منتخب شدہ نظم ہے۔
اسکے شاعر کا مجھے معلوم نہیں۔ اور اگر یہ نا مکمل ہو تو برائے مہربانی اسکو مکمل کر دیجیے گا۔

ہم دشتِ جنوں کے سودائی۔۔۔۔۔۔۔
ہم گردِ سفر، ہم نقشِ قدم۔۔
ہم سوزِطلب، ہم طرزِ فغان---
ہم رنج چمن، ہم فصل خزاں ۔۔۔
ہم حیرت و حسرت و یاس و الم---
ہم دشت جنوں کے سودائی

یہ دشتِ جنوں، یہ پاگل پن ۔۔
یہ پیچھا کرتی رسوائی---
یہ رنج و الم، یہ حزن و ملال۔۔۔
یہ نالہء شب، یہ سوزِ کمال---
دل میں کہیں بے نام چبھن۔۔
اور حدِ نظر تک تنہائی ---
ہم دشتِ جنوں کے سودائی---

اب جان ہماری چُھوٹے بھی۔۔
یہ دشتِ جنوں ہی تھک جائے --
جو روح و بدن کا رشتہ تھا۔۔
کئی سال ہوئے وہ ٹوٹ گیا --
اب دل کا دھڑکنا رک جائے۔۔
اب سانس کی ڈوری ٹوٹے بھی --
ہم دشتِ جنوں کے سودائی۔۔۔
بہت خوب ...مجھے اس خوبصورت نظم کی اک بہت عمدہ ویڈیو دیکھنے کو ملی ھے. آپ دوستوں سے بھی شٸیر کر رھا ھوں اور امید کرتا ھو کہ آپ کو بھی بہت پسند آئے گی ..ویڈیو دیکھنے کے لئے ديے گے لنک پر کلک کریں.شکریہ
 
Top