فرخ منظور
لائبریرین
سر نسخہ ہائے وفا میں ہی ہے کتاب کا نام مرے دل مرے مسافر نظم کا نام وَ یبقَی وَجْهُ رَبَّک
بعد کے نسخوں میں شامل کی گئی ہے۔
سر نسخہ ہائے وفا میں ہی ہے کتاب کا نام مرے دل مرے مسافر نظم کا نام وَ یبقَی وَجْهُ رَبَّک
ایک سوال ہے،غزل اور نظم میں کیا فرق ہے،اور شناخت کیا ہے؟
یعنی غزل دل کا اخبار ہے، اور نظم سپیشل ایڈیشن۔ایک بار جوش، فراق سے ملے اور انہیں کہنے لگے کہ ملکہ الزبتھ کا جوتا گم گیا ہے، بازار میں چاول کا بھاؤ بہت بڑھ گیا ہے۔ مسلمانوں کی بری حالتِ زار کے کیا اسباب ہیں۔ آج موسم کافی حسین ہے۔ اسی طرح کے مزید کچھ بے ربط جملے کہے تو فراق کہنے لگے جوش تم کیا کہہ رہے ہو کسی جملے میں کوئی ربط نہیں، تو جوش کہنے لگے بھئی میں غزل کہہ رہا ہوں۔
عمدہ اور خوب صورت کلامہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
جو لوحِ ازل میں لکھا ہے
جب ظلم و ستم کے کوہ گراں
روئی کی طرح اُڑ جائیں گے
ہم محکوموں کے پاؤں تلے
یہ دھرتی دھڑ دھڑ دھڑکے گی
اور اہل حرم کے سر اوپر
جب بجلی کڑکڑ کڑکے گی
جب ارضِ خدا کے کعبے سے
سب بُت اٹھوائے جائیں گے
ہم اہل صفا مردودو حرم
مسند پہ بٹھائے جائیں گے
سب تاج اچھالے جائیں گے
سب تخت گرائے جائیں گے
بس نام رہے گا اللہ کا
جو غائب بھی ہے ، حاضر بھی
جو ناظر بھی ہے ، منظر بھی
اٹھے گا انا الحق کا نعرہ
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
اور راج کرے گی خلقِ خدا
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
(فیض احمد فیض)
-------------------------------------
وسلام
جی بالکل بجا فرما یا..اہل سفا سے مراد مدینہ میں دھونی رما کر علم سیکھنے والے تھے جنہیں مکہ سے نکال کر مردود حرم قرار دیا گیا تھا۔ بہت ہی لطیف بیان ہے۔ اسلام کی ابتدائی تاریخ سے واقفیت اس نظم کا لطف دوبالا کر دیتی ہے
محفل پر خوش آمید۔ اپنا تعارف کروا دیں۔جی بالکل بجا فرما یا..
اصل میں ص سے ہے ,
" صفہ " یا "صفا "
س نہیں یہ ص سے ہے محترم..
انکو اصحاب صفہ کہا جاتا تھا, اور یہ لوگ جن میں غالباحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ بھی تھے. ہمیشہ مسجد بنوی میں بنے ایک چبوترے پہ بیٹھے رہتے, اور علم, وحی کے احکامات کو زیر بحث لاتے
آجکل ایسے ہی دیکھا جا رہا ہے 😂فیض کی یہ نظم فراز کی کب سے ہو گئی؟