شمشاد
لائبریرین
السلام علیکم!
امید ہے سب بچوں نے زیادہ سے زیادہ روزے رکھے ہوں گے، اچھا بتائیں تو سہی کہ کس نے کتنے روزے رکھے؟
روزے رکھنے کے بعد عید کا کیا ہی مزہ آتا ہے۔ تو ایک نظم " ہم سب عید منائیں گے"
پیارے بچو آپ کے لیے یہ نظم آپ کے انکل خاور بلال نے بھیجی ہے۔ ان کا بہت بہت شکریہ۔
امید ہے سب بچوں نے زیادہ سے زیادہ روزے رکھے ہوں گے، اچھا بتائیں تو سہی کہ کس نے کتنے روزے رکھے؟
روزے رکھنے کے بعد عید کا کیا ہی مزہ آتا ہے۔ تو ایک نظم " ہم سب عید منائیں گے"
سوٹ نیا سلوائیں گے
دودھ سویاں کھائیں گے
ہم سب عید منائیں گے
روزے رکھے جس نے بھی
اس کو ابو اور امی
چڑیا گھر لے جائیں گے
ہم سب عید منائیں گے
جو کرتے ہیں اچھے کام
اپنی نیکی کا انعام
وہ اللہ سے پائیں گے
ہم سب عید منائیں گے
غلطی ولطی کردیں معاف
مل کے گلے دل کردیں صاف
ہنس کے سب کو ہنسائیں گے
ہم سب عید منائیں گے
خالہ چچا اور امی
سب ہم کو دیں گے عیدی
پھر ہم سیر کو جائیں گے
ہم سب عید منائیں گے
دولہا بھائی بھی آئیں گے
رس گلے بھی لائیں گے
ہم جی بھر کے کھائیں گے