ہم نشیں تُو خزاں کی بات نہ کر ۔۔۔ نور سعدیہ شیخ

الف عین

لائبریرین
نور سعدیہ بٹیا میں خوش نہیں ہوں تم سے!!! بھئی تم کو جب اظہار پر اچھی خاصی قدرت ہے تو پھر کبھی کبھی اس قدرت کا پتہ کیوں نہیں چلتا؟ میرے خیال میں وہی بات ہے جسے آسی بھائی کاتا اور لے دوڑی کہتے ہیں۔ ذرا کچھ عرصہ خود غور کرو تو تم کو ہی اغلاط یا عجز بیانی محسوس ہو۔ اکثر جگہ سادہ نثر کا موزوں مصرع ہی حسن پیدا کرتا ہے، کہ اس کی روانی قابل رشک ہوتی ہے۔ مثلاً
خستگی پر غشی سی ہے طاری
یہ گماں ہے۔۔۔! نزع کی ہے باری
کو طاری ہے، باری ہے کرنے میں کیا قباحت ہے؟ (نزع کے غلط تلفظ کے علاوہ؟)
 
نور وجدان

اب کہ جو بھی لکھا اُس پر غور کروں گی میں ۔۔۔مصرعہ سازی بھی ایک ہنر ہے ۔ اس پر محنت کروں گی ۔ آپ کو مجھ سے امید ہے ۔۔مایوس کیا نا :( :(
 
صابرہ امین

لائبریرین
ہم نشیں تُو خزاں کی بات نہ کر
ہے تخییل سے دور اک وادی
آج کل میں وہاں مکیں ہو کے
خود ہی تجھ سے بچھڑ رہی ہوں میں
یہ سمجھنا کہ اب بکھر رہی ہوں
بیچ حائل سراب کا پردہ۔۔۔!
اس کی جھالر کو توڑ کے میں نے
سب نہاں کو عیاں کیا میں نے۔۔۔۔
شان سے جُو براجماں تھے تم
دل کی وُہ راجدھانی۔۔۔! میں خود سے
توڑ کے زخمی ہاتھ کرتی کیا؟
خون رستا رہا ۔۔۔!کبھو کا ہے!
دل کے برباد کاخ و کُو کرتی ؟
جا بجا جس میں تیرے تھے شیشے
کانچ کی طرح جانے کیوں بکھرے
خستگی پر غشی سی ہے طاری
یہ گماں ہے۔۔۔! نزع کی ہے باری
اک صنم خانہ تھا ۔۔۔! وہ ٹوٹا ہے
ہم نشیں تُو خزاں کی بات نہ کر
موسموں کی ، رُتوں کی بات نہ کر
چاہتوں کی ، وفاؤں کی باتیں
فاصلوں کی عطا نہیں ہوتیں ۔۔۔!
چاہتوں کی قضا نہیں ہوتیں ۔۔۔!
آداب
بھئ واہ واہ ۔ ۔ ۔ آپ تو "کافی ساری" شاعرہ ہیں ۔ ۔ استدعا ہے کہ اس کو جاری رکھیں ۔ ۔ ۔ آپ کو تو عروض کی بہت سی باتوں کا علم ہے ۔ ۔ مجھے یاد ہے کہ جب میں اتفاقاََ یہاں آئ تو مجھے قافیہ، ردیف اور بحر تک کا علم نہ تھا ۔ ۔ کئ بار مایوس ہر کر شاعری چھوڑنے کا بھی سوچا پر ہر مرتبہ اساتذہ کرام کی کسی نہ کسی بات نے ایسا کرنے سے باز رکھا ۔ ۔ محفلین نے بھی مدد کی ۔ ۔ اور اب چیزیں سمجھ آنے لگی ہیں ۔ ۔ اتنی غلطیاں نہیں ہوتیں ۔ ۔ اب سمجھ آیا کہ آپ کی نثرکیوں مقفع ہوتی ہے ۔ ۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس بارے میں سوچیں گی ۔ ۔ اللہ آپ کے قلم کو طاقت دے ۔ ۔ آمین :):)
 
شاعرے میں ڈھلی نثر تو جب بھی لکھی جائے، ہاتھ تھما نہیں کہ کرم اللہ کا ہے ۔ باقی یہ تک بازیاں کبھی کبھی ہوتی رہتی ہیں ۔ یہاں پر سب اچھے ہیں ۔ سب ہی خیال کرتے ہیں اک دوسرے کا. اور اچھا کیا کہ باز نہیں آئیں. آپ میں ٹیلنٹ دکھ رہا ہے آگے جا کے مزید پھلے پھولے گا ۔

جہاں تک میری بات ہے میں نے پوسٹ کی ہے مزید بھی ۔ آپ کی طرح میں کسی غزل کو وقت دے کے مکمل نہیں کرتی ۔ بس جو فی البدیہہ لکھا.وہی لکھا گیا ۔۔۔ اسکو مزاج کی لاپرواہی کہتے ہیں:)
 
بھئ تعریف کسے اچھی نہیں لگتی ۔ ۔ بہت شکریہ ۔ ۔ مگر جب کوئ شاعری کی تعریف کرے تو دل اندر سے کانپ کانپ جاتا ہے ۔ ۔ ۔ خیر اللہ رحیم ہے ۔ ۔ خیر کرے گا انشااللہ ۔ ۔ :)
اور آپ بھی کچھ ایک آدھ غزل کی مرمت کیجیئے اور دنیا کو حیران کیجیئے ۔ ۔ :):)
 
خوش ہوا کیجیے:)
کوشش کروں گی.:)
 
Top