(ساغرؔ صدیقی کی اور اپنی روح سے معذرت کے ساتھ :laughing::laughing::laughing:)

ہم نہائیں تو کیا تماشا ہو
مر نہ جائیں تو کیا تماشا ہو

غسل خانے میں، ٹھنڈے پانی میں
مسکرائیں تو کیا تماشا ہو

نام اللہ کا لے کے گھس تو گئے
نکل آئیں تو کیا تماشا ہو

ناچ اٹھیں یار دوست اور ہم بھی
کپکپائیں تو کیا تماشا ہو

پھر نہانے سے فرق بھی ایسا
کچھ نہ پائیں تو کیا تماشا ہو

باہر آ کر تری غزل راحیلؔ
گنگنائیں تو کیا تماشا ہو

راحیلؔ فاروق
۳۰ جنوری ۲۰۱۷ء
 
آخری تدوین:

مژگان نم

محفلین
ھاھاھا بہت اعلی ویسے نہانے سے خیال آیا جب سےسردی شروع ہوئی ہے لگتا ہے شیمپو کی بوتل میں برکت آگئی ہے آپکے ساتھ بھی لگتا ہے یہی ماجرہ ہے:sneaky:
 
ہم نہائیں تو کیا تماشا ہو
مر نہ جائیں تو کیا تماشا ہو

کس زمانے کی بات کرتے ہو
کیوں دل جلانے کی بات کرتے ہو
ہم نے کبھی منہ نہیں دھویا
تم نہانے کی بات کرتے ہو
نہلے پہ دہلا!
راحیل بھائی آج صبح صبح آپ کے ظریفانہ انداز سے تو لگتا ہے کہ کسی تعارفی لڑی کا بینڈ بجنے والا ہے :applause::warzish:
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
نہ آؤ ،بے حجابانہ نہ آؤ
مری آنکھوں میں بینائی نہیں ہے
(نامعلوم)

نہاؤ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(راحیل فاروق؟!)

راحیل بھائی اپنے مخصوص انداز مین اس الزام کا دفاع فرمائیے گا ۔:):):)
 
ٹھنڈے پانی کے آگے تو "بڑے بڑے لوگ" بےبس ہو جاتے ہیں. ہم آپ کیا چیز ہیں.
ویسے یہ دونوں مصرع بھی اکٹھے ہو جائیں تو لطف دیں گے
غسل خانے میں، ٹھنڈے پانی میں
گنگنائیں تو کیا تماشا ہو
:p

آپ کی اس نمکین غزل سے مجھے 2005 کا باغ کا دورہ یاد آ گیا. جب نومبر میں دریا میں نہائے تو باہر آ کر کافی دیر تک بلاوجہ کپکپاہٹ ہوتی رہی.:D
 
واہ واہ بہت خوب راحیل بھائی
ویسے نہانے یا نہ نہانے کے جتنے تماشے ہیں سارے پاکستان میں ہی ہوتے ہیں،
ہمیں تو بیٹے کو ڈانٹ ڈانٹ کر باہر نکالنا پڑتا ہے بعض اوقات تو یہ بھی کہنا پڑتا ہے جو زیادہ گندے بے بی ہوتے ہیں وہ اتنی دیر پانی میں رہتے ہیں :D
 

یاز

محفلین
واہ واہ جناب۔ کمال کر دکھایا۔
بچپن یاد آ گیا، جب سردیوں میں نہانے پہ امی ایک روپیہ انعام دیا کرتی تھیں۔
 

مژگان نم

محفلین
واہ واہ بہت خوب راحیل بھائی
ویسے نہانے یا نہ نہانے کے جتنے تماشے ہیں سارے پاکستان میں ہی ہوتے ہیں،
ہمیں تو بیٹے کو ڈانٹ ڈانٹ کر باہر نکالنا پڑتا ہے بعض اوقات تو یہ بھی کہنا پڑتا ہے جو زیادہ گندے بے بی ہوتے ہیں وہ اتنی دیر پانی میں رہتے ہیں :D
how cute
 
Top