ہم نے قتل کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔جیش الاسلام

nazar haffi

محفلین
بی نیوز[مانیٹرنگ ڈیسک]کالعدم تنظیم جیش الاسلام نے کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دو افراد کوقتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ کالعدم تنظیم جیش الاسلام کے ترجمان اعظم طارق نے نامعلوم مقام سے فون پر واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ آئندہ بھی قتل کرتے رہیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سریاب روڈ پر انکے کارندوں نے دو شیعہ مسلمانوں کو قتل کر دیاہے۔ دہشتگرد گروہ کے ترجمان نے دھمکی دی ہے کہ اگر کسی ٹرانسپورٹر نے شیعہ مسلمانوں کو سفری سہولیات مہیا کیں تو انکے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔۔
 

باباجی

محفلین
یہ صرف اور صرف اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش ہے
اس نام نہاد اسلامی تنظیم کے کرتا دھرتاؤں کو چوک میں لے جا کر ان کی گردنیں اتاردینی چاہیئں
ناحق قتل چاہے کسی کا بھی ہو سراسر غلط ہے ۔۔۔ ایسا کرنے والے نہ مسلمان ہیں نہ کافر
یہ ننگِ انسانیت ہیں
 

arifkarim

معطل
بی نیوز[مانیٹرنگ ڈیسک]انہوں نے دعویٰ کیا کہ سریاب روڈ پر انکے کارندوں نے دو شیعہ مسلمانوں کو قتل کر دیاہے۔ دہشتگرد گروہ کے ترجمان نے دھمکی دی ہے کہ اگر کسی ٹرانسپورٹر نے شیعہ مسلمانوں کو سفری سہولیات مہیا کیں تو انکے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔۔
بہت خوب۔ یعنی اب شیعہ مسلمانوں کو سفری سہولیات کیلئے بیل گاڑی کا استعمال کرنا ہوگا؟ لاحول ولا قوۃ
خود تو پتھر کے زمانہ میں موجود ہی ہیں، دوسروں کو بھی اسی میں گھسیڑ رہے ہیں۔ نہ خود کھیلیں گے نہ کسی اور کو کھیلنے دیں گے۔
 
Top