ہم نے ڈالی ہے نئی ایک روانی کی طرح

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ!! کیا بات ہے راحیل بھائی !!! کیا اعلیٰ غزل ہے!!!!

عشق ہے مدرسۂِ زیست کی اکھڑی ہوئی اینٹ​
ہمہ دانی کی طرح ، ہیچ مدانی کی طرح

کمال کا شعر ہے !! واہ واہ واہ!! کیا ہمہ دانی ہے اور کیا ہیچمدانی ہے !!! یہ تو آپ نے ہمارا قصہ بیان کردیا ۔ بھائی یہ خشتِ بے حال و خراب والی بات ہم فقیروں پربھی صادق آتی ہے ۔
؎ اٹھے ہیں ایسی صحبتِ نایاب چھوڑ کر

بہت داد آپ کے لئے!! زندہ باد ، سلامت رہیں ، آباد رہیں!!​
 
خوبصورت غزل ہے راحیل بھائی!

بہت عمدہ اور بہت خوبی سے نبھائی گئی ردیف!

خاکسار کی جانب سے ڈھیروں داد قبول فرمائیے۔
شکریہ، محمداحمد بھائی۔ ;););)
بہت خوب صورت غزل ہے۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
بہت شکریہ، ٹرومین ! :):):)
کاغذ کی دوسری طرف سے باہر نہ نکل جائے۔
حد ہو گئی، تابش بھائی۔ ہاہاہاہاہاہاہاہاہا! :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ردیف اچھی ہے۔ تین اشعار بہت پیارے ہیں باقی بھرتی ہے۔
تبصرے کے اچھی اور پیارے والے حصے کا شکریہ۔
یہ بھی اشارہ کرتی جاتیں کہ وہ تین شعر کون سے ہیں؟ ردیف تو بہت پرانی اور پائمال ہے۔ زمین شاید نئی ہو البتہ۔ :):):)
یعنی کاغذ کی دوسری طرف ایک اور شاہکار غزل وجود میں آئے گی؟:)
اسے کہتے ہیں حسنِ تاویل! :in-love::in-love::in-love:
لاجواب اور شاندار ۔۔ مزہ آ گیا :)
آداب، ڈاکٹر صاحب! :):):)
بہت خوب

پاس رکھیں تو نہال دور جو رکھیں تو ملال
بیوی بھی کاش کہ ہوتی جو فلانی کی طرح
:LOL:
ہم تو سمجھتے تھے کہ بیوی کے مضمون پر صرف ہمارے مزاحیہ شعرا اور محمد وارث بھائی دسترس رکھتے ہیں۔ ;););)
کیا چیز نئی ڈالی ہے پتا نہیں چلتا اس شعر سے
یہ چیز! :LOL::LOL::LOL:
:inlove::inlove::inlove:
واہ واہ!! کیا بات ہے راحیل بھائی !!! کیا اعلیٰ غزل ہے!!!!

عشق ہے مدرسۂِ زیست کی اکھڑی ہوئی اینٹ
ہمہ دانی کی طرح ، ہیچ مدانی کی طرح

کمال کا شعر ہے !! واہ واہ واہ!! کیا ہمہ دانی ہے اور کیا ہیچمدانی ہے !!! یہ تو آپ نے ہمارا قصہ بیان کردیا ۔ بھائی یہ خشتِ بے حال و خراب والی بات ہم فقیروں پربھی صادق آتی ہے ۔
؎ اٹھے ہیں ایسی صحبتِ نایاب چھوڑ کر

بہت داد آپ کے لئے!! زندہ باد ، سلامت رہیں ، آباد رہیں!!​
اس شعر کی بابت واللہ یہی خیال تھا کہ اسے آپ سمجھیں تو سمجھیں۔ عین خوش نصیبی ہے میری کہ جس خیال کی داد جناب سے مطلوب تھی، جناب ہی سے وصول پائی۔ :rose::rose::rose:
بہت بہت شکریہ۔ :):):)
 
علی چشتی

محفلین
واہ واہ واہ کیا ہی خوبصورت غزل ہے.. ابھی اور بھی پھڑکتے ہوئے شعر شامل ہوسکتے تھے لیکن آپ نے ان چند اشعار پہ کی اکتفا کیا..
بہت سی داد قبول کیجیے محترم
 
ننگے سچ قابلِ برداشت کہاں ہوتے ہیں؟
واقعہ کہیے تو کہیے گا کہانی کی طرح

پاس رکھیں تو ملال، آگ لگائیں تو ملال
دل بھی ہے کیا کسی تصویر پرانی کی طرح

عشق ہے مدرسۂِ زیست کی اکھڑی ہوئی اینٹ
ہمہ دانی کی طرح، ہیچ مدانی کی طرح
کمال سر جی۔ کیا ہی زبردست اشعار۔ ڈھیروں داد اور دعائیں قبول فرمائیں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوبصورت غزل ہے راحیل بھائی۔۔۔۔ لاجواب۔۔۔ بےحد پرلطف۔۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔
ڈھلتے ڈھلتے بھی غضب ڈھائے گیا ہجر کا دن
کسی کافر کی جنوں خیز جوانی کی طرح

پاس رکھیں تو ملال، آگ لگائیں تو ملال
دل بھی ہے کیا کسی تصویر پرانی کی طرح
 
جاسمن

لائبریرین
ایسی وحشت کا برا ہو کہ ہم اپنے گھر سے
گم ہوئے خود بھی محبت کی نشانی کی طرح
آہ!
پاس رکھیں تو ملال، آگ لگائیں تو ملال
دل بھی ہے کیا کسی تصویر پرانی کی طرح
ایک اور آہ!

ننگے سچ قابلِ برداشت کہاں ہوتے ہیں؟
واقعہ کہیے تو کہیے گا کہانی کی طرح
بہت خوب!

عشق ہے مدرسۂِ زیست کی اکھڑی ہوئی اینٹ
ہمہ دانی کی طرح، ہیچ مدانی کی طرح
بہت خوبصورت!
سارے اشعار بہت ڈھیر ساری زبروں کے ساتھ زبردست۔:)
ایک راحیل غزل:D
 
واہ واہ واہ کیا ہی خوبصورت غزل ہے.. ابھی اور بھی پھڑکتے ہوئے شعر شامل ہوسکتے تھے لیکن آپ نے ان چند اشعار پہ کی اکتفا کیا..
بہت سی داد قبول کیجیے محترم
آپ بھی ہماری نیاز مندی قبول فرمائیے، علی بھائی! :):):)
ماشاءاللہ پیاری غزل ہے
شکریہ، قاسمی صاحب۔ :):):)
کمال سر جی۔ کیا ہی زبردست اشعار۔ ڈھیروں داد اور دعائیں قبول فرمائیں
آپ کی دعائیں اثاثہ ہیں، برادرم۔ :in-love::in-love::in-love:
بہت خوبصورت غزل ہے راحیل بھائی۔۔۔۔ لاجواب۔۔۔ بےحد پرلطف۔۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔
ہمارے پیارے بھائی۔ :bighug::bighug::bighug:
ہمارے حصے کا وقت لگتا ہے کسی اور کو دینے لگے ہیں۔:timeout::timeout::timeout:
بہت خوبصورت!
سارے اشعار بہت ڈھیر ساری زبروں کے ساتھ زبردست۔:)
بہت شکریہ۔ :):):)
تشریح درکار ہے۔۔۔ :idontknow::idontknow::idontknow:
 
Top