ہم کسی سے کم نہیں

شمشاد

لائبریرین
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جاپان میں ایک صابن بنانے والی فیکٹری میں غلطی سے ایک پیکٹ بغیر صابن کے پیک ہو گیا۔

انہوں نے اس مسئلے کا حل سوچا اور پھر لاکھوں ڈالر لگا کر ایک ایکسرے مشین خرید لی جو یہ چیک کرتی تھی پیکٹ کے اندر صابن موجود ہے یا نہیں۔

یہی مسئلہ پاکستان میں ہوا تو انہوں نے کیا کیا؟

انہوں نے اسمبلی لائن کے پیچھے ایک پنکھا لگا دیا۔ خالی پیکٹ خود بخود اُڑ کر دور جا گرتے تھے۔

اس سے ثابت ہو کہ ہم کسی سے کم نہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اسی طرح کہتے ہیں کہ خلاء میں لکھنے کے لئے ناسا نے ایک ایسا پن بنوانے پر ملین ڈالر خرچ کئے جو خلاء میں، الٹی حالت میں، پانی میں، ہر طرح کی سطح پر لکھنے کے قابل ہو۔ روسیوں نے اس مقصد کے لئے کچی پنسل استعمال کی

پسِ نوشت: یہ مزاح کے طور پر لکھی گئی۔ ناسا کے پین کی تمام تر ریسرچ کے اخراجات ایک سائنس دان نے اپنی جیب سے بھرے تھے اور ظاہر ہے کہ پینسل سے آپ ہر وہ کام نہیں لے سکتے جو ناسا کا پین کرتا ہے :)
 
ابن رضا

لائبریرین
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جاپان میں ایک صابن بنانے والی فیکٹری میں غلطی سے ایک پیکٹ بغیر صابن کے پیک ہو گیا۔
انہوں نے اسمبلی لائن کے پیچھے ایک پنکھا لگا دیا۔ خالی پیکٹ خود بخود اُڑ کر دور جا گرتے تھے۔
اس سے ثابت ہو کہ ہم کسی سے کم نہیں۔
شمشاد بھائی خالی پیکٹ تو ایک تھا تو پنکھا چلا کر خالی پیکٹ زیادہ نہیں اڑا دیئے آپ نے؟؟؟:)
 
Top