بہت خوبصورت تصاویر ہیں واقعی جی چاہتا ہے دیکھتے رہیں ۔میرا کیمرا چھوٹے بھائی کی انجینئرنگ کی نزر ہو گیا ۔نہیں تو کچھ تصاویر شیر کرتا اس وقت انڈیا گیٹ اورلال قلعہ کا منظر کافی دلربا ہوتا ہے ۔پتنگ بازی بھی آج کے دن دیکھنے لائق ہوتی ہے ۔آسمان میں رنگ برنگے پتنگ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے قوس قزح ۔آج تو ہلکی ہلکی رم جھم بارش بھی ہو رہی ہے دہلی میں ۔بڑا ہی پر سکون ماحول ہے ۔ہنستے کھیلتے ،مسکراتے بچوں کے چہرے ایک عجب ہی منظر پیش کرتی ہے ۔ایسی خوشیاں تو کم کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے ۔کاش پورے سال دونوں ہی ملکوں میں ایسا ہی ماحول ہوتا، دونوں ہی جگہ سبھوں کے چہرے ہنستے مسکراتے ہوتے ،کوئی کسی کا دشمن نہیں ہوتا صرف اور صرف امن ہوتا خوشحالی ہوتی اور ہم سب ايک دوسرے کے دکھ درد ميں شريک ہوتے۔