ایم اے راجا
محفلین
ہندوستان میں ایک لاکھ کی کار
ہندوستان میں موٹر کار بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ٹاٹا موٹرز نے ایک لاکھ روپیے قیمت کی ایک چھوٹی کار کی رونمائی کی ہے۔
دلی میں نئی کاروں کی نمائش کے دوران ٹاٹا کمپنی کے چیئرمین رتن ٹاٹا نے جمعرات کو اس کار کو پہلی بار ذرائع ابلاغ کے سامنے پیش کیا۔
’عوامی کار‘ کے نام سے موسوم اس کار کا نام’ نینو‘ رکھا گيا ہے اور ستمبر تک یہ کار بازار میں آجائے گی۔ اس کا رکے بارے میں ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ ہندوستان میں بڑے پیمانے پر فروخت ہوگی۔
کار کے بارے میں ماحولیاتی آلودگی کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہيں لیکن رتن ٹاٹانے بتایا کہ آلودگی پر قابو پانے میں یہ کار ’ یورو‘ معیار کی ہے۔
ایک لاکھ روپے کی یہ کار ایک لیٹر گیس یا پیٹرول میں بیس سے بائیس کلو میٹر تک چلے گی۔ اور اس کار میں چار افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ایک لاکھ روپے یا ڈھائی ہزار ڈالر کی اس کار کو اس وقت دنیا کی سب سے سستی کار سمجھا جا رہا ہے۔
کار کے تین ماڈل بازار میں پیش کیےگئے ہيں۔ نینو اسٹینڈرڈ کی قیمت ایک لاکھ روپے ہوگی اور اس کے ساتھ ڈیلکس بھی دستیاب ہوگي ہے جس میں ائیر کنڈیشننگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
کار لال، پیلے اور روپہلے تین رنگوں میں خریدی جا سکے گی۔ اس موقع پر رتن ٹاٹا نے کہا کہ’اس کار کے آنے سے عام آدمی کا خواب پورا ہوگا۔‘
اس کار میں ملک میں ہی نہيں غیر ممالک ميں بھی کافی دلچسپی تھی اور آج بھی جب کار کی رونمائی ہوئی تو اس وقت سینکڑوں ملکی اور غیرملکی صحافی موجود تھے۔
(بشکریہ بی بی سی)