ہندوستان میں فری ایس ایم ایس

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ اعجاز بھائی۔

محسن بھائی انڈیا اور پاکستان کی حکومتوں میں صرف مارشل لاء کا فرق ہے کہ وہاں مارشل لاء کبھی نہیں لگا، باقی سب کچھ ایک جیسا ہی ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
یہ توہے شمشاد بھائی۔۔۔۔
لیکن انڈیا بہت ترقی بھی کر گیا ہے۔۔۔۔ کل میں ٹاٹا گروپ کے پھیلاؤ کو دیکھ کر حیران تھا۔۔۔ ماشا اللہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا کی ترقی کا راز اس کے سیاسی لیڈر ہیں، اگرچہ اقربا پروری وہاں بھی بہت ہے لیکن وہ اپنے ملک سے مخلص بہت ہیں۔ ان میں وطن کی محبت کُوٹ کُوٹ کر بھری ہوئی ہے اور بدقسمتی سے ہمارے سیاسی لیڈروں میں سے وطن کی محبت کُوٹ کُوٹ کر نکالی ہوئی ہے۔ ہمارے لیڈروں پر ذرا بھی سختی آتی ہے تو وہ خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرتے ہوئے سال ہا سال کے لیئے گھومنے پھرنے مشرق وسطی اور یورپ چلے جاتے ہیں۔ اور پھر وہاں سے وطن کی محبت کا رونا رہتے ہیں اور آئے دن بیان داغتے رہتے ہیں۔ اور ہماری بے وقوف عوام ان کے صدقے واری جاتی ہے اور نہیں جانتی کہ وہاں ان کا رہنا سہنا، کھانا پینا اور باقی بھی سب کچھ، سمجھ گئے نا آپ، سب کچھ، اسی بے وقوف عوام سے لوٹی ہوئی دولت سے ہو رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک بات اور محسن بھائی کہ انڈیا میں ٹاٹا گروپ نے واقعی بہت ترقی کی ہے۔ یہ ایک صنعتی گروپ ہے۔
اور ہمارے ہاں پاکستان کی دولت لُوٹ کر ٹاٹا کر کے جانے والے گروپ نے بہت ترقی کی ہے۔ یہ ایک سیاسی گروپ ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
یہ تو ہے۔۔۔ بہت افسوس ہے۔۔۔ کل کہیں یہ پڑھ کر آنکھوں میں آنسو آ گئے کہ دو معصوم بچے آٹا چوری کرتے پکڑے گئے۔۔۔ شوکت عزیز۔۔۔۔ عرف شارٹ کٹ عزیز جاتے جاتے بھی اتنی لوٹ مار کر گیا۔
 
Top