ہندی اور فارسی ورڈپریس

زیک

مسافر
میں نے سوچا کہ دوسرے ترجمے دیکھنے سے بھی ہمیں فائدہ ہو سکتا ہے۔ ہندی اور فارسی شاید کام آئیں۔

فارسی ورڈپریس

فارسی چونکہ دائیں سے بائیں لکھی جانے والی زبان ہے اسلئے ہم ان کے ورڈپریس تھیم سے بھی کچھ استفادہ کر سکتے ہیں۔

ہندی ورڈپریس 1.5: اس کی پو فائل اٹیچ کر رہا ہوں۔
ہندی ورڈپریس 1.2

چونکہ مجھے ہندی پڑھنی نہیں آتی اسلئے میں کرلپ کا ہندی سے اردو کا نقل حرف سافٹ‌ویر استعمال کر رہا ہوں۔ ہندی ترجمے سے ہمیں شاید کچھ اصطلاحات بھی مل جائیں۔
 

Attachments

  • hi.po_256.zip
    37.4 KB · مناظر: 29

زیک

مسافر
میرے خیال سے فارسی اور ہندی ملا کر کافی کام بن جائے گا۔ ہندی سے شاید ہمیں زیادہ اصطلاحات ملیں اگرچہ اصطلاحات کے میدان میں اردو فارسی اور عربی کی طرف مائل ہوتی جا رہی ہے۔

فارسی والوں سے ہمیں دائیں سے بائیں سٹائل وغیرہ ملنے میں بھی مدد ملے گی۔

البتہ کچھ مکمل اور بہتر یونیکوڈ کا کام ہمیں خود کرنا پڑے گا۔ میرا مشاہدہ ہے کہ زیادہ‌تر لوگ اس سلسلے میں minimum کام کر کے کام چلانے کی کرتے ہیں اور ڈیٹابیس، ڈیٹا اور پی‌ایچ‌پی کو باقاعدہ یونیکوڈ کرنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے۔
 

دوست

محفلین
فارسی فائل تو حاصل کرلی ہندی پلے نہیں‌پڑی پو فائل کی بجائے روزیٹا کھول کر آگے رکھ دیتا ہے براؤزر۔
کرلپ کا ہندی اردو مترجم بھی اتارتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
شاکر ربط تو ہندی والا روزیٹا ہی کا ہے مگر اس کی پو فائل میں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ منسلک کی ہے۔
 
Top