ہندی سیکھیں۔ سوال اور جواب ۔

خواجہ طلحہ

محفلین
کچھ دن سے بہت سے دوست اس دھاگہ میں ہندی سیکھنے کی خواہش کررہے تھے۔
اردو محفل کی بہت محترم شخصیت عندلیب اپیا نے اس دھاگے میں یہ کورس شروع کروا دیا ہے۔ ان کے اس احسان کے ہم سب بہت زیادہ مشکور ہیں۔ رب کریم ان کو جزائے خیر عطا کرئے۔
یہ دھاگہ کھولنے کا مقصد اس کورس سے متعلق سوال و جواب ایک ترتیب سے رکھنا ہے۔
پہلاسوال میرا یہ کہ کہاں پر مشق کے لیے ورچول کی بورڈ ملے گا؟
یا کہ کاغذ لے کر اس پر مشق کی جائے؟
 
خواجہ طلحہ

محفلین
ورن مالا یعنی حروف تہجی کی وہ پوسٹس جو آپ اور امر شہزاد نے 2008 میں میں کی تھیں ان کو بھی اگر نئی تھریڈ میں اقتباس کردیں تو کچھ آسانی ہوجائے گی۔
 
عندلیب

محفلین
طلحہ بھائی وہ پرانی تھریڈ کو چھوڑ دیں اور اس نئے تھریڈ پر توجہ دیں اس لئے کہ ہندی سیکھنے کا صحیح اور آسان طریقہ یہی ہے جو میں بتا رہی ہوں ۔
پہلے آپ سور لکھنے اور پڑھنے کی مشق کریں ۔
 
دوست

محفلین
پینٹ کھول لیں اور اس میں لکھنے کی مشق کریں ساتھ شکلیں یاد کرنے کی کوشش کریں۔ گورمکھی سیکھنے کے لیے میں نے ایسے ہی کرتا تھا، لیکن یہ سب بیچ میں ہی رہ گیا۔
 
خواجہ طلحہ

محفلین
شاکر بھائی ماوس سے بنانے کے بارے میں کہہ رہے ہیں یا کہ پینٹ کی شیپس سے مدد لی جائے؟ اگر ماوس سے بننے کا کہہ رہے ہیں تو اس سے بہتر تو کاغذ اور قلم والی پریکٹس ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
لاحول ولاقوۃ یہ مائیکروسوفٹ پینٹ کی بات ہو رہی ہے۔ :eek: میں بھی سوچ رہا تھا کہ شاکر سیانا آدمی ہے، اسے کیا ہوگیا ہے۔ :)
دخل در معقولات کی معذرت چاہتا ہوں، آپ ہندی سیکھنا جاری رکھیں۔
 
تیشہ

محفلین
لاحول ولاقوۃ یہ مائیکروسوفٹ پینٹ کی بات ہو رہی ہے۔ :eek: میں بھی سوچ رہا تھا کہ شاکر سیانا آدمی ہے، اسے کیا ہوگیا ہے۔ :)
دخل در معقولات کی معذرت چاہتا ہوں، آپ ہندی سیکھنا جاری رکھیں۔

مجھے ہنس لینے دیں بعد میں ہندی جاری کرلیں ۔۔
animated087.gif

animated087.gif
 
خوشی

محفلین
لاحول ولاقوۃ یہ مائیکروسوفٹ پینٹ کی بات ہو رہی ہے۔ :eek: میں بھی سوچ رہا تھا کہ شاکر سیانا آدمی ہے، اسے کیا ہوگیا ہے۔ :)
دخل در معقولات کی معذرت چاہتا ہوں، آپ ہندی سیکھنا جاری رکھیں۔

میرے خداااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا میں اکیلی نہیں اس دنیا میں مجھے یقین ہو گیا آج:)

جسے ہندی نہیں آتی:)
 
مجاز

محفلین
ہندی میں لکھتے ہوئے حروف کو جوڑتے کیسے ہیں۔۔۔ الفاظ کے اوپر کی ڈنڈی کو کہاں توڑتے ہیں؟ کن کن حروف کو علیحدہ لکھا جاتا ہے؟؟ ;)

جیسے अनार ۔۔۔۔ اب کیسے پتا چلتا ہے کہ اس اوپر والی لائن کو کہاں تک ڈالنا ہے اور کہاں پر توڑنا ہے؟؟ اور حروف کو جوڑتے وقت کیا چیز مدنظر رکھنی چاہیئے؟؟ :
 
خواجہ طلحہ

محفلین
جی مجاز بھائی مجھے بھی یہی بات سمجھ نہیں آرہی ہے۔ مطلب لفظ شروع کہاں سے کرنا ہے اور ختم کہاں کرنا ہے۔اس کی ایک مثا ل یہ جیسا کہ "ک " ہے، پہلے بچپن میں ہم کش پہلے بناتے تھے پھر باقی حصہ، لیکن اب" ں" بنا کر اس پر کش کھینچ دیتے ہیں۔ مطلب لفظ بنانے کی ترتیب کیا ہوگی؟
 
عندلیب

محفلین
ہندی میں لکھتے ہوئے حروف کو جوڑتے کیسے ہیں۔۔۔ الفاظ کے اوپر کی ڈنڈی کو کہاں توڑتے ہیں؟ کن کن حروف کو علیحدہ لکھا جاتا ہے؟؟

جیسے अनार ۔۔۔۔ اب کیسے پتا چلتا ہے کہ اس اوپر والی لائن کو کہاں تک ڈالنا ہے اور کہاں پر توڑنا ہے؟؟ اور حروف کو جوڑتے وقت کیا چیز مدنظر رکھنی چاہیئے؟؟ :
حروف کو جوڑنا ہم آگے سیکھیں گے ۔
پہلے حروف کی اچھی طرح پہچان تو ہو جائے ۔
 
مجاز

محفلین
حروف کو جوڑنا ہم آگے سیکھیں گے ۔
پہلے حروف کی اچھی طرح پہچان تو ہو جائے ۔

ٹھیک ہے ۔۔ دراصل آج کے سبق میں یہ الفاظ شامل تھے۔۔ انہیں دیکھ کر یہ سوالات ذہن میں اُٹھ رہے تھے تو میں نے سوچا کہ ابھی ہی پوچھ پھر بھول جاؤں گا۔۔ ورنہ ابھی تو حروف کو ہی لکھ لکھ کر رٹنے کی کوشش کر رہا ہوں:grin:
 
Top