کنورٹر ہندی سے اردو اور اردو سے ہندی کنورٹر

الف عین

لائبریرین
اوہو میں نے نہیں دیکھا۔۔ ذرا اس کی سافٹ کاپی تو بھجوانا۔۔ ہندی میں بعد میں شائع ہو پہلے اردو میں تو شائع کر لیں!!
ہندی میں کرنے کے لئے میری خدمات ہمیشہ مہیا ہیں۔ عباس ملک کا اطلاقیہ استعمال کر کے دیکھیں گے جب آ جائے تو۔ کرلپ کا بھی ہو تو بہت تدوین کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن کر لوں گا۔
 
زہیر

محفلین
تسلیمات
حال ہی میں ڈاکٹر عباس ملک نے ہندی سے اردو اور اردو سے ہندی کنورٹر متعارف کروایا ہے گو کہ یہ عہد طفلی میں ہے مگر پھر بڑی کام کی چیز نکلا ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جو ہندی کو پڑھنا چاہتے ہیں مگر پڑہ نہیں پاتے۔
میں نے ہندی کی ایک سائٹ سے کچھ متن اٹھایا اور اس کو کنورٹ کیا نتیجہ حاضر خدمت ہے
मो. मंसूर भट्टी, फ़ैसलाबाद, पाकिस्तान
نتیجہ
مو۔ منسُور بھٹّی، فَیسلاباد، پاکِسْتان
(منصور بھٹی، فیصل آباد، پاکستان
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اس کو استعمال کریں اور کسی تجویز میں ڈاکٹر صاحب کو آگاہ کریں۔ مذکورہ پروگرام دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ڈاکٹر صاحب فجر نستعلیق پر بھی کام کررہے ہیں اور اس کے مطابق اب کی بار اس میں مقامی زبانوں کی بھی سپورٹ شامل ہوگی۔
سب سے پہلے تو میں آپکا شکریہ ادا کرونگا کہ آپنے انتہائی مفید لنک دیا
میں نے تجربہ کچھ ایسے کیا کہ ہندی اردو والے لنک پے گیا اور ساتھ بی بی سی کی ویب سائٹ کھولی اور گوگل ٹرانسلیٹ کھولا ۔شاید آپ سمجھ گئے ہونگے میں کیا کرنا چاہ رہا تھا ۔۔۔۔جی ہاں انگریزی سے اردو ترجمہ براستہ ہندی اور کافی حد تک میں کامیاب بھی ہوگیا
بی بی سی سے انگریزی میں خبر لی اسے گوگل میں ہندی سے ترجمہ کروایا جو کہ گوگل سپوٹ کرتا ہے پھر اس ہندی کو آپ کے لنک پے جاکر اردو سے ترجمہ کروایا اور اس طرح تجربہ کام قرار پایا آپ کے اس قیمتی مشورہ سے۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ تب کی بات ہے جب گوگل میں اردو سہورٹ نہیں تھی۔ اب تو گوگل میں براہِ راست اردو میں ترجمہ بھی کر سکتے ہیں اور سکرپٹ بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔
ویسے ذاتی طور پر مجھے رسم الخط کی تبدیلی کے لئے پٹیالہ یونیورسٹی کی سائٹ زیادہ پسند ہے
 
تسلیمات
حال ہی میں ڈاکٹر عباس ملک نے ہندی سے اردو اور اردو سے ہندی کنورٹر متعارف کروایا ہے گو کہ یہ عہد طفلی میں ہے مگر پھر بڑی کام کی چیز نکلا ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جو ہندی کو پڑھنا چاہتے ہیں مگر پڑہ نہیں پاتے۔
میں نے ہندی کی ایک سائٹ سے کچھ متن اٹھایا اور اس کو کنورٹ کیا نتیجہ حاضر خدمت ہے
मो. मंसूर भट्टी, फ़ैसलाबाद, पाकिस्तान
نتیجہ
مو۔ منسُور بھٹّی، فَیسلاباد، پاکِسْتان
(منصور بھٹی، فیصل آباد، پاکستان
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اس کو استعمال کریں اور کسی تجویز میں ڈاکٹر صاحب کو آگاہ کریں۔ مذکورہ پروگرام دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ڈاکٹر صاحب فجر نستعلیق پر بھی کام کررہے ہیں اور اس کے مطابق اب کی بار اس میں مقامی زبانوں کی بھی سپورٹ شامل ہوگی۔
محترم اس دئے گئے لنک پر کئی بار ڈاؤنلوڈ کرنے کی کوشش کرکے دیکھ لی ہے مگر یہ لنک اوپن ہی نہیں ہوتی۔
 
Top