ہندی فلم "گجنی" پر تاثرات!

arifkarim

معطل
کیا آپ میں سے کسی نے فلم گجنی دیکھی ہے؟ یہاں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔
مجھے تو بس اسکا میوزک ہی پسند آیا باقی کہانی تو میرے نزدیک کلاسیکل کہانیوں کی طرح "ڈبا" تھی!
 

تیشہ

محفلین
جناب میں نے کب کی دیکھی ہوئی ہے ۔ میرے گھر والوں کو بہت پسند آئی ۔ مگر مجھے ایک آنکھ نا بھائی کہ بلکل فضول ہے ۔ نئاپن یہ تھا کہ ذرا موؤی کی سٹوری ،پیار محبت سے شروع نہیں ہوئی ۔ مگر پھر بھی مجھے بس ایویں ایویں ہی لگی ہے ۔ کوئی اچھی وچھی نہیں ہے بس :idontknow:،
 

تیشہ

محفلین
سب اسلئے دوڑے دوڑے جاتے ہیں کہ عامر خان کی ہے اسلئے ۔
مگر یہ کوئی فلم تھی بھلا ۔۔۔ ہر پندرہ منٹ بعد یاداشت گئی ۔ اور بس فضول ۔، آئی ڈونٹ لائیک اِٹ ۔ :notworthy:
 

دوست

محفلین
میں‌نے تو بیچ بیچ میں سے دیکھی تھی۔ گانے گزار گزار کر۔ ٹھیک ہی تھی۔ اتنا اچھا لگا کہ بے چارے کو ایک اور کُڑی مل تو گئی۔ اگلی تو ظالموں نے قیں‌کردی تھی۔
 

مغزل

محفلین
روایتی بدلے اور بدلے کی جنگ میں جھونکی گئی فلم ہے ، ایکشن خاصا جاندار، مکالمے کمزور، موسیقی قابلِ قبول،
کہانی چوری کی، اداکاری سوائے عامر خان کے سبھی کی بوگس،صوتی آہنگ خوب، صوری آہنگ اور لائٹنگ اچھی رہی ۔
پسِ پردہ تیکنیکی کام اچھا رہا، ایڈیٹنگ میں کہیں بھی جھول نظر نہیں آیا، عامر خان کی کردار نویسی اور اس پر جاندار ہدایتکاری عروج پر تھی۔
شکریہ
 

باسم

محفلین
ایک میسج آیا تھا فلم گجنی سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے؟
جواب: گنجا بھی مانگ نکال سکتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
ثبوت؟

ہم خود اوپن جی ایل میں تھری ڈی گیم کلاس اسائنمینٹ کے طور پر بنائے ہیں۔ ابھی ایک سال پہلے کی بات ہے۔ جب کہ ہمارا میجر تھری ڈی ڈیزائن ہرگز نہیں تھا۔

کیا یہ گییم کمرشلی ریلیز ہوئی تھی یا صرف تجرباتی نوعیت کی تھی؟
 
میری مراد صرف یہ تھی کہ یہ چیزیں عام کورسیز میں شامل ہیں تو ایسی قیاس آرائی کو کیا نام دیا جائے؟ ہاں اگر آپ کے پاس اپنی بات کو سپورٹ کرنے کے لئے قابل قبول دلیل موجود ہو تو بات اور ہے۔

کلاس اسائنمینٹ ویسے بھی اتنی بڑی چیز نہیں ہوتے کہ ان کو کمرشیلی رلیز کرنے کی بابت سوچا جائے۔
 

ماوراء

محفلین
میں ایک فلم کو دوبارہ نہیں دیکھتی۔۔چند ایک ہی دو بار دیکھیں۔۔ان میں گھجنی بھی شامل ہے۔ "گھجنی " تامل فلم ہے، اور عامر خان نے اس کو دوبارہ بنایا ہے۔ لیکن تامل فلم سے زیادہ اچھی بنائی ہے۔ کہانی اچھی تھی۔۔ بس اختتام کے وقت میں نے سوچا تھا کہ گھجنی 2 بن سکتی ہے۔ کیونکہ ہیرو اکیلا کیسے رہ سکتا ہے۔ :( :grin:
اور میری سن لی گئی۔۔اور سنا ہے کہ گھجنی 2 بھی آ رہی ہے۔ اب کی بار عامر کے جسم پر اردو لکھی ہوئی نظر آ رہی ہے۔:grin: (میں نے سنا ہے۔۔اس لیے گھجنی 2 کے بارے میں زیادہ پتہ نہیں)

فلم اچھی تھی۔۔اتنے عرصے بعد کوئی انڈین فلم اچھی لگی۔ گانے، میوزک، کہانی، ایکشن، ہیرو و ہیروئن کی کہانی۔۔۔!
 

arifkarim

معطل

شہزاد وحید

محفلین
بکواس ترین فلم۔ شاید نہ بھی لگتی اگر یہ بلکل نئی سٹوری ہوتی۔ ایک انگلش فلم کی کاپی ہے یہ اور تامل زبان اور ایک زبان میں بھی بن چکی ہے یہ۔ اور میری نہیں سمجھ میں آتا کہ سوائے پندرہ منٹ کی یاداشت والی چیز کے علاوہ کیا چیز نئی ہے اس فلم جو سب اتنے پاگل ہیں اس فلم کے پیچھے۔ وہی روایتی مار دھاڑ اور وہی بونگی پرانی چیزیں۔
میرا تو سارا موشن ہی ٹوٹ گیا تھا جب مجھے پتہ چلا کہ گجنی ایک غنڈے کا نام ہے۔ میں سمجھ رہا تھا پتہ نہیں کیا چیز ہوگی۔ بہرحال مجھے پسند نہیں آئی یہ فلم۔ میں نے پوری دیکھنی بھی گوارہ نہیں کی۔

اور مجھے جو عرصے بعد دو فلمیں اچھی لگی ہیں وہ بالی وڈ کی نہیں ہالی وڈ کی ہیں۔ ایک کا نام "Australia" اور دوسری کا نام "The Curious Case of Benjamin Button" ہے۔ دونوں بہت عمدہ فلمیں ہیں۔ یہاں اس لیئے لکھی ہیں کہ آپ لوگ بھی دیکھو۔ وقت ملے تو۔
 

تیشہ

محفلین
میں ایک فلم کو دوبارہ نہیں دیکھتی۔۔چند ایک ہی دو بار دیکھیں۔۔ان میں گھجنی بھی شامل ہے۔ "گھجنی " تامل فلم ہے، اور عامر خان نے اس کو دوبارہ بنایا ہے۔ لیکن تامل فلم سے زیادہ اچھی بنائی ہے۔ کہانی اچھی تھی۔۔ بس اختتام کے وقت میں نے سوچا تھا کہ گھجنی 2 بن سکتی ہے۔ کیونکہ ہیرو اکیلا کیسے رہ سکتا ہے۔ :( :grin:
اور میری سن لی گئی۔۔اور سنا ہے کہ گھجنی 2 بھی آ رہی ہے۔ اب کی بار عامر کے جسم پر اردو لکھی ہوئی نظر آ رہی ہے۔:grin: (میں نے سنا ہے۔۔اس لیے گھجنی 2 کے بارے میں زیادہ پتہ نہیں)

فلم اچھی تھی۔۔اتنے عرصے بعد کوئی انڈین فلم اچھی لگی۔ گانے، میوزک، کہانی، ایکشن، ہیرو و ہیروئن کی کہانی۔۔۔!



کہاں ماورہ :worried: کہانی اچھی کہاں تھی ۔ ایویں ہی تھی بس :worried: ۔
 

arifkarim

معطل
لو جی، مذہبی اور سیاسی سیکشنز کے بعد اب انٹرٹینمنٹ سیکشنز میں بھی اختلافات موجود ہیں۔۔۔۔ :notlistening: :noxxx:
ہر کسی کی پسند نہ پسند ذاتی شے ہے۔ اسے جھگڑے کا موضوع نہ بنائیں۔۔۔۔۔۔
 
Top