ہندی کلیدی تختوں کے بارے میں کچھ سوالات

محسن حجازی

محفلین
مجھے یہ جاننا تھا کہ ہندی کلیدی تختوں میں:

سب سے زیادہ مستعمل کلیدی تختہ کون سا ہے؟ نام بتائیے۔
کیا سرکاری طور پر بھی کسی کلیدی تختے کو منظور کیا گیا ہے؟
تعدد کی بنیاد پر تشکیل دئیے گئے کلیدی تختہ جات بھی موجود ہیں؟

کلیدی تختوں کے نام بتائیے تو بہتر رہے گا کیوں کہ مجھے لینکس کے ساتھ استعمال کرنا ہیں ڈھونڈنے میں آسانی رہے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
ساری انڈک زبانوں کے لئے ویسے تو حکومت ہند نے محض انڈسکرپٹ کو منظوری دی ہے لیکن عوام الناس جو زیادہ تر انگریزی ٹائپنگ سے واقف ہیں، وہ صوتی ہی پسند کرتے ہیں۔ ونڈوز میں بھی ڈیفالٹ کی بورڈس ہندی بنگالی وغیرہ کے ہیں، وہ سب انڈسکرپٹ کی بورڈ ہی ہیں۔یہ در اصل سرکاری کمپنے سی ۔ ڈیک کا ڈیویلپ کیا ہوا ہے۔ ہر زبان میں کنجیاں اسی قسم کے حرف پر ہیں، یعنی ہندی بنگالی ٹمل تیلگو ہر زبان کا ’ما‘ ایک ہی کنجی پر ہو گا۔
 
مجھے بھی ونڈوز کے لئے ہندی صوتی کلیدی تختہ چاہیے اس وقت جو ونڈوز میں ہندی کلیدی تختہ ہے وہ صوتی نہیں۔ انڈین بھائیو کمک۔
 
Top