کافی معلومات یہاں پہلے ہی جمع ہو چکی ہے۔ زکریا اور عندلیب نے۔ بھومیو والے چار چھہ ماہ تک مجھ سے مستقل ربط میں رہے جب میں اردو کا سسٹم ڈیولپ کرنے کا ان کو کہہ رہا تھا۔ لیکن ان کو بھی مایوسی ہوئی۔ اورآخر ہار مان لی۔ سب سے بڑی مشکل وہی ہے کہ ہم اردو میں اعراب نہیں لکھتے۔ سیاق و سباق سے بھلے ہی سمجھ لیں کہ کہاں اِس ہے، کہاں اُس، کہاں عَلَم ہے، کہاں عِلم۔
منگل فانٹ تو ونڈوز کے ساتھ ہی انسٹال ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ عام استعمال کے فانٹس ہیں
گارگی
رگھو
جن ہندی
یہ اوپن سورس ہیں۔
اس کے علاوہ سی ڈیک، ماڈیولر اور دوسری کمپنیوں نے بھی سینکروں فانٹس مفت ریلیز کر رکھے ہیں۔ مائکرو سافٹ کا ہی ایریل یونی کوڈ فانٹ میں ہندی لکھائی سب سے خوبسورت ہے، اور اخبارات اور کتابوں کی ’نستعلیق‘ تحریر کے مماثل۔
اور اتفاق سے میرا کمپیوٹنگ کا تجربہ ہندی سے ہی شروع ہوا، جب میں نے اپنا قرآن کی تفسیر کا پروجیکٹ شروع کیا ہندی میں اور اسے خود ٹائپ کرنے اور انٹر نیٹ پر فراہم کرنے کا ارادہ کیا۔ چنانچہ پہلے میں نے ہندی کے آسکی کوڈنگ کے ہی فونیٹک فانٹس بنائے۔ جیسے عندلیب نے شوشا کی مچال دی ہے۔ لیکن شوشا میں ہر حرف ادھورا ٹائپ ہوتا تھا اور اس کے بعد ’آ‘ کی ماترا لگانے پر حرف کی مکمل سورت بنتہی تھی۔
کیوں کہ یونی کوڈ میں محض آدھا حرف ٹائپ نہیں کیا جا سکتا، اس لئے مثال دینے سے معذور ہوں۔۔ میں نے عام حروف کو مکمل اور کچھ کم مستعمل حروف کو ہی ادھورا رکھنے کا اہتمام کیا یہ فانٹس عرصے تک میرے شعبے میں ہی استعمال میں رہے۔
لیکن جب یونی کوڈ سے ربط ہوا تو خودف میں نے بہت سے یونی کوڈ فانٹ بنائے جو اب بھی میرے یاہو گروپ IndicComputingمیں موجود ہیں۔ لیکن اب جب حکومتِ ہند نے کئی زبانوں کی مفت سی ڈی فراہم کرنی شروع کی ہے تو اس میں ہندی کے ہزاروں فانٹس، کی بورڈس، ورڈ پروسیسرس، اوپن آفس اور وندوز کا مواجہ (اوپن آفس کی سپیل چیکنگ انجن میں میں بھی شامل تھا( او سی آر، یونی کوڈ کنورٹر ’پری ورتن‘ بیسیوں تولز ہیں جو سی ڈی میں منگوائے جا سکتے ہیں یا الگ الگ ڈاؤن لوقڈ کئے جا سکتے ہیں یہاں سے
http://www.ildc.in/
محسن کا کہنا درست ہے کہ سب سے پہلے ’ہندی سُور‘ स्वर نامی کو بورڈ میں نے ہی بنایا تھا۔ اور جب اس میں پرفیکشن ہو گیا تو میں نے اسی کو ٹمپلیٹ بنا کر گجراتی، بنگالی، گرومکھی وغیرہ ہی نہیں، ایک صاحب کی تیلگو میں مدد لینے کے بعد اس کو ٹپملیٹ بنا کر ٹامل، ملیالم اور کنڑ جیسی جنوبی ہند کی زبانوں کے بھی کی بورڈس پیش کر دئے۔ یہ سب انڈک کمپیوٹنگ یاہو گروپ میں بھی ہیں اور میرے ای سنپ فولڈر میں بھی۔
http://www.esnips.com/web/WinKeyboard