ہندی کی تعلیم

حسن نظامی

لائبریرین
السلام علیکم ساتھیو
جی خوش ہوا ہے ہندی موضوع پر کچھ دیکھ کر
ایک عرصے سے خواہش تھی میں نے بڑی سرچ لگائی مگر ایسا کوئی ریڈر نہیں ملا جو اردو زبان میں ہندی سکرپٹ سکھائے
اور میرا خیال ہے کہ سنسکرت پر توجہ دینی چاہئے
زکریا بھائی والی بات کریں گے ہم بھی انگلش تو ذرا کم ہی آتی ہے ویسے وہاب بھائی اگر یہاں کچھ بتانا شروع کر دیں تو مہربانی ہو گی ۔
والسلام
 
جواب

ویسے راجا کا بتایا ہوا سافٹ وئیر بھی میں نے دیکھا ہے۔ لیکن یہ اس وقت مددگار ثابت ہوتا ہے جب آپ سیکھنے سے زیادہ صرف دیوناگری پڑھنا چاہتے ہوں۔ یہ سافٹ وئیر دیو ناگری رسم الخط کو فورا اردو میں تبدیل کر دیتا ہے۔ یوں دیوناگری سیکھنے کا عمل سست پڑ جاتا ہے۔ کیونکہ ایسی عیاشی سامنے ہو ایک ایک لفظ جوڑ کر بنانے کی محنت کون کرتا ہے۔ اس لیے اس سافٹ وئیر کو استعمال کریں لیکن ایسے دور میں جب آپ مکمل نہیں تو کچھ نہ کچھ مہارت حاصل کر چکے ہوں۔ ایسے وقت میں اگر کوئی لفظ پڑھنے میں دقت پیش آئے تو اس سافٹ وئیر کا سہارا لیا جاسکتا ہے۔
 
ہندی یا دیو ناگری میں‌لکھنا خاصہ آسان ہے اگر آپ کو لفظوں‌ کی پہچھان ہو اور ان کو جوڑنے کا طریقہ سیکھ لیں‌ ۔۔ ہاں‌ شدھ ہندی سے پریچے کے لئے سنسکرت کا پریوگ کرنا ہوگا جس سے پریچت ہونے کے لئے پستکوں‌ کا اپیوگ کٹھن کارے ہے ۔
 

حسان خان

لائبریرین
السلام علیکم۔
جزاک اللہ عبدالرزاق قادری بھائی۔ آپ کی کاوشوں کے لیے بہت شکریہ۔میں اگر ہندی کے سلسلے میں کچھ مدد کر سکوں تو ضرور یاد فرمائیے گا۔
ویسے، میں فیس بوک پر ہندی گویوں کو ہندی زبان میں اردو سکھانے کا ایک صفحہ چلاتا ہوں۔ اسے ایک نظر دیکھیے، ہو سکتا ہے آپ کو پسند آ جائے۔
Urdu for Hindi Speakers
 
Top