ہند وپاک رسم الخط میں یونیکوڈ قرآن پاک چاہیے۔

تقی الحسن

محفلین
السلام علیکم ! مجھے ہند وپاک رسم الخط میں یونیکوڈ قرآن پاک چاہیے ۔ رہنمائی فرمائیں۔
اس سے پہلے میں ذکر سوفٹ ویئر استعمال کر رہا تھا ہند وپاک رسم الخط والا لیکن اس میں کچھ مسئلہ آرہا ہے قرآن پاک کی عبارت انڈیزائن میں پیسٹ کرتے ہوئے محمدی قرآنی فانٹ میں۔
میں فانٹ تبدیل نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اس سے بہتر قرآنی عبارت کے لئے کوئی فانٹ نہیں لگ رہا۔
 
جاسم محمد

یہاں پر لیٹسٹ متن موجود ہے۔ شاید کچھ کام بن جائے؟ بصورت دیگر نور حرا فانٹ اور اس کے متن سے کام چلا لیں جو انڈیزائن میں بالکل صحیح چلتا ہے
Quran in Word 2.01 - Google Drive
 
جناب جاسم بھائی جواب کے لئے شکریہ ۔جاسم بھائی یہ متن بھی ذکر کا ہی لگتا ہے ۔ اور انڈیزائن میں وہی مسئلہ پیش آ رہا ہے ۔ یہ بتائیں کہ نورحرا فانٹ کا متن کیسے ملے گا ؟ تاکہ اس کو بھی چیک کر لیں۔شکریہ
 
آخری تدوین:

Download Free Quran Tafseer-e-Usmani Islamic PDF | Noor-e-Hidayat
باقی محمدی بھائی سے رابطہ کر لیں وہ انڈیزائن کا متن اور فونٹ فراہم کر سکتے ہیں۔ ان کا نمبر ذاتی پیغام میں بھیج دیتا ہوں
 
تقی الحسن

محفلین

تقی الحسن

محفلین
جاسم بھائی توجہ فرمائیں انڈیزائن میں کچھ عجیب سا معاملہ پیش آ رہا ہے ۔ رہنمائی فرمائیں

کاپی پیسٹ کرنے کے بعد کچھ الفاظ میں اعراب گڑبڑ کر رہی ہیں۔(حالانکہ کہ پوری فائل میں جا بجا عربی متن ہے اور قرآنی آیت ہیں پیراگراف اسٹائل اور کیرٹر اسٹائل جابجا استعمال کیا گیا ہے اور اس سے پہلے کوئی مسئلہ نہیں آ رہا تھا)۔

لیکن انڈیزائن میں نئی فائل میں بنا کر وہی متن کاپی پیسٹ کیا ہے تو بالکل ٹھیک آ رہا ہے ۔

وہی متن جس میں مسئلہ آ رہا ہے اگلے صفحہ پر بھی کاپی پیسٹ کرنے سے بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے ۔
 
کوئی امیج نظر نہیں آرہا
 
تقی الحسن

محفلین
یعنی فانٹ کا مسئلہ ہے۔ محمدی بھائی سے انڈیزائن کا فانٹ بمع متن لے لیں تو مسئلہ حل ہو جائے گا
جاسم بھائی کچھ مزید کام کرنے کے بعد اس طرح کا مسئلہ ایک حدیث کے متن میں بھی پیش آیا ہے۔ کچھ تجربات کرنے کےبعد جیسے کے جس عبارت میں مسئلہ آ رہا ہے اسے پہلے انٹر کر کے نئے پیراگراف میں لے جانے سے عبارت ٹھیک ہو جاتی ہے ۔ کچھ اور کوشش کرنے کے بعدٹیب دینے سے بھی عبارت ٹھیک ہو گئی مزید کچھ کوشش کے بعد یعنی دو یا تین اسپیس دینے سے بھی عبارت ٹھیک ہو رہی ہے ۔ اس سے پتہ چل رہا ہے کہ فونٹ کا مسئلہ نہیں ہے ۔ یا تو جسٹفیکشن یا کشیدہ کا مسئلہ ہو سکتا ہے ۔ اب کچھ شاید مسئلہ کو حل کرنے میں آسانی ہو۔
 
لطيف شيخ

محفلین
السلام علیکم ! مجھے ہند وپاک رسم الخط میں یونیکوڈ قرآن پاک چاہیے ۔ رہنمائی فرمائیں۔
اس سے پہلے میں ذکر سوفٹ ویئر استعمال کر رہا تھا ہند وپاک رسم الخط والا لیکن اس میں کچھ مسئلہ آرہا ہے قرآن پاک کی عبارت انڈیزائن میں پیسٹ کرتے ہوئے محمدی قرآنی فانٹ میں۔
میں فانٹ تبدیل نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اس سے بہتر قرآنی عبارت کے لئے کوئی فانٹ نہیں لگ رہا۔

السلام علیکم،
میں نے اللہ کے کرم سے ایک متن ترتیب دیا ہے۔ لیکن یہ فی الحال برائوزر میں ہی صحیح نظر آتا ہے۔ شاید اوپن آفس میں صحیح نظر آئے لیکن چیک نہیں کیا
یہ نسخہ html5 میں مرتب کیا ہوا ہے، درست Unicode code points استعمال کیے ہوئے ہیں۔
متن GitHub پر یہاں موجود ہے:
lateef-shaikh/pakistani-mushaf

اردو محفل پر یہاں اس کو ڈسکس کیا تھا:
قرآن پاک میں رموز اوقاف لگانے کا درست طریقہ کیا ہے؟

فونٹ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں:
PakType - Pakistani Typography | Sourceforge.net

فونٹ اور متن سب اوپن سورس ہے۔

برائے کرم اگر متن میں کوئی غلطی نظر آئے تو ضرور آگاہ کیجئے گا کیونکہ ابھی تک اسے پروف ریڈ نہیں کرا سکا ہوں۔

اس سائٹ پر اس متن کو دیکھ سکتے ہیں:

Karachvi - مُصْحَفُ الْباكِسْتانِيَةُ وَالْهِنْدُ
 
لطيف شيخ

محفلین
اس متن میں آیت کا اختتامی دائرہ صحیح طور پر استعمال کیا گیا ہے، یعنی عربی parentheses نہیں استعمال کی ہوئیں۔ دائرے کے اندر عدد اور اوپر کی نشانیاں لگائی گئی ہیں۔
ک، ی اور ہ عربی کی استعمال کی ہوئیں ہیں۔
حاشیے میں لکھا ہوا مواد بھی شامل کیا ہوا ہے۔
HTML کو اگر دیکھیں گے تو آیت کا نمبر، منزل اور رکوع کا نمبر بھی span ٹیگ میں ڈالا گیا ہے۔ رموز، آیت کا اختتامی دائرہ اور رکوع کی اختتامی عددی معلومات الگ tags میں ڈالی گئی ہیں تاکہ xml parsing کے ذریعے سے باآسانی الگ کی جا سکیں۔
منزل اور جز کے شروع پر الگ tag ڈالا گیا ہے تاکہ اس جگہ heading لگائی جا سکے۔ اور یہی سب karachvi.com پر بھی نظر آتا ہے۔ یعنی ساری معلومات متن میں موجود ہے، اور css کے ذریعے سے حاشیہ الگ کر کے دکھا سکتے ہیں اور رموز اور آیت کے اختتامی نشان کو، رکوع کے اختتام کو، منزل اور پارے کے آغاز کو مختلف طرح سے دکھا سکتے ہیں، بغیر JavaScript کے۔
یہ نسخہ گوگل کروم، فائرفاکس، مائکروسافٹ ایج اور ایپل سفاری پر بالکل صحیح اور ایک جیسا نظر آتا ہے۔
فونٹ امبیڈڈ ہے تو اسے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔

کوئی دوست اگر اس نسخے کو پروف ریڈ کر دے تو بڑی مہربانی ہوگی!
 
لطیف شیخ بھائی ماشاء اللہ بہت ہی عمدہ کام کیا ہے آپ نے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی محنت کو قبول فرمائے ۔ آمین ثم آمین
پروف ریڈ کے حوالے سے عرض کرنا چاہتا ہوں ۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ذکر نامی پروگرام میں موجود متن کو استعمال کیا جائے ۔ کیونکہ اس متن پر پہلے سے بھی کافی محنت ہو چکی ہے اور میرے تجربہ کے مطابق اس متن میں اغلاط کے چانس کافی کم ہے (حال ہی میں پوری سورہ بقرہ کا متن ذکر سے لیا ہے اور دو بہترین قاری صاحبان اس کی پروف ریڈنگ کر رہے ہیں اور ابھی تک متن میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی گئی ان کی طرف سے )کیونکہ پروف ریڈ کا کام کافی طویل اور صبر آزما ہے ۔ لہٰذا اگر ایک ہی متن پر محنت کر کے جس کو بھی ضرورت ہو دے دیا جائے تو میرے ذاتی خیال میں یہ زیادہ بہتر ہو گا۔
جیسا کہ آپ نے قرآن پاک کے متن حوالے سے کام کیا ہے اگر کوئی بھائی انڈیزائن میں قرآن کا متن بنا لیں تو کیا ہی اچھی بات ہوگی اور یقینا یہ قرآن پاک کی ہی خدمت ہے ۔
 
شکیب

محفلین
اس متن میں آیت کا اختتامی دائرہ صحیح طور پر استعمال کیا گیا ہے، یعنی عربی parentheses نہیں استعمال کی ہوئیں۔ دائرے کے اندر عدد اور اوپر کی نشانیاں لگائی گئی ہیں۔
ک، ی اور ہ عربی کی استعمال کی ہوئیں ہیں۔
حاشیے میں لکھا ہوا مواد بھی شامل کیا ہوا ہے۔
HTML کو اگر دیکھیں گے تو آیت کا نمبر، منزل اور رکوع کا نمبر بھی span ٹیگ میں ڈالا گیا ہے۔ رموز، آیت کا اختتامی دائرہ اور رکوع کی اختتامی عددی معلومات الگ tags میں ڈالی گئی ہیں تاکہ xml parsing کے ذریعے سے باآسانی الگ کی جا سکیں۔
منزل اور جز کے شروع پر الگ tag ڈالا گیا ہے تاکہ اس جگہ heading لگائی جا سکے۔ اور یہی سب karachvi.com پر بھی نظر آتا ہے۔ یعنی ساری معلومات متن میں موجود ہے، اور css کے ذریعے سے حاشیہ الگ کر کے دکھا سکتے ہیں اور رموز اور آیت کے اختتامی نشان کو، رکوع کے اختتام کو، منزل اور پارے کے آغاز کو مختلف طرح سے دکھا سکتے ہیں، بغیر JavaScript کے۔
یہ نسخہ گوگل کروم، فائرفاکس، مائکروسافٹ ایج اور ایپل سفاری پر بالکل صحیح اور ایک جیسا نظر آتا ہے۔
فونٹ امبیڈڈ ہے تو اسے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔

کوئی دوست اگر اس نسخے کو پروف ریڈ کر دے تو بڑی مہربانی ہوگی!
السلام علیکم!
لطیف بھائی یہ بتائیے گا کہ یہ جو آیت والا فارمیٹ آپ نے استعمال کیا ہے (جو درست طریقہ بھی ہے) یعنی پہلے آیت کا نشان پھر آیت نمبر، یہ کن کن فانٹس میں درست رینڈر ہوتا ہے؟
میں نے آپ کی ویبسائٹ پر پی ڈی ایم ایس اور محمدی قرآنی فانٹس لگا کر دیکھے جو درست نہیں دکھائی پڑا۔

القلم قرآن مجید فانٹ، جو ہم لوگ عرصے سے استعمال کر رہے ہیں اور خاصی حد تک اسٹینڈرڈ مانا جا سکتا ہے (کہ یہی ہمارے مصحف میں بھی ہوتا ہے) وہ اپلائی کرنے پر آیت کا نمبر غائب ہو گیا اور درمیان کے رموز اوقاف بھی۔

نیز القلم والا فانٹ ایک پہلے سے موجود متن (عطاء رفیع بھائی کا فراہم کردہ) پر اچھا چلتا ہے لیکن وہ بھی فقط ورڈ 2010 پر درست آیت نمبر رینڈر کرتا ہے۔ آگے کے ورژنز اور براؤزرس میں نمبر اور دائرہ الگ الگ دکھاتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ جو آیت والا فارمیٹ آپ نے استعمال کیا ہے (جو درست طریقہ بھی ہے) یعنی پہلے آیت کا نشان پھر آیت نمبر، یہ کن کن فانٹس میں درست رینڈر ہوتا ہے؟
یہ تو فانٹ کی پروگرامنگ پر منحصر ہے۔ جیسے محمدی اور القلم فانٹس میں آیت کا نشان شامل ہے جبکہ نور ہدایت اور نور حرا فانٹ میں اس کی جگہ بریکٹس استعمال ہوئے ہیں۔ اسی طرح القلم قرآن پبلشر اور بیت القرآن فانٹ میں آیات کا نشان اور بریکٹس بھی شامل نہیں ہے۔ سادہ اعداد ٹائپ کرنے سے صحیح نشانات آ جاتے ہیں
 
جاسم محمد

محفلین
جیسا کہ آپ نے قرآن پاک کے متن حوالے سے کام کیا ہے اگر کوئی بھائی انڈیزائن میں قرآن کا متن بنا لیں تو کیا ہی اچھی بات ہوگی اور یقینا یہ قرآن پاک کی ہی خدمت ہے ۔
یہ فانٹ جدید ترین یونیکوڈ ویلیوز کی وجہ سے فی الحال ورڈ اور انڈیزائن پر نہیں چل رہا۔ البتہ اوپن ورڈ پروسیسر جیسے لبرے آفس میں ٹھیک ہے۔
 
شکیب

محفلین
یہ تو فانٹ کی پروگرامنگ پر منحصر ہے۔ جیسے محمدی اور القلم فانٹس میں آیت کا نشان شامل ہے جبکہ نور ہدایت اور نور حرا فانٹ میں اس کی جگہ بریکٹس استعمال ہوئے ہیں۔
آیت کا نشان تو آتا ہے لیکن نمبر اس کے اندر داخل نہیں ہوتا (براؤزر میں اور ورڈ 2010 سے آگے میں)
 
Top