السلام علیکم تقی الحسن بھائی، ذکر کا متن tanzl.net سے لیا گیا ہے، میں نے اسے ایکسپورٹ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن آیات کے اندر والے رموز نہیں آرہے تھے، حالانکہ tanzl.net نے ایکسپورٹ کا سیکشن بنایا ہوا ہے اور میں نے ساری آپشنز استعمال کی لیکن رموز نہیں آئے۔لطیف شیخ بھائی ماشاء اللہ بہت ہی عمدہ کام کیا ہے آپ نے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی محنت کو قبول فرمائے ۔ آمین ثم آمین
پروف ریڈ کے حوالے سے عرض کرنا چاہتا ہوں ۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ذکر نامی پروگرام میں موجود متن کو استعمال کیا جائے ۔ کیونکہ اس متن پر پہلے سے بھی کافی محنت ہو چکی ہے اور میرے تجربہ کے مطابق اس متن میں اغلاط کے چانس کافی کم ہے (حال ہی میں پوری سورہ بقرہ کا متن ذکر سے لیا ہے اور دو بہترین قاری صاحبان اس کی پروف ریڈنگ کر رہے ہیں اور ابھی تک متن میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی گئی ان کی طرف سے )کیونکہ پروف ریڈ کا کام کافی طویل اور صبر آزما ہے ۔ لہٰذا اگر ایک ہی متن پر محنت کر کے جس کو بھی ضرورت ہو دے دیا جائے تو میرے ذاتی خیال میں یہ زیادہ بہتر ہو گا۔
جیسا کہ آپ نے قرآن پاک کے متن حوالے سے کام کیا ہے اگر کوئی بھائی انڈیزائن میں قرآن کا متن بنا لیں تو کیا ہی اچھی بات ہوگی اور یقینا یہ قرآن پاک کی ہی خدمت ہے ۔
پاکستانی متن کے لیئے پہلے نور حرا کا متن دیکھا لیکن اس میں اردو کی ہ ی اور ک تھیں اس لیئے اسے بھی استعمال نہیں کر پایا۔
ابھی میں نے پاکستانی متن کے لیئے اس متن کو لیا اور یونیکوڈ درست کیے:
خط نستعليق – مجمع الملك فهد لطباعة المصحف الشريف
اسی طرح عثمانی یا مدنی متن بھی یہاں سے لیا ہے:
رواية حفص – مجمع الملك فهد لطباعة المصحف الشريف
عثمانی متن یہاں موجود ہے:
Karachvi - مُصْحَفُ المدينة النبوية
lateef-shaikh/uthmani-mushaf
ذکر سے متن نکالنے کا کچھ طریقہ دیکھنا ہوگا پھر اسے بھی ایسے فارمیٹ کر سکوں گا۔