الف عین
لائبریرین
ہند و پاک میں انٹر نیٹ سہولت کا مو
جہاں یہ گفتگو چل رہی ہے کہ پاکستان میں اردو تکنیکی کام زیادہ ہو رہا ہے، تو میرےذہن میں دو خیالات پیدا ہو ئےکہ یہ جائزہ لیا جائے کہ ان دونوں پڑوسی ممالک میں ان مدوں میں کیا امتیازات ہیں۔ انٹر نیٹ اور موبائل فونس۔ بلکہ اس سلسلے میں پولنگ بھی شروع کی جا سکتی ہے۔ فی الحال تو میں ویسے ہی سوالات رکھ رہا ہو ں۔ دو الگ الگ تانوں بانوں (جو میرا تھریڈ کا ترجمہ ہے
پیلا انٹر نیٹ:
آپ کے پاس کس قسم کا انٹر نیٹ ہے: ڈائل اپ، کیبل، براڈ بینڈ
ذیلی سوالات:
آپ کی اسپیڈ کیا ہے
آئی ایس پی کا ٹیرف اور پلان کیا ہے۔
ہندوستان میں براڈ بینڈ کی تعریف مقرر ہے کہ کم از کم ۲۵۶ کلو بائٹس فی سیکنڈ کو براڈ بڈ کہا جائے۔ اس کی بہترین اسکیمیں بی ایس این ایل کی ہیں۔ اقل ترین اسکیم ہے ۲۵۰ روپئےماہانہ کی جس میں ۴۰۰ میگا بائٹ ڈاٹا ٹرانسفر کی حد بندی ہے۔ دوسری ۵۰۰ روپئے ماہانہ کی میں ایک جی بی کی حد بندی ہے اور ساتھ ہی صبح دو بجے سے آٹھ بجے تک کا ڈاٹا ٹرانسفر شمار نہیں کیا جاتا۔ یہ دونوں ۲۵۶ کلو بائٹ والی ہیں۔ مزید اسکیمیں ۳۸۴، ۵۱۲ کلو بائٹ اور ایک میگا بائٹ فی سیکنڈ کی ہیں، جو ۵۰۰۰ روپئے ماہانہ تک جاتی ہیں۔
ڈائل اپ میں بی ایس این ایل کی لینڈ لائن پر دن میں ساڑھے سات منٹ کا پلس ہے اور رات میں ۱۰ بجے تا صبح ۶ بجے تک ۱۵ منٹ کا، یعنی ایک گھنٹہ استعمال کرنے پر رات میں چار کال ٹیلی فون کا کا خرچ ہوگا اور دن میں آٹھ کالس کا۔ آئی ایس پی چارجس علیحدہ، تقریباً ۵ روپیہ فی گھنٹہ اور ان گھنٹوں منٹوں کا بھی رات کو شمار نہیں کیا جاتا۔ چناں چہ ۱۰۰ گھنٹوں کا ۵۰۰ روپیوں کا پیکج دو سال تک بھی چلایا جا سکتا ہے جو اس کی حد بندی ہے۔ اس کی سپیڈ عام طور پر ۲،۳ کلو بائٹ فی سیکنڈ سے زائد نہیں۔،
مختلف کیبل کمپنیاں مختلف اسپیڈ کے مختلد پیکج فراہم کرتی ہیں، جو ۳۰۰ سے ہزار روپئے ماہانہ تک ہوتے ہیں۔ کچھ سستی اسکیمیں محض رات کے لئے ہوتی ہیں تو کچھ ڈاٹا حد بندی کے ساتھ، اور مہنگی والی ۲۴ گھنٹے اور لا محدود۔
اب موبائل انٹر نیٹ پر۔
ٹاٹا اور ریلائنس اپنی لینڈ لائنس اور موبائل دونوں پر کچھ بہتر (یعنی عموماً ۴۰ تا ۷۰ کلو بائٹس فی سیکنڈ۔ دیتے ہیں، مگردام بھی ہیں باترتیب ۷۵۰ روپئے اور ۶۵۰ روپئے ایک جی بی حد کے ساتھ، دونوں کا ۱۵۰۰ روپئے میں لا محدود سرفنگ ہے۔
۔ ریلائنس موبائل پر وقت کے لحاظ سےبھی اس قسم کی سروس دیتا ہے دن میں ۵۹۰پیسے فی ممنٹ اور رات کو ۵۰ پیسے فی منٹ کے حساب سے۔
ہچ کی گی پی آر ایس سروس بھی موبائل کے لئے ۵۰۰ یا ۶۰۰ روپئے ماہانہ ہے اور بی ایس این ایل کی موبائل کے ساتھ ۳۴۹ روپئے ماہانہ، یہ بھی ڈاٹا کے ھساب سے لا محدود ہیں۔ ائر ٹیل کا بھی اصل حساب تو ۶۰۰ روپئےماہانہ کا ہے، مگر کچھ عرصے سے اس میں ۷۵ فی صد ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے۔
حیدر ٓباد میں ہمارے پاس بی ایس این ایل کا براڈ بینڈ کچھ دن پہلے تک تھا۔، (اس سے پہلے کیبل تھا ۸۰۰ روپ ماہانہ پر۔) ناگپور میں میں اپبا ریلائنس ہی استعمال کرتا تھا گھر پرور دفتر میں ڈائل اپ۔ ریلائنس مجھے مہنگا پڑتا تھا، اس لئے ائیر ٹیل کا لیا ہے۔۱۵۰ روپئےماہانہ کا لا محدود۔ اسی سے کہیں بھی انٹر نیٹ کر سکتا ہوں، مگر یہ حال ہی میں لیا ہے اس لئے ابھی یہاں حیدر آباد آنے پر رومنگ نہیں دی ہے، اس لئے میں ڈائل اپ استعمال کر رہا ہوں