ہنسنا منع ہے

سارا

محفلین
آمنے سامنے سے آتے ہوئے ایک خاتون اور ایک صاحب کی گاڑیاں آپس مین ٹکرا گئیں۔۔خاتون گاڑی سے اتر کر معذرت خواہانہ انداز میں بولیں۔۔
غلطی میری ہے۔۔''
نہیں ' غلطی میری ہے ۔۔وہ صاحب ٹھنڈی سانس لے کر بولے۔۔میں نے دور سے ہی دیکھ لیا تھا کہ سامنے سے آنے والی گاڑی کو ایک خاتون چلا رہی ہیں۔۔میں چاہتا تو گاڑی کو کچے میں اتار کر کسی درخت کے پیچھے پناہ لے سکتا تھا لیکن میں نے اپنی گاڑی کو سیدھا چلنے دیا اس سے بڑی غلطی اور کیا ہو سکتی ہے۔۔''
 

سارا

محفلین
فراز صاحب کے گھر کے باہر لگا ہوا میل بکس کافی پرانا ہو چکا تھا فراز صاحب اسے اتار کر نیا لگانا چاہتے تھے۔۔لیکن وہ کافی مضبوطی سے لگا ہوا تھا ۔۔ایک روز وہ اسے اتارنےکے لیے زور آزمائی کر رہے تھے کہ گلی سے گزرتا ہوا ایک موٹر سائیکل سوار رک گیا اور ہمدردی سے بولا۔۔
کوئی فائدہ نہیں جناب! میں نے بھی یہ طریقہ کر کے دیکھ لیا ۔۔لیکن بجلی ' فون ' پانی اور گیس کے بل پھر بھی آتے رہے۔۔''
 

سارا

محفلین
دو ماہ کی چھٹیاں گزارنے کے بعد جب ملازم نے اگلے روز اپنی شادی کے لیے دو دن کی چھٹی کی درخواست دی تو مالک نے حیرت سے پوچھا۔۔''
''دو مہینوں کی چھٹیوں میں تم نے شادی کیوں نہیں کی۔۔؟
جواب میں ملازم نے کہا ''اجی چھوڑیے ' کون اپنی چھٹیاں غارت کرواتا۔۔''

**********
تین سردار ایک بیڈ پر سو رہے تھے۔۔جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے ایک سردار نیچے زمین پر لیٹ گیا۔۔دوسرا سردار بولا۔۔''
''اؤے آ جا'' ہن جگہ کھلی ہو گئی ہے۔۔''
 

ابوشامل

محفلین
یہ عرصہ دراز سے لطیفوں کا سلسلہ کیوں بند ہے؟ کیا کوئی زور سے ہنس دیا تھا؟ (جن بچوں کو یہ جملہ سمجھ نہ آئے وہ عنوان پر غور کریں) :)
 

شمشاد

لائبریرین
شوہر نے سماجی کارکن بیوی سے شکایت کی کہ تم بچوں کو بالکل بھی وقت نہیں دیتی ہو۔ تمہیں ان کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارنا چاہیے۔ پہلے تو محترمہ نے بحث کی کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اور آپ کے ہوتے مجھے یہ سب کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ پھر میرے پاس وقت بھی نہیں ہوتا، وغیرہ وغیرہ۔

شوہر نے پھر بھی مجبور کیا تو انہوں نے یہ پوچھنے کے لیے کہ ایک ماں کو بچوں کے ساتھ کتنا وقت گزارنا چاہیے ایک مشہور ڈاکٹر کو فون کیا اور یہ پوچھا کہ ایک ماں کو اپنے بچوں کے ساتھ کتنا وقت گزارنا چاہیے، ڈاکٹر اس وقت ایک مریض کا معائنہ کر رہا تھا، اس نے " ایک منٹ " کہہ کر فون ہولڈ کر لیا اور محترمہ نے " شکریہ " کہہ کر فون بند کر دیا۔

تب سے وہ اپنے بچوں کے ساتھ روزانہ ایک منٹ گزارتی ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
پہلا: ایک بار افریقہ کے جنگل میں مجھے اور میری بیوی کو آدمخور قبائیلوں نے گھرے لیا ان کے سردار نے مجھے دیکھ کر کہا کہ وہ چالیس سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو نہیں کھاتا ۔
دوسرا: اچھا پھر؟
پہلا: پھر کیا یہ زندگی میں پہلا موقع تھا جب میری بیوی نے اپنی عمر کے بارے میں سچ بولا ۔
 

سارہ خان

محفلین
دادا جان :اپنے پوتے کو صبح صبح اٹھنے کے فائدے بیان کر رہے تھے اور بتا رہے تھے کہ دیکھو جو چڑیاں صبح صبح اٹھتی ہیں انہیں باغ میں بہت سے کیڑے مکوڑے کھانے کو مل جاتے ہیں
لیکن دادا جان یہ بھی تو سوچئے کہ کیڑے مکوڑوں کو صبح صبح اٹھنے کا اجرا کیا ملتا ہے
 

شہزاد وحید

محفلین
بچہ میڈم سے کیا آپ مرغی ہیں؟ میڈم غصے سے کیوں اؤے میں تمھیں مرغی نظر آتی ہوں؟ بچہ معصومیت سے، تو پھر آپ میرے ہر ٹیسٹ میں انڈہ کیوں دیتی ہیں؟ :grin:
 
Top