ہنس بیتی

انتہا

محفلین
غالب کے ایک شعر پر ایک زوردار جگ بیتی جو کہ آپ بیتی اور ہنس بیتی بھی ہے لیکن کچھ نامناسب ہونے کی وجہ سے مزاج شریک کرنے پر آمادہ نہیں۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین

بذریعہ کانا پھوسی میرے کانوں میں انڈیل دی جائے، اس سے نقص امن کا کوئی خدشہ نہ ہوگا
 
شمشاد

لائبریرین
یوسف بھائی آپ بھی سلسلہ یوسفیہ کے مرید ہیں اور میں بھی، پھر ایسی بات کیوں کہتے ہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
گڑ کے ذکر پر یاد آیا ۔۔۔ پنجابی کی ایک (غالبا" زنانہ) ضرب المثل ہے ۔ ہائے میں مرجاواں گڑ کھاکے :D اس کا کیا مطلب ہے، کس موقع پر بولا جاتا ہے اور اس کی شان نزول کیا ہے۔ذرا اس کی تفصیل تو مختصرا" بیان کریں :D
 
یوسف-2

محفلین
یہ واقعہ میرے ایک دوست کے ساتھ پیش آیا۔ چونکہ ”وقوعہ“ کا تعلق مجھ سے بھی ہے، لہٰذا اُن کی کہانی میری ہی زبانی سنئے:
اس روز میس میں اتفاق سے ساری ڈشز ہی اچھی تھیں لہٰذا میری پلیٹ تقریبا" اوور فلو سی ہورہی تھی۔ سب کچھ ایک ساتھ جو لے لیا تھا۔ ابھی میں اپنی پلیٹ سنبھال کر میز پر بیٹھا ہی تھا کہ سامنے سے ایک اور صاحب اپنی پلیٹ لئے میرے سامنے بیٹھنے لگے۔ ان کی نظر جو میری پلیٹ پر پڑی تو طنزا" مسکراتے ہوئے بولے: ماشاء اللہ، ماشاء اللہ ۔میں نے بے ساختہ کہا: چشمِ بد دور ، چشمِ بد دور، ۔ وہ صاحب نہ جانے کیا سمجھے، اپنی پلیٹ لئے میرے سامنے بیٹھتے بیٹھتے اُٹھ کھڑے ہوئے اور مجھ سے کافی دور دوسری میز پر جا بیٹھے۔ :D واضح رہے کہ موصوف اجنبی نہیں بلکہ میرے ایک بے تکلف ساتھی ہیں۔ ہاں ”انگلش میڈیم“ ضرور ہیں
 
انگریزی نہ آپ نے بولی نہ انہوں نے، پھر وہ دوسری میز پر کیوں چلے گئے؟ آپ نے بعد میں ان سے استفسار نہیں کیا کیا؟
 
شمشاد

لائبریرین
گڑ کے ذکر پر یاد آیا ۔۔۔ پنجابی کی ایک (غالبا" زنانہ) ضرب المثل ہے ۔ ہائے میں مرجاواں گڑ کھاکے :D اس کا کیا مطلب ہے، کس موقع پر بولا جاتا ہے اور اس کی شان نزول کیا ہے۔ذرا اس کی تفصیل تو مختصرا" بیان کریں :D

میں نےبھی یہ مثال سُن رکھی ہے اور صرف اتنا سا ہی جانتا ہے کہ غالباً جھوٹ موٹ مرنے کے لیے یہ مثال دی جاتی ہے۔

مزید محمد وارث بھائی سے پوچھتے ہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
انگریزی نہ آپ نے بولی نہ انہوں نے، پھر وہ دوسری میز پر کیوں چلے گئے؟ آپ نے بعد میں ان سے استفسار نہیں کیا کیا؟
”انگلش میڈیم“ سے میری مراد یہ تھی کہ وہ ”انگریزی ماحول“ میں پلا بڑھا اور پڑھا پاکستانی تھا۔ موصوف کی ”اظہار ناراضگی والی حرکت“ انہی کے خلاف گئی، جس سے یہ ”لطیفہ“ وجود میں آیا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
گڑ کے ذکر پر یاد آیا ۔۔۔ پنجابی کی ایک (غالبا" زنانہ) ضرب المثل ہے ۔ ہائے میں مرجاواں گڑ کھاکے :D اس کا کیا مطلب ہے، کس موقع پر بولا جاتا ہے اور اس کی شان نزول کیا ہے۔ذرا اس کی تفصیل تو مختصرا" بیان کریں :D

میرے خیال میں یہ محاورہ اس وقت استعمال ہوتا ہے جب حد سے زیادہ خوشی یا چاہت یا اسی قسم کی چیز دکھانی ہو اور اس میں شوخی اور دل لگی کا عنصر بھی شامل ہو۔
 
انتہا

محفلین
بذریعہ کانا پھوسی میرے کانوں میں انڈیل دی جائے، اس سے نقص امن کا کوئی خدشہ نہ ہوگا
ذاتی گفتگو کا سہارا لیا جا سکتا ہے، مجھے بھی اس میں شامل کر لیں۔
کانا پھوسی اور ذاتی گفتگو کا سہارا لینے کے باوجود راز فاش کر دیا گیا، نقص امن کی ساری ذمہ داری محفل انتظامیہ پر۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی ہاں، اس کو پھر سے راز بنا دیا گیا ہے۔
مجھے بعد میں خیال آیا کہ اس کو یہاں سے ہٹا ہی دینا چاہیے۔
 
Top