ہنٹنگ ٹوٹوریل

نبیل

تکنیکی معاون
ہِنٹنگ فونٹ کی ڈسپلے کوالٹی کے لیے یقیناً بہت مفید ‌ہے لیکن اس کی باری کافی دیر میں آتی ہے۔ محسن حجازی کے کہنے کے مطابق ابھی انہوں نے بھی پاک نستعلیق فونٹ ‌کی ہِنٹنگ پر کام نہیں شروع کیا ہے۔ پہلے فونٹ‌ ایک مرتبہ گلفس اور دوسری انفارمیشن کے اعتبار سے مکمل ہو جائے تو اس کے بعد ہِنٹنگ کا سوچا جا سکتا ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
نبیل نے کہا:

بلاشبہ ہنٹنگ سب سے آخری مرحلہ ہے۔
مگر محفل نسخ اس آخری مرحلے کے بالکل قریب ہونے کے مراحل میں ہے، اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش کم ہی ہو گی۔
ویسے اس وقت کے استعمال کا اچھا طریقہ یہ ہوگا کہ کوئی ممبر ہنٹنگ کی الف ب پ سیکھنا شروع کر دے۔
اعجاز صاحب نے پاک ٹائپ تحریر فونٹ بمع وولٹ ورک کے پوسٹ کیا ہے۔ ایک نظر اس پر ڈالنی ہو گی۔ شاید کوئی کام کے بات معلوم ہو جائے (ورنہ گہرائی میں جا کر ہی وولٹ ورک سیکھنا پڑے گا)۔ ایک مسئلہ یہ ہے کہ "ہ" کی ابتدائی شکل "الف" میں ایک شوشہ دیتی ہے جبکہ باقی الفاظ کے ساتھ دو شوشے۔ محفل نسخ میں ابھی اس چیز کی کمی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، میرا قیاس ہے کہ اوپن ٹائپ ٹائپوگرافی کی بنیادی باتیں سیکھے بغیر سیدھے ہنٹنگ پر کام شروع کرنا مشکل ہوگا۔ میرے خیال میں اس کام میں‌ رہنمائی کے لیے محسن حجازی کا انتظار کر لیتے ہیں۔ فی الحال تو مائیکروسوفٹ‌ والے ونڈوز کو ازسرنو لکھ رہے ہیں تاکہ اس پر پاک نستعلیق صحیح طور پر ڈسپلے ہو سکے۔ :)
 
Top