ہنگامی صورت حال کے رابطہ نمبرز اور فون پر پابندی

ماضی سے رشتہ مضبوط کریں:یوسف ثانی
ہمسائیوں سے رابطہ کیا جائے، موبائل فون کی اجازت صرف دورانِ سفر ہونی چاہیئے
(خصوصی رپورٹر) لاہور سے ہمارے خصوصی رپورٹر کی رپورٹ۔ اردو محفل فورم کے رکن ”یوسف ثانی نے کہا ہے،

موبائل اور وائرلیس (پی ٹی سی ایل) فون بند ہیں۔ عام پی ٹی سی ایل لینڈ لائن کھلی ہیں۔ (شاید عبد الرحمٰن ملک صاحب کی ”نظر“اس طرف نہیں گئی ہے​
:)
) ہنگامی فون نمبرز سارے کے سارے پی ٹی سی ایل لینڈ لائن والے ہی ہیں۔ لہٰذا ان ہنگامی فون پر آپ اپنے لینڈ لائن فون سے بآسانی رابطہ کرسکتے ہیں۔ ہاں جن لوگوں نے موبائل خرید کر لینڈ لائن کنکشنز ہی ختم کرادئے ہیں، وہ ظاہر ہے کہ ایسا نہین کرسکتے۔ ویسے موبائل فون کے استعمال کا ”صحیح مصرف“ تب ہوتا ہے، جب آپ خود ”موبائل“ ہوں یعنی نہ گھر پر ہوں اور نہ دفتر میں بلکہ کہیں ”راستے“ میں ہوں۔ یہ دو تین دن چونکہ سارے ”راستے“ ہی بند ہوں گے، لہٰذا آپ اپنے اپنے گھروں کے لینڈ لائن استعمال کریں۔ اور اگر یہ سہولت آپ کے گھر میں نہیں (رہی) ہے تو ماضی کی طرح پڑوسیوں سے رابطہ کریں​

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پبلک اردو فورم پر لکھ کر کیا
 
لمحوں نے خطا کی صدیوں نے سزا پائی :D
یہ کہانی جہانگیر کی بیٹی کے معالج کو ”مانگ کیا مانگتا ہے“ کی پیشکش سے شروع ہوئی۔ وہی لمحے صدیوں کے لیے وبال جان بن گئے۔ اور پرویز مشرف کی آنیاں اور جانیاں تو ایک جھلکی تھی۔ فلم تو بہت لمبی رہی ہے۔
 
باباجی

محفلین
ہا ہا ہا ہا ہا

جب "نائی" وزیر داخلہ
"رسہ گیر" آپ کا صدر
اور شکل سے " ماشکی" نظر آنے والا آپ کا وزیراعظم ہو
تو اس بھی بد تر کچھ ہوسکتا ہے

:ROFLMAO:
 
میرانشاہ میں لینڈ لائن بھی بند رہیں گی۔
میرانشاہ علاقہ غیر ہے، وہاں آپ کے رہنے یا کاروبار کرنے کی ایک ہی شرط ہے کہ آپکی رگوں میں چند مخصوص پشتون قبائل کا خون دوڑ رہا ہو ورنہ انکا "اسلام" اجازت نہیں دیتا کہ آپ وہاں انکے ساتھ مکس اپ ہوں۔۔میں نے تو سنا ہے وہ لوگ کسی قسم کا یوٹیلیٹی بل بھی حکومتِ پاکستان کو ادا نہیں کرتے، وہاں تو ان سروسز کا مہیا کرنا یا چلتے رہنا چہ معنی دارد؟
 
یا اللہ ! ہمارے حال پر رحم فرما۔ آمین
 
عسکری

معطل
یاد کرو وہ جون2005 کا آخری ہفتہ جب پاکستان کی فائبر آپٹک لائن کٹ گئی تھی ۔تب کی حکومت نے سب میرینز منگوا کر جتنا جلدی ممکن ہوا تھا آپ لوگوں کی لائینیں بحال کرائی تھیں ۔ اور آپ لوگ غصہ تھے کہ ہماری تار کیسے کٹ گئی :laugh: جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے :silly:
 
محمد امین

لائبریرین

ہمارا نیٹ پھر بھی چلتا تھا۔۔۔۔کیوں کہ ہمارے کیبل والے نے سنگاپور سے وائرلیس لیا ہوا تھا۔۔۔ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔

ویسے میرے موبائل پر لکھا آتا ہے ایمرجنسی کالز اونلی۔۔۔یعنی میں پولیس وغیرہ کے ایمرجنسی نمبر ملا سکتا ہوں؟؟ ابھی تک کوشش تو نہیں کی۔۔۔۔:cautious:
 
ساجد

محفلین
موبائل سروس کی بندش سے جہاں عوام کو تکلیف ہوتی ہے وہیں یہ بھی حقیقت ہے کہ موبائل کے ذریعے دہشت گردی کی راہیں بھی حکومتی غفلت سے ہی کھلی تھیں۔ ہر ایرا غیرا سم بیچتا اور خریدتا رہا اور حکومت سوتی رہی ۔ اب تکلیف ہو رہی ہے تو علاج بھی اس بندر کی طرح سے کیا جا رہا ہے جس نے اپنے مالک کی ناک پر مکھی دیکھ کر اسے پتھر سے مار کر مالک کا ہی کریا کرم کر دیا تھا اور مکھی اس حملے میں بچ کر اڑ گئی تھی۔
 
Top