ہنگو:گورنمنٹ ہائی اسکول کے قریب فائرنگ،2 اساتذہ جاں بحق

ہنگو:گورنمنٹ ہائی اسکول کے قریب فائرنگ،2 اساتذہ جاں بحق

ہنگو…ہنگومیں گورنمنٹ ہائی اسکول کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2اساتذہ جاں بحق ہوگئے ،واقعہ کے بعد اسکول کے طلبا اور علاقے کے لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ گل باغ میں صبح ساڑھے سات بجے گورنمنٹ ہائی اسکول کے اساتذہ اسکول جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے افرادنے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں اساتذہ شدید زخمی ہوگئے ،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔مقامی افراد نے دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال لے گئے، جہاں دونوں دم توڑ گئے۔واقعہ کے خلاف اسکول کے طلبا اور اہل علاقہ نے شیدید احتجاج کیا اور مین روڈ کو کچھ دیر کے لئے بند کردیا اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے نعرے بازی کی۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=147517
 
اسکول اور اساتذہ ایک قومی دولت ہیں، سکولوں میں پاکستان کے بچے اور بچیاں اپنے آپ کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے آئندہ ملک و قوم کی خدمت کر نے کی سعی کرتے ہیں اور اساتذہ اس کام میں ان کے معاون اور مددگار ہوتے ہیں۔۔ تعلیم ایک ایسی بنیاد اور ستون ہے جس پر ملک کی سلامتی کا تمام دارومدار و انحصار ہے۔ پاکستان میں پہلے ہی ۲۵ ملین بچے اور بچیاں حصول تعلیم کی نعمتوں سے محروم ہیں اور طالبان سکولوں کو تباہ کرکے اور اساتذہ کو قتل کر کے اس محرومی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سکولوں کی تباہی اور اساتذہ کا قتل ایک معمول سا بنتا جارہا ہے اور طالبان نہایت بے دردی کے ساتھ قومی دولت کو تباہ کر رہے ہیں اور استذہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے چوبیس اضلاع میں بہت کم ایسے علاقے ہوں گے جہاں شدت پسندوں نے سکولوں کو نشانہ نہ بنایا ہو ۔ طالبان کی عقل و سمجھ میں یہ نہ آ رہا ہے کہ سکولوں کو تباہ کرنا اور اساتذہ کو قتل کرنا ملک و قوم کی موجودہ و آئندہ نسلوں سے عظیم دشمنی ہے اور پاکستان کے عوام ان کو اس وطن دشمنی پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طالبان کے اختلافات کی اندرونی کہانی
http://awazepakistan.wordpress.com
 
Top