تعارف ہوئےیوںکچھ اس واردطرح

السلام و علیکم

نظم الجھی ہوئ ہے سینے میں
شعر اٹکے ہوئے ہیں ہونٹوں پہ
لفظ کاغذ پھ بیٹھتے ہی نہیں
اڑتے پھرتے ہیں تتلیوں کی طرح
کب سے بیٹھا ہوں میں جانم
اور کاغذپھ لکھ کے تیرا نام
بس تیرا نام مکمل ہی ہے
اس سے بہتر بھی نظم کیا ہو گی

شمشاد بھائ ہم قطعی تیرہ سال کے نہیں ہیں- آپ نے دیکھا کتنی مشکل سے محفل کا انٹری کارڈ ملا ھے اتنا مشکل تو کبھی راشن کارڈ کا حصول بھی نہ تھا۔ بہرحال ساتھیو ہم ہیں ڈاکٹر ایس ایم ہونس رضا۔ خیر سے Phdکا خبط ہے ۔ سو کر رہے ہیں۔ مگر اس کا مطلب پھرا ہوا دماغ ہر گز نہیں ہے۔ ہمیں انگریزی سے خدانخواستہ کوئ بیر نہیں ہے فقط اردو سے دست اندازی مقصود ہے ورنہ میداں تو اور بھی ہیں شہ سواری کے لئے۔ اب جب اتنی محنت کر لی ہے تعارف تک آنے کی تو کوئ مضائقہ نہیں ہے "مستقبل سے پیوستہ" ہونے میں۔ ۔ اور وہ بھی آپ کی محفل میں۔ ۔ شکر گزار ہوں۔ ۔ شمشاد بھائ، ماوراء، زیک، سیدہ شگفتہ اور باقی ساتھیوں کا جنھوں نے یہاں پہنچایا۔ ۔

شب بخیر ۔ ۔ یونس رضا:)
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید
دست اندازی تک تو منظور ہے لیکن دست درازی سے پرہیز کیجیئے گا نہیں تو اردو محفل کے تھانے میں حاضری ہو جائے گی۔
خوشی ہوئی آپ کو اردو محفل میں دیکھ کر۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
خوش آمدید لیکن تعارف کے زمرے میں‌اتنے تعارفی دھاگے کیوں کھول لیے - کیا آپ کو ڈر تھا کہ کوئی خوش آمدید نہیں کہے گا؟ :)
 

بلال

محفلین
خوش آمدید جناب یونس صاحب۔۔۔ امید ہے آپ کا یہاں محفل پر اچھا وقت گزرے گا اور ہمیں بھی مزہ آئے گا آپ کی تحریر پڑھ کر کیونکہ آپ کی تعارف والی تحریر بہت اچھی ہے۔۔۔
 
فالحال ہم نٕے ہیں

ہیں یہ نہیں پتہ کہ ہم یہ پیغام کس کو ارسال کر رہے ہیں، ہم نے فقط "جواب" کے بٹن کو پریس کیا ہے، اب اس کا نتیجہ دیکھنا ہے کہ کیا ہوتا ہے، مطلب یہ کہ یہ پیغام کہاں اور کس کو جاتا ہے، ابھی ہمیں آپ لوگوں کی قدم قدم پر رہنما ئ چاہئے، ہمیں یہ نہیں پتہ کہ تھریڈ کس بلا کا نام ہے، اور یہ تھریڈ پیغام کیا ہوتے ہیں، اقتباس سے یہاں کیا مراد ہے؟ یا درست سمت میں پوسٹ کیسے بھیجی جاتی ہے، بہرحال "ابتدائے عشق ہے ۔ ۔ ۔ "

ہم بھی اپنی قوم کی طرح بس چلتے جا رہے ہیں، کبھی نہ کبھی ، کہیں نہ کہیں تو کچھ نہ کچھ سمجھ آہی جائے گا،
بقول عظیم "اقبال"
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 

حسن علوی

محفلین
محفل میں خوش آمدید یونس رضا صاحب، نہایت ہی دلچسپ شخصیت کی بو محسوس ہو رہی ھے آپ سے۔ امید ھے خوب جمے گی بس میدان مت چھوڑیئے گا، ڈٹے رہیئے۔ انشاءاللہ سب مشکلات حل ہو جایئں گی ہم ہیں نا سرکار آخر ہماری عمر بھر کی ریاضتیں کب کام آیئں گی;)
بہت سی نیک تمنائیں آپ کے لیئے بھائی جی۔
 

زینب

محفلین
یہ یونس صاحب یہاں اس دھاگے سے بھاگ کے کہیں اور جا کے ڈٹ گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
یہ یونس صاحب یہاں اس دھاگے سے بھاگ کے کہیں اور جا کے ڈٹ گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ھاں بھئی لڑکی اب ذرا دو دو بلکہ چار چار ہاتھ ہو جائیں تم سے۔۔۔۔۔
یہ ہمیں کہاں کہاں بھگا رہی ہو ہماری "غیر موجودگی " میں۔۔۔۔
اب وہ سوال بھی کر ڈالو جو کرنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چلو شاباش ۔۔۔۔ اب غائب نہ ہو جانا
 

شمشاد

لائبریرین
یونس بھائی سوال اس نے کسی اور دھاگے پر کر دیا ہے جس کا تعلق حکمت سے ہے اور اس کا جواب کوئی حکیم ہی دے سکتا ہے۔
 

زینب

محفلین
ھاں بھئی لڑکی اب ذرا دو دو بلکہ چار چار ہاتھ ہو جائیں تم سے۔۔۔۔۔
یہ ہمیں کہاں کہاں بھگا رہی ہو ہماری "غیر موجودگی " میں۔۔۔۔
اب وہ سوال بھی کر ڈالو جو کرنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چلو شاباش ۔۔۔۔ اب غائب نہ ہو جانا


پہلی بات تو یہ کہ میرا نام زینب ہے اپ لڑکی لڑکی کہنے کی بجائے زینب کہ کے بلا سکتے ہیں غلابن میں پہلے بھی کہیں آپ کو عرض کر چکی تھی۔۔۔۔۔۔مجھے آپ او لڑکی کہ کے بلاتے ہیں تو لگتا ہے امی کے ہاتھوں پھر سے میری شامت آئی ۔۔وہی غصے میں ایسے بلاتی ہیں مجھے۔۔۔:mad:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیں اب اس لڑکی والے چکر میں میں سوال ہی بھول گیئ۔۔۔۔۔آپ یہاں رکیں میں یاد کر کے آئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
لیں اب ڈاکٹر صاحب کے اتنا وقت فالتو تھوڑا ہی ہے کہ ان کو یہاں روک کر تیسرے دن سوال لے کر آؤ۔

اور یہ بھی پتہ چل گیا کہ تمہاری شامت آتی رہتی ہے۔ ویسے یہ کوئی نئی بات تو نہ ہو گی، ہے ناں۔
 
Top