ہوا کے دوش پر-ایک تازہ خودنوشت-ڈاکٹر فیروز عالم

راشد اشرف

محفلین
کل شام‌ ڈھلے یہ خودنوشت طباعت کے بعد راقم کی قیام گاہ پر پہنچی۔ سید معراج جامی‌ صاحب شہر کراچی کے مسائل سے نبرد آزما ہوتے ہوتے، ہڑتال اور امن و امان کی خراب صورت حال کے باوجود اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے "ہوا کے دوش" ہی پر ہمارے پاس پہنچے۔
سب سے پہلے سب سے اچھی اور طمانیت بخش بات۔ اور وہ یہ کہ 472 صفحات پر مشتمل اس خودنوشت کی قیمیت صرف اورف 300 روپے ہے۔ ویلکم بک پورٹ اور فضلی سنز پر کتاب آج صبح پہنچا دی گئی ہے جہاں سے اسے مناسب رعایت کے بعد حآصل کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر فیروز عالم ہمارے کرم فرما ہیں، بنیادی تعلق جودھ پور سے، تقسیم کے بعد میر پور خاص میں پڑاؤ، طب کی تعلیم کراچی میں، اور گزشتہ کئی عشروں‌ سے امریکا میں قیام پذیر ہیں۔ جہاں آپ ایک نامور ماہر امراض گردہ کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔
راقم کی کوشش ہے کہ اس خودنوشت کے چند نسخے ہندوستان میں کھام گاؤں مہاراشٹر میں قیام پذیر برادرم محمد انیس الدین کے پاس پہنچا دیے جائیں اور ساتھ ہی ادارہ شب خون الہ آباد بھی بھیج دیے جائیں۔

پی ڈی ایف میں تعارف مع سرورق، عقبی ورق، تعارفی مضامین، فہرست

پڑھنے کے لیے کارآمد لنک:

 
Top