جاسم محمد
محفلین
غیر مشروط اور ہر قسم کی پابندی سے پاک آزادی رائے دنیا کے کسی ملک میں موجود نہیں ہے۔ ایران میں باقاعدہ دو بار ہالوکاسٹ کارٹون مقابلہ منعقد ہوا ہے۔ جہاں اس دردناک سانحہ کا بہترین تمسخر اڑانے والوں کو حکومت کی طرف سے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔منافق دنیا کے نزدیک ان کی بکواس تحقیق کا درجہ حاصل کرجاتی ہے بلکہ ان کی زر خرید رائے کو آزادیء رائے کا درجہ مل جاتا ہے جبکہ دوسری طرف وہی مرغے کی ایک ٹانگ
International Holocaust Cartoon Competition - Wikipedia
جبکہ دوسری طرف جب ہالینڈ میں متنازعہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے تو پوری مسلم دنیا بشمول پاکستان سڑکوں پر نکل آتی ہے۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے مقدسات کو کوئی کچھ نہ کہے تو پھر آپ کیوں کسی اور کے مقدسات کے ساتھ کھلواڑ کرنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں؟ اور ایسا نہ ہونے پر اظہار رائے کی پابندیوں پر تنقید کرتے ہیں۔
ایران میں آپ متنازع ہالوکاسٹ کارٹون بنائیں آپ کو ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہی کام جرمنی میں کرنے پر جیل ہوگی۔
ڈنمارک میں متنازع کارٹون بنانے پر آپ کو ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہی کام کسی مسلم ملک میں کرنے پر آپ کی گردن اڑا دی جائے گی۔
کیا کہیں مکمل قید و بند سے پاک آزادی رائے ہے؟
آخری تدوین: