ہوں‌! اچھا! تو آپ ۔۔۔۔شاعر ہیں‌!

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہوں‌! اچھا! تو آپ ۔۔۔۔شاعر ہیں‌!

شعر لکھتے ہیں‌نظم کہتے ہیں‌!

شاعری بھی عجیب شے ہے ناں‌؟‌

ڈھونڈنا کچھ اُداس لفظوں‌ کا۔۔۔
باندھ دینا ردیف دھاگے میں‌
جیسے گجرے میں‌پھول گیندے کے۔۔۔۔
موتیے کی سفید کلیوں‌ میں‌، خوب جچتے ہیں‌، خوب لگتے ہیں‌

لیکن ایسا بھی دُکھ سے کیا لکھنا ...
لفظ‌ لگتے ہوں‌دل پہ پتھر سے
حرف چبھتے ہوں‌ بن کے نشتر سے

میں‌ نے دیکھی ہیں‌آپ کی نظمیں‌
روز پڑھتی ہوں‌ آپ کی غزلیں‌
"زخم"‌ آتا ہے قافیے میں‌ کہیں
"ہائے"‌ مصروں‌ میں‌ عام ہے شا ید
"درد" تکیہ کلام ہے شا ید
رنج و حسرت، غضب کا لکھتے ہیں‌
آپ ناصرؔ کے ڈھب کا لکھتے ہیں‌

شعر مجھ پر بھی کوئی لکھ دیجے
نظم لکھیے نا ں‌!کو ئی اچھی سی

شوخ زلفوں‌پہ! گال پر لکھیے
میری چشمِ غزال پر لکھیے
اپنے زخموں‌کو چاک لکھتے ہیں‌
میری آنکھوں‌پہ گر نہیں‌لِکھا
لوگ سمجھیں‌گے ۔۔۔۔۔ خاک لکھتے ہیں!
بشکریہ فیس بک
شاعر کا نام: نامعلوم
 

الشفاء

لائبریرین
کیا بات ہے جناب آپ کے انتخاب کی۔۔۔


شوخ زلفوں‌پہ! گال پر لکھیے
میری چشمِ غزال پر لکھیے​

کسی شاعر نے اس پر کیا خوب لکھا ہے کہ

تیری زلفوں کی بات کیا کیجئے
تیری زلفوں میں جُوں کے اڈے ہیں
تیرا رخسار چاند جیسا ہے
اور چاند میں ہزاروں کھڈے ہیں۔:)

یہ ہم نے نہیں لکھا، کسی شاعر نے لکھا ہے۔۔۔:p
 

عاطف بٹ

محفلین
"زخم"‌ آتا ہے قافیے میں‌ کہیں
"ہائے"‌ مصروں‌ میں‌ عام ہے شا ید
"درد" تکیہ کلام ہے شا ید
رنج و حسرت، غضب کا لکھتے ہیں‌
آپ ناصرؔ کے ڈھب کا لکھتے ہیں‌

بہت خوب! :)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب انتخاب ہے۔

رات کہتے ہیں تیری زلف گرہ گیر کو لوگ
تُو اگر سر منڈا دے تو اجالا ہو جائے

یہ میں نے نہیں، کسی شاعر نے ہی کہا تھا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا بات ہے جناب آپ کے انتخاب کی۔۔۔

کسی شاعر نے اس پر کیا خوب لکھا ہے کہ

تیری زلفوں کی بات کیا کیجئے
تیری زلفوں میں جُوں کے اڈے ہیں
تیرا رخسار چاند جیسا ہے
اور چاند میں ہزاروں کھڈے ہیں۔:)

یہ ہم نے نہیں لکھا، کسی شاعر نے لکھا ہے۔۔۔ :p
ہاہاہاہا ہمارے بچپن کا شعر ہے یہ۔۔۔ بہت پڑھتے تھے۔۔ اور ہر بار اتنا ہی خوش ہوتے تھے۔۔۔۔ :)

عمدہ انتخاب نین بھائی
شکریہ شیزان ۔۔۔ آپ بہت کم کم نظر آتے ہیں :)

بہت خوب نیرنگ خیال جی
شکریہ ملک صاحب۔۔۔ :)

شکریہ عمر بھائی :)

بہت خوب۔۔۔ ۔!

واقعی:

میری آنکھوں‌پہ گر نہیں‌لِکھا
لوگ سمجھیں‌گے ۔۔۔ ۔۔ خاک لکھتے ہیں!​
شاعر نے اپنے مطلب کی بات نکال لی۔۔۔ :)
شکریہ احمد بھائی۔۔۔ :)

ضرور جی ضرور۔۔۔ ہم نے بھی یہی کیا تھا۔۔۔ بس زبر پیش لگائی۔۔ اور تھوڑی سی فارمیٹنگ کی تھی۔۔۔ :)

خوبسورت انتخاب :)
شاد و آباد رہیں
شکریہ شاہ جی۔۔۔ کلام کو پسند کرنے پر تشکر :)

شکریہ امجد بھائی :)

"زخم"‌ آتا ہے قافیے میں‌ کہیں
"ہائے"‌ مصروں‌ میں‌ عام ہے شا ید
"درد" تکیہ کلام ہے شا ید
رنج و حسرت، غضب کا لکھتے ہیں‌
آپ ناصرؔ کے ڈھب کا لکھتے ہیں‌

بہت خوب! :)
شکریہ بٹ صاحب۔۔۔ خوشی ہوئی جو انتخاب آپ کو پسند آیا :)

بہت خوب رواں دواں شراکت ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
شکریہ نایاب بھائی۔۔ اظہار خیال پر تشکر :)

ارے واہ واقعی جب اتنی خوبصورتی ہے دنیا میں تو کیوں درد کے بارے میں لکھتے ہیں :chill:
ہاں شیف مانو۔۔۔ یہ بات تو بالکل درست کی ہے۔۔۔ :)

بہت خوب انتخاب ہے۔

رات کہتے ہیں تیری زلف گرہ گیر کو لوگ
تُو اگر سر منڈا دے تو اجالا ہو جائے

یہ میں نے نہیں، کسی شاعر نے ہی کہا تھا۔
:laughing::rollingonthefloor:
بہت خوب شمشاد بھائی۔۔۔۔

عمدہ شئیرنگ نین بھائی
بہت عمدہ
شکریہ منے۔۔۔ :)
 

عمراعظم

محفلین
بہت خوبصورت کلام۔ شراکت کے لیئے شکریہ نیرنگ خیال صاحب۔
احمد فراز کے چند شعر یاد آ گئے:

شعلہ سا جل بجھا ہوں،ہوائیں مجھے نہ دو
میں کب کا جا چکا ہوں صدائیں مجھے نہ دو

جو زہر پی چکا ہوں تمہی نے مجھے دیا
اب تم تو زندگی کی دعائیں مجھے نہ دو

ایسا کہیں نہ ہو کہ پلٹ کےنہ آ سکوں
ہر بار دور جا کے صدائیں مجھے نہ دو

کب مجھ کو اعتراف محبت نہ تھا فراز
کب میں نے یہ کہا تھا دعائیں مجھے نہ دو۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوبصورت کلام۔ شراکت کے لیئے شکریہ نیرنگ خیال صاحب۔
احمد فراز کے چند شعر یاد آ گئے:

شعلہ سا جل بجھا ہوں،ہوائیں مجھے نہ دو
میں کب کا جا چکا ہوں صدائیں مجھے نہ دو

جو زہر پی چکا ہوں تمہی نے مجھے دیا
اب تم تو زندگی کی دعائیں مجھے نہ دو

ایسا کہیں نہ ہو کہ پلٹ کےنہ آ سکوں
ہر بار دور جا کے صدائیں مجھے نہ دو

کب مجھ کو اعتراف محبت نہ تھا فراز
کب میں نے یہ کہا تھا دعائیں مجھے نہ دو۔
واہ بہت عمدہ سرکار۔۔۔ زبردست
 

عمراعظم

محفلین
بہت خوب۔۔۔ ۔!

واقعی:

میری آنکھوں‌پہ گر نہیں‌لِکھا
لوگ سمجھیں‌گے ۔۔۔ ۔۔ خاک لکھتے ہیں!​

یہ شعر اُن کی طرف سے محمداحمد بھائی کے لیئے۔۔۔ بخدا میں نہیں جانتا وہ کون ہیں۔

بچھڑنا ملنا تو قسمت کی بات ہے لیکن
دعائیں دے تجھے شاعر بنا دیا میں نے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ شعر اُن کی طرف سے محمداحمد بھائی کے لیئے۔۔۔ بخدا میں نہیں جانتا وہ کون ہیں۔

بچھڑنا ملنا تو قسمت کی بات ہے لیکن
دعائیں دے تجھے شاعر بنا دیا میں نے
محمداحمد بھائی کی طرف سے جواب :p

تم کو جہان شوق و تمنا میں کیا ملا
ہم بھی ملے تو درہم و برہم مِلے تمہیں
 
Top