محمداحمد
لائبریرین
یہ شعر اُن کی طرف سے محمداحمد بھائی کے لیئے۔۔۔ بخدا میں نہیں جانتا وہ کون ہیں۔
بچھڑنا ملنا تو قسمت کی بات ہے لیکن
دعائیں دے تجھے شاعر بنا دیا میں نے
ہمارا جواب:
کسی کا قرب جو ملتا تو شعر کیوں کہتے
فسردہ حالیء اربابِ فن بری بھی نہیں
مصطفیٰ زیدی
محمداحمد بھائی کی طرف سے جواب
تم کو جہان شوق و تمنا میں کیا ملا
ہم بھی ملے تو درہم و برہم مِلے تمہیں
آپ کا درج کردہ شعر پڑھ کر یہ شعر یاد آ گیا:
مجھ سے بچھڑ کے یوسفِ بے کارواں ہے تو
مجھ کو تو خیر درد ملا، تجھ کو کیا ملا
اُس کا ستم بھی عدل سے خالی نہیں ندیم
دل لے کے شاعری کا سلیقہ سکھا دیا