ہو جائے کسی طور جو تکمیلِ تمنّا ۔ محمد بلال اعظم

محمد بلال اعظم

لائبریرین
استادِ محترم اعجاز صاحب (بابا جانی) اور استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب کی شفقت کے طفیل ایک اور غزل۔۔۔

ہو جائے کسی طور جو تکمیلِ تمنّا
لہجوں میں اتر آئے گی تفضیلِ تمنّا

سنتا رہا تاویلِ جفا اُس کی زباں سے
بہتا رہا آنکھوں سے مری نیلِ تمنّا

اُس صورتِ مریم کو سرِ بام جو دیکھا
سینے میں اتر آئی اک انجیلِ تمنّا

ایسا بُتِ کافر ہے کہ دیکھا نہیں مُڑ کر
ہر چند کہ ہوتی رہی تعلیلِ تمنّا

مدّھم ہوئی آنکھوں میں تو پھر دل میں جلا لی
پر بجھنے نہیں دی کبھی قندیلِ تمنّا

اُس عہدِ اذیّت میں اتارا گیا مجھ کو
جس عہد میں ہوتی رہی تذلیلِ تمنّا

(محمّد بلال اعظم)​
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوبصورت بلال ماشاءاللہ ۔

رنگِ سخن کھِلتا جا رہا ہے۔ جیتے رہیے۔

آخری دو شعر تو قیامت ہیں۔

شاد آباد رہیے۔
 
مدّھم ہوئی آنکھوں میں تو پھر دل میں جلا لی
پر بجھنے نہیں دی کبھی قندیلِ تمنّا
واہ واہ خوب غزل ہے ۔
بہت سی داد آپکی نذر۔جیتے رہیں بیٹا ۔:)
 

عینی شاہ

محفلین
تم تم تم بھی پوئیٹ ہووووووووووووووووووووووو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:eek::eek::eek::eek:او مائی گاڈ منے :confused3::confused3::confused3::confused3:تبھی تمہاری صحت نہی بنتی سارا دن تو تم یہ رونی کھانی پوئٹری بنا بنا کر پریشان ہوتے رہتے ہو گے چہ چہ چہ چہ ویری سیڈ منے :shock::shock::shock::shock:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
تم تم تم بھی پوئیٹ ہووووووووووووووووووووووو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔:eek::eek::eek::eek:او مائی گاڈ منے :confused3::confused3::confused3::confused3:تبھی تمہاری صحت نہی بنتی سارا دن تو تم یہ رونی کھانی پوئٹری بنا بنا کر پریشان ہوتے رہتے ہو گے چہ چہ چہ چہ ویری سیڈ منے :shock::shock::shock::shock:
آپ آپ آپ کو آج پتہ لگااااااااااا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔:eek::eek::eek::eek:او مائی گاڈ عینی آپی:confused3::confused3::confused3::confused3:تبھی آپ مجھے سارا دن کراس دیتی رہتی ہیں چہ چہ چہ چہ ویری سیڈ عینی آپی:shock::shock::shock::shock:
 

عینی شاہ

محفلین
آپ آپ آپ کو آج پتہ لگااااااااااا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ :eek::eek::eek::eek:او مائی گاڈ عینی آپی:confused3::confused3::confused3::confused3:تبھی آپ مجھے سارا دن کراس دیتی رہتی ہیں چہ چہ چہ چہ ویری سیڈ عینی آپی:shock::shock::shock::shock:
سارا دن تو نہی دیتی رہتی میں :cautious:ہاں مجھے اب پتہ چلا کہ تم بھی پوئیٹ ہو بس اب تم نے کر لی سٹڈی منے اب یہ کام کرو پوئٹری کرو اور مشہوری چھاپتے رہو :devil::devil::devil::devil:
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہ بہت خوب
مدّھم ہوئی آنکھوں میں تو پھر دل میں جلا لی
پر بجھنے نہیں دی کبھی قندیلِ تمنّا

اُس عہدِ اذیّت میں اتارا گیا مجھ کو
جس عہد میں ہوتی رہی تذلیلِ تمنّا
 
اُس صورتِ مریم کو سرِ بام جو دیکھا
سینے میں اتر آئی اک انجیلِ تمنّا
بلال بیٹا،
آپ کا یہ شعر پڑھ کر تو ہمیں فاتح صاحب کی غزل کا یہ شعر یاد آ گیا۔
وہ صورتِ مریم تھی، میں منحرفِ تقدیس
ابلیس کے سینے میں انجیل اتر آئی
حسن ظن سے کام لیتے ہوئے اسے توارد ہی کہیں گے ہم۔ :)
 
سنتا رہا تاویلِ جفا اُس کی زباں سے
بہتا رہا آنکھوں سے مری نیلِ تمنّا

سبحان اللہ سبحان اللہ
اس عمر میں کیا اُٹھان ہے
واہ واہ :)
کیا ہی کہنے لطف آ گیا پڑھ کر
اللہ کرے زور قلم زیادہ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
سارا دن تو نہی دیتی رہتی میں :cautious:ہاں مجھے اب پتہ چلا کہ تم بھی پوئیٹ ہو بس اب تم نے کر لی سٹڈی منے اب یہ کام کرو پوئٹری کرو اور مشہوری چھاپتے رہو :devil::devil::devil::devil:
نہ نہ نہ۔ پوئیٹری والا کام بعد میں پہلے تو سٹڈی ہی ہے۔:)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہہہہہ بہت خوب
مدّھم ہوئی آنکھوں میں تو پھر دل میں جلا لی
پر بجھنے نہیں دی کبھی قندیلِ تمنّا

اُس عہدِ اذیّت میں اتارا گیا مجھ کو
جس عہد میں ہوتی رہی تذلیلِ تمنّا
بہت شکریہ محترم نایاب صاحب
ممنون ہوں۔
 
Top