ہو رہی ہو گی ہجو، خیر کوئی بات نہیں

ZIA KHAN

محفلین
ایک غزل تبصرہ، تنقید، اصلاح کے لیے،" ہو رہی ہو گی ہجو، خیر کوئی بات نہیں

ہو رہی ہو گی ہجو، خیر کوئی بات نہیں​
مسلک عشق میں اس کی کوئی اوقات نہیں۔۔​
لذتِ وصل ہو یا کربِ فراقِ جاناں۔۔​
ہم کو قسمت سے میسر کوئی سوغات نہیں۔۔​
تشنگی جب بھی بڑھی ریت نچوڑی ہم نے​
کیا ہوا سیلِ رواں کی جو مدارات نہیں۔۔۔​
اس قدرکھوے ہوتم لذتِ دنیا میں ضیاؔ
کیا سمجھتے ہو کہ اس دن کی کوئی رات نہیں۔۔۔​
ضیاؔ الحق خاں
 
ڈاکٹر صاحب کی قلم سے کچھ اجنبی فقرے!!! :) :) :)

اردو محفل میں خوش آمدید! اب آپ اچھے بھلے محفلین بن گئے ہیں تو تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف بھی کرا دیں۔ کم از کم دو عدد محفلین تو آپ کو پہلے سے جانتے ہیں، باقی احباب کو بھی آپ کی بابت جان کر اچھا لگے گا۔ محفل میں کسی قسم کی تکنیکی یا غیر تکنیکی پریشانی در پیش ہو تو انتظامیہ سے بلا تکلف رابطہ فرمائیں۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
درست کہا ہے آفتاب میاں نے، کہ اس غزل میں اصلاح کی ضرورت ہی نہیں۔ میں نے اس لئے یہاں رائے کا اظہار نہیں کیا تھا کہ شاید دو جگہ پوسٹ ہوئی تھی یہ غزل۔ اور میں نے شاید دوسری جگہ اظہار کر دیا تھا۔ ممکن ہے میں ہی غلطی پر ہوں۔
غزل مکمل وزن میں ہے، تلفظ کی بھی کوئی غلطی نہیں۔ دور بین یا کورد بین سے دیکھی جائے تو کلام غالب میں بھی اصلاح کی جا سکتی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
کوئی بتائے کہ یوں "ہجو" کرنا درست ہے کیا؟ :) :) :)
آپ نے درست ہجے نکالے ہیں۔ :) :) :)
BookReaderImages.php
 
مزمل حسین

محفلین
تشنگی جب بھی بڑھی، ریت نچوڑی ہم نے
کیا ہوا سیل رواں کی جو مدارات نہیں
سبحان اللہ سبحان اللہ
کیا کہنے ضیا صاحب
 
فاتح

لائبریرین
کیا نور الغات پی ڈی ایف میں ملسکتی ہے؟
نور اللغات حصہ اول ۔ http://www.archive.org/details/nrullught01nayy
نور اللغات حصہ دوم ۔ http://www.archive.org/details/nrullught02nayy
نور اللغات حصہ سوم ۔ http://www.archive.org/details/nrullught03nayy
نور اللغات حصہ چہارم ۔ http://www.archive.org/details/nrullught04nayy
 
ہو رہی ہو گی ہجو، خیر کوئی بات نہیں
مسلک عشق میں اس کی کوئی اوقات نہیں۔۔
جیسا کہ اوپر ڈاکٹر فاتح صاحب نے حوالہ بھی پیش کیا کہ "ہجو" کو بر وزن "گدھو" باندھنا یا گدھوں کی طرح باندھنا درست نہیں۔ لہٰذا اس مصرعے کو کچھ یوں کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟

ہجو ہوتی ہے تو ہو جائے، کوئی بات نہیں

گو کہ اس میں معنویت کے اعتبار سے ایک واضح فرق ہے۔ وہ یہ کہ اصلی مصرعے میں ہجو کے فعل میں استمرار ہے جبکہ یہاں اتمام۔ اگر اس معنویت کو برقرار رکھنا ہو تو ایک صورت کچھ یوں ہو سکتی ہے:

ہجو کرتے ہیں تو کرنے دو، کوئی بات نہیں
یا پھر
ہجو ہوتی ہے تو ہونے دو، کوئی بات نہیں

:) :) :)
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
نور اللغات حصہ اول ۔ http://www.archive.org/details/nrullught01nayy
نور اللغات حصہ دوم ۔ http://www.archive.org/details/nrullught02nayy
نور اللغات حصہ سوم ۔ http://www.archive.org/details/nrullught03nayy
نور اللغات حصہ چہارم ۔ http://www.archive.org/details/nrullught04nayy

:AOA:! الحمد للہ ! دوسری، تیسری اور چوتھی جلد ڈائون لوڈ ہو چکی ہے۔ پہلی جلد ڈائون لوڈ ہو جانے کے با وجود کھلی نہیں۔ دوبارہ کوشش کر رہا ہوں۔
اس طرح کیا جامع اللغات، ایس۔ڈبلیو۔ فیلن، ڈنکن فاربس، کی ڈکشنریز کی لنکس بھی ہوں تو کرم فرما دیجیے۔
 
پہلی جلد کا براہ راست ربط:
http://archive.org/download/nrullught01nayy/nrullught01nayy.pdf
یہاں کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کیجیے اور دیکھیے کھلتی ہے یا نہیں۔۔۔ ہمیں لگتا ہے آپ کے پاس ڈاؤنلوڈ ہوتے ہوئے ایرر آ گیا ہو گا
 
بہت بہت شکریہ! اللہ تعالیٰ فتح و نصرت اورفوز عظیم سے نوازے۔ بھائی جان سیکنڈ ٹرایل میں ہمیں کامیابی مل گئی۔ اور اب ما شاء اللہ ہمارے پاس مکمل نوراللغات ہے۔:chill:
 
Top