عاطف ملک
محفلین
غزل
ہو نہ جائے یوں زمانے بھر میں رسوائی، نہ کر
بہنیں منہ بولی بھلے کر لے، مگر بھائی نہ کر
مہ جبینیں دیکھ کر کالج کی یوں "شوہدا" نہ ہو
رد یوں پیغامِ نکاحِ دخترِ تائی نہ کر
ہاں وہی کالی سی،چپٹی ناک، موٹی، چھوٹا قد
اس کے گھر بھی بج گئی شادی کی شہنائی! نہ کر!
بول تُو اظہارِ حیرت کیلیے جامع سا "ہیں؟؟؟"
واٹ، رئیلی، ڈونٹ سے دیٹ پلیز، اوہ مائی نہ کر
اس کے والد کو رِجھانے کیلیے اشعار لکھ
"خامہ فرسائی کی خاطر خامہ فرسائی نہ کر"
شعر کے پردے میں اک پیغام ہے اس کو سمجھ
دعوتِ فکر و عمل میں حاشیہ آرائی نہ کر

انگریزی مصرع:what....really....don't say that please.......Oh My.....
ٹیگ نامہ:
محمد خلیل الرحمٰن
محمد تابش صدیقی
امجد علی راجا
کاشف اسرار احمد
محمداحمد
محمد ریحان قریشی