مزمل شیخ بسمل
محفلین
غزل
(مزمل شیخ بسؔمل)
ہنس کے اتنے پھول وہ برسا گئے
میرے آنسو اپنی قیمت پا گئے
دل میں وہ اک آگ سی بھڑکا گئے
ہے وظیفہ اب یہی وہ آ گئے
اپنے غم دیکر مجھے وہ کیا گئے
میرے مہماں اور مجھ کو کھا گئے
کم سنی میں مجھ کو ان سے دکھ نہ تھا
پھٹ پڑے ، ہو کر جواں اترا گئے
ان سے چٹم چوٹ کچھ مہنگی نہ تھی
دوستی کرکے تو ہم اکتا گئے
کیا کشش تھی انکی ہر اک بات میں
ہو کے ہم با ہوش دھوکا کھاگئے
کوئی تو دیکھے مری بیچارگی
ظلم وہ اس جاں پے کتنے ڈھا گئے
مجھ کو ہر شے میں وہی آئے نظر
کائناتِ زندگی پر چھا گئے
مر کے بسمؔل کو ملی کامل حیات
قبر پر ٹسوے بہانے آگئے