ہٹ دھرمی

ہٹ دھرمی
-------
ہم کسی بھی فرقے اور دھرم کے پجاری نہیں , ہم ہٹ دھرمی کے پجاری ہیں
ہم پاکستانی ایک خاص قسم کے لوگ ہیں
ہم انتہا درجے کے خود پسند ضدی اور
ہٹ دھرم ,آکڑباز ہیں
جو بات کہہ دیں پھر اس کے لۓسر دے دیتے ہیں لیکن پیچھے نہیں ہٹتے.
ہمیں اس بات سے کویٔ سروکار نہیں ہوتا کہ غلط اور صیحیح کیا بس جو ہم نے منہ سے نکال دیا وہ حرفِ آخر ہے
اور اگر ہمیں احساس ہو بھی جاۓ اپنی غلطی کا تو ہم میں اتنی جرٔات نہیں کہ اس کا اقرار کر سکیں یا اسکی معافی مانگ لیں
ہم اس درجہ نا انصاف ہیں کہ سچ کو جان کر بھی اس کے خلاف ہو جاتے ہیں٠سیاسی معاملہ ہو یا مزہبی , کویٔ سچ یا حقیقت بھی کہے تو ہم اس کے خلاف کیونکہ وہ مخالف پارٹی کا بندہ ہے یا مخالف فرقے کا
ہم اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لۓ گھنٹوں بحث کرتے ہیں او ر ایسی ایسی حکایتیں اور ثبوت گھڑ لاتے ہیں جن کاکویٔ وجود ہی نہیں ہوتا
مقصد خود کو سچا ثابت کرنا اور سامنے والے کو زچ کرنا
یہاں نہ کسی کو سچ کی تلاش ہے نہ کویٔ حق کا بندہ ہے بس جو جس لاںٔن پر ہے اس کے سور کو بھی حلال ثابت کرنے میں لگا ہوا ہے اور اگلے کی گاۓ بھی حرام
----------
عظیم قومیں تب بنتی ہیں جب دشمن بھی حق پر ہو تو سگے بھایٔ کو چھوڑ کر دشمن کے ساتھ کھڑے ہو جاںٔیں
ورنہ جب تک جھوٹ سے عزت سمیٹنے کی کوشش میں لگے رہو گے ذلت تم سے لپٹی رہے گی۔
 
ذکرِ محفلین کے تحت اس لڑی کو ارسال کرنے کی کوئی خاص وجہ؟ آئی ایم کنفیوژڈ

محترم فقیر شکیب احمد بھائی میرا مقصد یہ کہنا نہیں کہ اردو محفل کے ارکان ایسے ہیں یا تمام لوگ ایسے ہیں۔ میرا مقصد یہ بتانا ہے کہ ہمارا معاشرہ ایسا بن گیا ہے، معاشرے میں کچھ اچھے لوگ ہوتے ہیں آپ کی طرح تو کچھ برے بھی ہوتے ہیں ہماری طرح۔
اور دنیا کا اصول ہے کے اچھے لوگوں کی اچھائیاں پسِ پشت ڈال کر برے لوگوں کی برائیاں کو سرِ فہرست لانا۔
آپ سے درخواست ہے کہ آپ قطعاً خود پر نا لیں۔
جزاک اللہ خیر
 

جاسمن

لائبریرین
میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ ہر کوئی اسے اپنی ذات پہ کیوں لے رہاہے؟

معذرت کےساتھ

چور کی داڑھی میں تنکا؟؟:p
پاکستان کی طرف سے کہہ رہی تھی۔
اور اگر ایسے لطیف انداز اختیار نہ کریں تو اس طرح کی تحریریں پڑھ کے مایوسی بہت پیدا ہوتی ہے۔۔۔۔۔
 
پاکستان کی طرف سے کہہ رہی تھی۔
اور اگر ایسے لطیف انداز اختیار نہ کریں تو اس طرح کی تحریریں پڑھ کے مایوسی بہت پیدا ہوتی ہے۔۔۔۔۔

مایوسی تو پیدا ہو چکی ہے، جو آجکل کے حالات ہیں۔
میرا مقصد یہ کہنا ہے کہ ہمیں برائی کا ساتھ چھوڑ کر اچھائی کا ساتھ دینا چاہئے تاکہ موجودہ حالات سے نمٹا جاسکے
 
پاکستان کی طرف سے کہہ رہی تھی۔
اور اگر ایسے لطیف انداز اختیار نہ کریں تو اس طرح کی تحریریں پڑھ کے مایوسی بہت پیدا ہوتی ہے۔۔۔۔۔

میں چھوٹی سی مثال دیتا ہوں۔
ہمارا بجلی کا بل آج سے تقریباً پانچ ماہ قبل آیا 51000 ہم نے واپڈا کے خلاف عدالتی کاروائی کی۔ عدالت نے نوٹس بھیجا ان کو، بجائے وہ عدالت میں پیش ہونے کے انھوں نے اگلے مہینے مزید اتنا بل بھیج دیا۔
وجہ صرف یہ تھی کہ ریڈر کو 1000 روپے نہیں دیتے تھے ہر ماہ اس لئے اوور بلنگ۔
عدالت میں کیس چل رہا ہے اور ابھی تک ہمارے حق میں کوئی بات نہیں ہوئی باوجود اس کے کہ تمام ثبوت واپڈا کے خلاف ہیں۔

اب آپ بتائیں کیا کریں؟

یہ صرف ہمارا مسئلہ نہیں ہے پاکستان کی تمام عوام پریشان ہیں۔ کہیں جس کے پاس معمولی سے معمولی عہدہ بھی ہے تو وہ بھی باز نہیں آتا اکڑ دکھانے سے
 
آخری تدوین:
کسی سے بات کی جائے تو ہر کوئی لاتعلق ہوجاتا ہے۔ کہتے ہیں ہمارا کیا۔
فلاں چوہدری کی ، خان کی ، وڈیرے کی ، مخدوم کی، تھانے دار کی بات مان لی ہوتی تو یہ ظلم نا ہوتا۔ اب ہم کیوں پنگا لیں ان سے۔

ہم سب ملکر بہت کچھ کر سکتے ہیں لیکن ہم میں ہمت نہیں۔
 
Top