" ہڈی " ۔۔۔۔۔ از فصیح احمد

سید فصیح احمد

لائبریرین
فصیح بھائی!

بہت ہی خوبصورت تصاویر کھینچی ہیں آپ نے جیسے بالکل اصلی ہوں۔ ایک ایک لفظ منظر نامے میں مطلوبہ رنگ بھر رہا ہے۔

رہا موضوع تو اس بارے میں کچھ بھی کہنے سے عاجز ہوں۔

سچ کہتے ہو پیارے بھائی، اس موضوع پر مزید کچھ کہنا زخم دبانے والی بات ہو گی! ۔۔۔۔۔۔۔۔ !! تحریر پر آئے، بہت شکریہ عزیزم!
 

ہادیہ

محفلین
ہادیہ، آج کل کا انسان بہت دکھی ہے۔ بس اسی لیئے!
پتا ہے کیوں؟ کیونکہ ہم سب نے "شکر" کرنا چھوڑ دیا ہے اور "شکوہ" کرتے رہتے ہیں یہ نہیں ہے وہ نہیں ہے، یہ ہوگیا ہے ، ہمارے ساتھ ہی کیوں ہوگیا، ہماری تو قسمت ہی ایسی ہے وغیرہ وغیرہ۔۔
 
آخری تدوین:

سید فصیح احمد

لائبریرین
پتا ہے کیوں؟ کیوں نے ہم سب نے "شکر" کرنا چھوڑ دیا ہے اور "شکوہ" کرتے رہتے ہیں یہ نہیں ہے وہ نہیں ہے، یہ ہوگیا ہے ، ہمارے ساتھ ہی کیوں ہوگیا، ہماری تو قسمت ہی ایسی ہے وغیرہ وغیرہ۔۔

آپ کی بات بھی بالکل درست ہے ہادیہ گُڑیا! یقین سے بہتر داخلی استحکام کسی شے سے نہیں مل سکتا۔اور یقین بھی وہ جو کسی ذاتِ اصل پر ہو!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بلاشبہ بہت خوبصورت تحریر ہے۔۔۔ منظر نگاری پر بہت توجہ دی گئی ہے۔۔۔ فصیح بھائی زبردست۔۔۔
باقی اتنے دقیق موضوع تو ہمارے علم سے بہت اوپر کی چیز ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

رسید کا کیا مطلب ہوتا ہے جاسمن آپی؟؟

اس کا مطلب ہوتا ہے کہ لڑی دیکھ لی مگر اس قابل نہ تھی کہ اس پر تبصرہ کیا جاتا

ہاااااا۔۔۔ سچ بتائیں زیک بھائی۔ لفظ رسید کی ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ کس لیے کہتے ہیں۔ محفل میں بارہا یہ لفظ سنا ہے بلآخر آج پوچھ ہی لیا۔

آدھا جواب زیک کا مکمل درست ہے، اور آدھا نامکمل۔
اصل مطلب یہ ہے کہ لڑیہ دیکھ لی ہے، ابھی وقت نہیں، ٹائم ملنے پر تفصیلی تبصرہ کروں گا۔
اور چونکہ وہ وقت دوبارہ نہیں ملتا، یا یاد نہیں رہتا تو زیک کے جواب کا دوسرا حصہ ۔ :)

لاہور کی عوامی زبان میں اس کو "شاپر کرانا" کہتا ہے۔۔۔ ویسے تو "شاپر کرانا" ایک بہت وسیع المعانی رمز ہے۔ تاہم اس کے لاکھوں مطالب سے ایک ادھر بھی فٹ بیٹھتا ہے۔۔۔ بعض نوآموز "گولی کروانا" جیسے عمومی الفاظ کا استعمال بھی کرتے نظر آتے ہیں۔
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
بلاشبہ بہت خوبصورت تحریر ہے۔۔۔ منظر نگاری پر بہت توجہ دی گئی ہے۔۔۔ فصیح بھائی زبردست۔۔۔
باقی اتنے دقیق موضوع تو ہمارے علم سے بہت اوپر کی چیز ہیں۔

اتنا بھولا بننے کی ضرورت نہیں مُرشد، بلکہ آپ سے زیادہ ہمیں آپ کی قابلیت پر رشک آتا ہے :) :)
 

جاسمن

لائبریرین
انسانی ہوس کی کوئی حد نہیں ۔ بے حسی کوئی آج کل کی کہانی نہیں ۔یہ الگ بات کہ اب بڑھتی جارہی ہے۔ ایک انتہائی تلخ حقیقت کو بہت خوبصورتی اور اختصار سے افسانے کا رنگ دیا گیا ہے۔
ایک حساس قلم سے نکلا زہریلا سچ۔
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
انسانی ہوس کی کوئی حد نہیں ۔ بے حسی کوئی آج کل کی کہانی نہیں ۔یہ الگ بات کہ اب بڑھتی جارہی ہے۔ ایک انتہائی تلخ حقیقت کو بہت خوبصورتی اور اختصار سے افسانے کا رنگ دیا گیا ہے۔
ایک حساس قلم سے نکلا زہریلا سچ۔

میں درمیان میں پھر طویل ناغے پہ تھا! ۔۔۔ اس لیئے دیکھا ہی نہیں کہ آپی نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے :) ۔۔۔ دعاؤں میں یاد رکھیئے گا!
 

سید فصیح احمد

لائبریرین

کہانی کی کوئی بھی صنف لکھتے ہم تلخی کی نگارش میں ایک حد سے پار نہیں جا سکتے۔ وجہ یہ ہے کہ ابلاغ کے دوران افسانویت کی جو شکل درکار ہوتی ہے، وہ بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ ورنہ یقین مانیں حقیقت میرے بُنے ہوئے پارے سے کہیں زیادہ تلخ ہے!

بہت دعائیں!
 
آخری تدوین:
Top