آپ سب کے وقت، پسندیدگی اور آرا کا ممنون، زیرِ بارِ احسان!
ریہرسل ؟؟؟
یعنی ہر سچا عشق کچھ ایسے کیجئے کہ وہ آئندہ والے سچے عشق کی ریہرسل ہو ؟
یا میں کچھ اور سمجھا ؟؟
آپ یقیناً 'کچھ اور' سمجھے۔ ریہرسل کا ذکر میں نے مزاحاً مریم صاحبہ کے اس فقرے کی نسبت کیا تھا۔
اس تحریر کے بعد دل کر رہا ہے کہ صاحبِ تحریر کو سیلوٹ کِیا جائے!!!!
نفسِ مضمون اور عشق سے ریہرسل کا کوئی تعلق نہیں۔
اک لاجواب بہت خوبصورت آگہی بھرے پیغام کی حامل تحریر
کو " ناموس رسالت " کے نام پر سٹیج کیے ڈرامے کے مقابل رکھتے بہت زیادتی کی آپ نے ۔۔
آپ کو نامناسب معلوم ہوا تو میں شرمندہ ہوں۔
اب تابش بھائی اور سعدیہ بی بی کی آرا۔۔۔
اس وڈیو نے اس تحریر کا مزہ خراب کیا ہے ۔۔
میری رائے میں یہ زیادہ بہتر ہوتا کہ آپ نے جو تحریر بطورِ تمہید لکھی ہے وہ الگ تحریر ہوتی۔
بھلا ہو احمد بھائی کا جنھوں نے بہت عمدہ طریقے سے وہ نکتۂِ نظر بھانپ کر بیان کر دیا جس کے تحت یہ مضمون لکھا گیا تھا۔
لیکن کھرے کھوٹے کی پہچان کے لئے تقابلی جائزہ ضروری ہے۔ چاہے کسی شے کی اپنے مقابل سے نسبت ایک لاکھویں حصے سے بھی کم کیوں نہ ہو۔ جاننے والے جان ہی جاتے ہیں کہ وہ کیسا دعویٰ ہے کہ جو ایک لاکھ گنا چھوٹے پیمانے پر بھی پورا نہیں اُترتا اور وہ بھی تب کہ جب ایک لاکھواں حصہ بھی محض تقابل کے لئے کہا گیا ہو۔
گو کہ تمہید کو الگ کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں، لیکن جس غرض و غایت نے تحریر لکھنے پر اُکسایا وہ کہیں پیچھے رہ جائے گی۔
مریم بی بی اور جاسمن آپا کی تائید سے بھی حوصلہ ہوا۔
یہ تحریر اور آخری حصہ لازم و ملزوم ہیں۔
پہلے یہ خیال تھا کہ ویڈیو کے حساب سے بات علیحدہ ہوتی لیکن اب سوچ رہی ہوں کہ دونوں کا ساتھ بہت ضروری ہے۔ باقی نتائج کے ساتھ یہ نتیجہ تو اشد ضروری ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ اس مضمون سے میرا مقصود ہی ان ناقابلِ فہم رویوں کی جانب اشارہ کرنا تھا جو علمائے عصر میں عام ہو گئے ہیں۔ اپنے معاشقوں کا تذکرہ فقط موازنے کے لیے تھا۔ ورنہ اپنی عشقیات کے بھانڈے کو بیچ چوراہے پھوڑنے کی کوئی ایسی ضرورت نہ تھی۔ یعنی یہ ویڈیو نہ ہوتی تو یقیناً میری رنگین مزاجیوں کا آپ کو علم نہ ہو پاتا۔
لہٰذا اسے بھی ان علما کا فیضان گرداننا چاہیے کہ ایک بدقماش شخص کے کرتوت اس وسیلے سے منظرِ عام پر آ گئے۔
برسبیلِ تذکرہ، ایک اور ویڈیو بھی اس حوالے سے سامنے آئی ہے مگر وہ تو بڑوں کو بھی نہیں دیکھنی چاہیے۔